• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزا کے منکر دائرہ اسلام سے خارج)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا کے منکر دائرہ اسلام سے خارج)
جناب یحییٰ بختیار: پھر انہوں نے جی یہ کہا ہے کہ:
’’کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے، خواہ انہوں نے مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا، وہ بھی کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘
مرزاناصراحمد: یہ تو کتاب دیکھنے کے بعد بتاؤں گا۔
178جناب یحییٰ بختیار: یہ ان کی ہے جی! ’’آئینہ صداقت صفحہ نمبر۳۵‘‘
مرزاناصراحمد: یہ میں نے کہا ناں…
Mr. Chairman: If the books are available here....
(جناب چیئرمین: کتابیں یہاں موجود ہیں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: Books are available.
(جناب یحییٰ بختیار: کتابیں موجود ہیں)
Mr. Chairman: .... these may be shown to the witness. (جناب چیئرمین: گواہ کو دکھائی جا سکتی ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: Page 35.
(جناب یحییٰ بختیار: صفحہ۳۵)
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: یہ وہ جو:
’’کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے، خواہ انہوں نے مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا، وہ بھی کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘
Here the meaning is that پولیٹیکل Sense (معنی) میں خارج ہیں۔
مرزاناصراحمد: جی! یہاں یہ جو ہے، یہ سوال بالکل ان الفاظ میں منیر کی انکوائری کے وقت بھی کیاگیا تھا۔ تو خود حضرت خلیفہ ثانی نے جو جواب دیا وہ میں آپ کو پڑھ کر سنادیتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! Yes.
مرزاناصراحمد: یہ بات، سوال، یہ، یہاں یہ سوال لکھا ہوا ہے کہ: ’’کیا آپ اب بھی یہ عقیدہ رکھتے ہیں جو آپ نے اپنی کتاب ’’آئینہ صداقت‘‘ کے پہلے باب میں صفحہ۳۵ پر ظاہر کیا تھا۔ یعنی یہ کہ ’’تمام وہ مسلمان جنہوں نے مرزاغلام احمد کی بیعت نہیں کی، خواہ انہوں نے مرزاصاحب کا نام بھی نہ سنا ہو، وہ کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘
جواب: ’’یہ بات خود اس بیان سے ظاہر ہے کہ میں ان لوگوں کو، جو میرے ذہن میں ہیں، مسلمان سمجھتا ہوں۔ پس جب میں ’’کافر‘‘ کا لفظ استعمال کرتا ہوں تو میرے ذہن میں دوسر179ی قسم کے کافر ہوتے ہیں جن کی میں پہلے ہی وضاحت کر چکا ہوں، یعنی وہ جو ملت سے خارج نہیں۔ جب میں کہتا ہوں کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں تو میرے ذہن میں وہ نظریہ ہوتا ہے جس کا اظہار کتاب ’’مفردات راغب‘‘ کے صفحہ نمبر۲۴۰ پر کیاگیا ہے۔ جہاں اسلام کی دو قسمیں بیان کی گئی ہیں… ایک دون الایمان اور دوسرے فوق الایمان … دون الایمان میں وہ مسلمان شامل ہیں جن کے اسلام کا درجہ ایمان سے کم ہے۔ فوق الایمان میں ایسے مسلمانوں کا ذکر ہے جو ایمان میں اس درجہ ممتاز ہوتے ہیں کہ وہ معمولی ایمان سے بلند تر ہوتے ہیں۔ اس لئے جب میں نے یہ کہا تھا کہ بعض لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں، تو میرے ذہن میں وہ مسلمان تھے جو فوق الایمان کی تعریف کے تحت آتے ہیں۔ مشکوٰۃ میں بھی ایک روایت ہے کہ رسول اﷲa نے فرمایا کہ جو شخص کسی ظالم کی مدد کرتا اور اس کی حمایت کرتا ہے وہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ یہ اس کا جواب ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: جب یہ جواب دیاگیا تو اس کے بعد جسٹس منیر نے یہ Finding (نتیجہ) دی کہ وہ Convince (قائل) نہیں ہوئے اور He still thought that the only impression one could get is that, according to you, these people are Kafir and outside the pale of Islam. (انہوں نے (یعنی جج منیر نے) پھر بھی یہی سوچا کہ آپ کے کہنے کے باوجود یہی تأثر پیدا ہوتا ہے کہ یہ لوگ کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں) آپ مرزاصاحب! یہ فرمائیے اگر ایک پڑھا لکھا جج اور بڑا قابل جج، باوجود Authoritative explanation (مسلم الثبوت تشریح) کے جو کہ مرزاصاحب نے پیش کی وہاں، اس کے باوجود یہ سمجھتا ہے کہ You mean Kafir, outside the pale of Islam. (کہ آپ لوگ کافر سے یہ مطلب لیتے ہیں کہ دائرہ اسلام سے خارج) تو Ordinary (عام) مسلمان پر کیا Impression (تأثر) پڑتا ہے؟
180مرزاناصراحمد: Ordinary (عام) مسلمان نے تو جسٹس منیر صاحب کی رپورٹ ہی نہیں پڑھی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں عام طور سے پوچھتا ہوں جی کہ جو فلاں کافر ہے، جو مرزاغلام احمد کو نہیں مانتا، تو اس کا کیا Impression (تاثر) پڑتا ہے؟
مرزاناصراحمد: اگر ہم بات کریں تو Impression (تاثر) کی بات ہے یہ تو۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! کیونکہ بات یہ ہے کہ اسمبلی کے ممبر جو ہیں انہوں نے…
Mirza Nasir Ahmad: They are not ordinary people. (مرزاناصراحمد: وہ عام لوگ نہیں ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, but they are just like Justice Munir; he was not convinced by this reply.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں!لیکن وہ صرف جج منیر کو پسند کرتے ہیں۔ یہ جواب ان کے لئے یقین بخش نہ ہوا)
مرزاناصراحمد: کہیں جسٹس منیر جس واسطے Convinve (قائل) نہ ہوں گے ساری دنیا ان کے ساتھ چلی جائے گی؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، میں اس کی نہیں کہہ رہا جی! I don't say this, but I say that you produced material before him, you gave interpretation before him in a very authoritative, lucid manner, inspite of that he gave a finding.... (میں آپ سے اور بہتر ثبوت کا مطالبہ نہیں کرتا۔ آپ لوگوں نے تشریحات وتوجیہات بہت مستند اور سہل صاف انداز میں ان کے سامنے پیش کیں۔ مگر ان کے باوجود انہوں نے یہ بیان دیا)
Mirza Nasir Ahmad: He was not in a mood to accept those statements.
(مرزاناصراحمد: وہ موڈ میں نہیں تھے کہ ان بیانات کو قبول کرتے)
Mr. Yahya Bakhtiar: So the average person, intelligent person, educated person, and you call me Kafir, I am not going to bother and going into the details and say:
"What do you mean by Kafir?"
(جناب یحییٰ بختیار: یہ حضرات تعلیم یافتہ اور ذہین ہوتے ہیں۔ میں اب اس تفصیل میں آگے نہیں پڑتا کہ آپ کا کافر سے کیا مطلب ہوا کرتا ہے؟)
مرزاناصراحمد: یہاں تو وہ کھڑے ہی نہیں ہوئے۔ وہ تو باقی سارے فرقوں کے متعلق اپنی یہ Finding (نتیجہ) دی کہ میں کسی کی بات نہیں مانتا۔ سب ایک دوسرے کو کافر کہتے ہیں اور میرے لئے مصیبت یہ ہے کہ اپنی تعریف کروں تب بھی میں کافر، اور کسی دوسرے فرقے کی تعریف181 کو صحیح قرار دوں۔ تب باقی بقیہ سارے فرقوں کی نگاہ میں میں کافر۔ تو وہ ساری Findings (نتائج) اکٹھی سامنے رکھ کے جسٹس منیر کی رائے جو ہے وہ قابل غور ہوتی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: لیکن انہوں نے Finding (نتیجہ) یہ دی ہے۔ میں تو… اس سے تعلق ہے اس وقت…
مرزاناصراحمد: نہیں، یہ Apastasy پر ان کی Finding ہے۔ ۲۱۸،۲۱۹ پر یہ چلی ہے۔ یہ پڑھ کر سنانے کی ضرورت نہیں، آپ اس پر غور کر لیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! میں پوچھ رہاہوں کہ اس وقت آپ کی جماعت کی طرف سے جب یہ کہا جاتا ہے کہ فلانا کافر ہے۔ اس کا Impression (تاثر) عام آدمی پر…
مرزاناصراحمد: کب کہا جاتا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: جیسے انگلینڈ میں کہتے ہیں…
مرزاناصراحمد: آپ نے پچھلے…
Mr. Yahya Bakhtiar: ....what the common man, as as reasonable man, thinks of it? جو کہ سٹینڈرڈ وہی رکھا ہوتا ہے، جوڈیشل فیصلے پر، جج اپنے آپ کو نہیں کہتا but what the common man thinks, the man in the street, the reasonable man; although he is an ideal, he never exists. So, according to you, when you say so and so is Kafir, what does a man in the street think?
مرزاناصراحمد: دیکھیں! میں ذمہ دار ہوں اپنی طرف سے اپنے عقیدے کے اظہار کا…
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے۔
مرزاناصراحمد: … اس کی میرے اوپر ذمہ داری کیسے آتی ہے کہ جسٹس منیر یا اور کوئی شخص اس کو قبول کرتا ہے یا نہیں؟ میں سمجھتا ہوں اسے قبول کرنا چاہئے۔ کیونکہ میں دے رہا ہوں اپنے متعلق جو میری رائے ہے۔
182جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ٹھیک ہے جی۔ میں ابھی آگے چلتا ہوں۔ مرزابشیرالدین محمود صاحب (مرزابشیر احمد) نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ: ’’ہر ایک ایسا شخص جو کہ موسیٰ کو مانتا ہے مگر عیسیٰ کو نہیں مانتا۔ عیسیٰ کو مانتا ہے مگر محمدؐ کو نہیں مانتا، یا محمدؐ کو مانتا ہے مگر مسیح موعود کو نہیں مانتا، وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ (کلمتہ الفصل ص۱۱۰)
مرزاناصراحمد: دائرہ اسلام کی تو ابھی آگئی ہے۔ Is it....
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔ یہ مطلب کہ صرف سیاسی لحاظ سے آپ کہتے ہیں کہ یہ خارج ہے اور کافر ہے؟
مرزاناصراحمد: ہاں جی! یہی، یہی جواب ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہی جواب ہے اس کا؟
مرزاناصراحمد: جو ایک ہے فوق الایمان، ایک تحت الایمان۔ یہ مفردات راغب، نے کی ہے۔ وہ لغت قرآنی کی کتاب ہے اور قرآن کریم میں جو عربی الفاظ استعمال…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! تو یہ مرزاصاحب! The next point is..... (اگلا یہ نکتہ ہے)
مرزاناصراحمد: ہاں! یہ، یہ… اور اپنا ایک مسلک بتا دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر ایک عیسائی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مانتا ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مانتا ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مانتا ہے، مگر محمدa کو نہیں مانتا، وہ بھی مسلمان ہوگیا سیاسی؟
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں! مسلمان کیسے ہوگیا؟ اگر آنحضرتa کو نہیں مانتا تو مسلمان ہونے کا سوال ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک نبی کو نہیں مانا جی اس نے، باقی سب مانے۔
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں۔ وہ مسلمان کیسے ہوگیا؟ وہی تو نبی ہے جس نے احاطہ کیا ہوا ہے، جس کے افادۂ روحانی نے تمام پچھلے انبیاء کا اس نے۔ جس نے محمدa کو نہیں مانا۔ ہمارے183 عقیدے کے لحاظ سے اس نے دنیا کے کسی نبی کو نہیں مانا۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ بالکل ہی کافر؟
مرزاناصراحمد: جو مرضی اسے کہہ لیں، وہ تو انسان کہلانے کے قابل نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی دائرہ اسلام میں مسلمان کسی حالت میں نہیں کہلایا جاسکتا وہ؟
مرزاناصراحمد: جو آنحضرتa کو نہیں مانتا وہ کیسے دائرہ اسلام میں آگیا؟
جناب یحییٰ بختیار: اور اگر مرزاغلام احمد کو نہیں مانتا وہ آجاتا ہے؟
مرزاناصراحمد: جو نہیں مانتا وہ ایک دائرہ… دو دائرے آگئے ناں… تو ایک دائرے کے اندر وہ آجاتا ہے، دوسرے دائرے کے اندر نہیں آتا۔
 
Top