(مسجد اقصیٰ قادیان کی کس مسجد کا نام ہے؟)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: کیا ’’مسجدِ اقصیٰ‘‘ جہاں حضور (ﷺ) کو معراج میں لے جایا گیا، یہ قادیان کی کسی مسجد کا نام ہے؟
مرزا ناصر احمد: یہ ’’مسجدِ اقصیٰ‘‘ نام کی بہت سی مساجد ہیں، دس، پندرہ، بیس۔ ٹیپو کی… ٹیپوسلطان ہمارے بڑے جرنیل شجاع گزرے ہیں… ان کی مسجد کا نام بھی ’’مسجدِ اقصیٰ‘‘ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: قادیان میں بھی ہے؟
مرزا ناصر احمد: قادیان میں بھی ہے۔ قادیان میں بھی ہے اور بھی بہت ساری ہیں۔
Mr. Chairman: Next question.
(جناب چیئرمین: اگلا سوال)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: نہیں، جناب! میں نے عرض کیا ہے، جس میں رسول اللہa کو معراج میں لے جایا گیا، کیا وہ قادیان میں ہے یا نہیں؟
مرزا ناصر احمد: وہ ہے وہیں جہاں آپ سمجھتے ہیں کہ ہے۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ہاں، قادیان میں نہیں ہے؟
مرزا ناصر احمد: نہیں۔
Mr. Chairman: Next question.
(جناب چیئرمین: اگلا سوال)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: نہیں، تو میں اسے دِکھاؤں نہ؟
جناب چیئرمین: نہیں جی، وہ کہہ۔۔۔۔۔۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: اچھا۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے جی حوالہ بتادیں۔
جناب چیئرمین: اگر ہے۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: میں ابھی بتاتا ہوں۔
جناب چیئرمین: اچھا۔