(مرزا کے مخالف عیسائی، یہودی مشرک ہیں)
جناب یحییٰ بختیار: ’’اورجو میرے مخالف تھے ان کانام عیسائی، یہودی اور مشرک رکھا گیا۔‘‘ (نزول المسیح حاشیہ ص۴،خزائن ج۱۸ص۳۸۲)
مرزاناصر احمد: یہ عبارت تو یہ نہیں کہہ رہی کہ ’’میں نے ان کا نام رکھا‘‘…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی،…
مرزاناصر احمد: …کسی اورطرف اشارہ ہے۔ یہ عبارت ہے یہاں۔ یہ بتاتی ہے کہ کسی جگہ آپ کے خیال میں ان کا نام عیسائی اور مشرک رکھا گیا تھا۔ ٹھیک ہے، یہ یہاں ہے تو، لیکن اس کا وہ جواب دیں گے بعد میں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،میں یہاں صرف یہ وضاحت چاہتا ہوں کہ مرزا صاحب کا جوکہنا ہے کہ:’’جومیرا مخالف ہے…‘‘
مرزاناصر احمد: ’’اور جو میرا مخالف ہے اس کا نام…‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ توٹھیک ہے جی…
مرزاناصر احمد: ہاں، کس جگہ یہ رکھ…
جناب یحییٰ بختیار: …’’مخالف‘‘ سے ان کی مراد صرف عیسائی، یہودی،نصاریٰ کی طرف ہے؟ کہ وہ مخالف جو ان پر ایمان نہیں لاتے، جو ان کو نبی نہیں مانتے وہ بھی آ جاتے ہیں؟
565مرزاناصر احمد: یہی میں نے کہا ناں کہ یہ فقرہ یہاں موجود ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، نہیں، میں اس کے علاوہ پوچھتاہوں کہ اور…
مرزاناصر احمد: ہاں جی، میں وہی بات کہہ رہا ہوں اس پر جو اس کا جواب ہے۔ وہ میں دیکھ کے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ بھی پھرآپ اپنے جواب میں جو میرا یہ سوال ہے کہ جو ’’مخالف‘‘…
مرزاناصر احمد: ہاں،میں سمجھ گیا۔
جناب یحییٰ بختیار: …’’مخالف ‘‘سے آپ کامطلب کیاہے‘‘
مرزاناصر احمد: ’’مخالف ‘‘ سے مراد صرف غیر مسلم ہیں یا مسلمان بھی ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: غیر احمدی۔
مرزاناصر احمد: صرف غیر مسلم ہیں یا مسلمان بھی شامل ہیں اس میں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں مسلمانوں میں تو آپ کہتے ہیں کہ آپ ہیں، ہم نہیں ہیں، اس قسم کے ہیں اوراس قسم کے ہیں۔ کیٹیگریز آجاتی ہیں۔
مرزاناصر احمد: میں بالکل نہیں کہتاجی۔ میں تو جو فقرہ اس وقت کہہ رہا ہوں وہ ریکارڈ پر آنا چاہئے …
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ریکارڈ پر تو…
مرزاناصر احمد: …آیا اس میں غیر مسلم ہیں یا مسلم بھی شامل ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی ۔ اور یہ بھی کہ جو مرزاصاحب کا مخالف ہے وہ ویسے ہی ہو جاتاہے جیسے عیسائی، یہودی، مشرک۔
مرزاناصر احمد: آپ یعنی اس کا جواب چاہتے ہیں؟
566جناب یحییٰ بختیار: ہاں،میں اس پر Clarification (وضاحت) چاہتاہوں۔
مرزاناصر احمد: ہاں۔ اس کاجواب چاہتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: جواب چاہتاہوں کیونکہ وہ ایک ہی کیٹگری میں آ جاتے ہیں۔
مرزاناصر احمد: ٹھیک ہے، میں سمجھ گیا۔جواب اس کا…