(مرزا کا منکر حقیقی مسلمان نہیں)
1705جناب عبدالمنان عمر: میں گزارش یہ کر رہا تھا کہ مرزا صاحب کو آپ لانے کی بجائے آپ سے جو میرا Stand (موقف) ہے…
جناب یحییٰ بختیار: اُس کو میں سمجھ گیا ہوں، میں نے پہلے ہی عرض کی کہ اگر ایک شخص… میں، فرض کرو ایسے کہتا ہوں، ایک شخص اللہ کے سارے حکم کو مانتا ہے…
جناب عبدالمنان عمر: …اور ایک حکم کو نہیں مانتا؟
جناب یحییٰ بختیار: اور ایک حکم کو نہیں مانتا۔
جناب عبدالمنان عمر: جناب! نہیں ہوسکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: تو وہ حقیقی مسلمان نہیں ہوسکتا۔
دُوسرا سوال یہ ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ مرزا صاحب مسیحِ موعود ہیں، اُن کو مانو۔ جو نہیں مانتا، وہ حقیقی مسلمان نہیں ہوسکتا؟
جناب عبدالمنان عمر: وہ اگر اُس پر اِتمامِ حجت نہیں تو ہوجائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’اِتمامِ حجت‘‘ کو چھوڑ دیجئے فی الحال۔
جناب عبدالمنان عمر: نہیں جی ناں…
جناب یحییٰ بختیار: بس جی وہ وہ چکا ہے، فرض کیجئے کہ ہوچکا ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: اِتمامِ حجت ہوچکا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ہوچکا ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں، پھر بالکل نہیں، کیونکہ وہ ایک صداقت کو سمجھتے ہوئے اُس کا اِنکار کرتا ہے۔ پھر نہیں۔ لیکن اگر وہ اِتمامِ حجت کے بغیر نہیں مانتا تو کوئی حرج نہیں، بالکل کوئی حرج نہیں۔ پھر وہ مسلمان۔۔۔۔۔۔