مسلمانوں سے الگ مردم شماری
۱۹۰۱ء میں جماعت احمدیہ قائم ہوئی اور خود مرزاصاحب کی درخواست پر اس سال مردم شماری کے کاغذات میں انہیں مسلمانوں کا ایک الگ فرقہ دکھایا گیا۔
(رپورٹ تحقیقاتی عدالت ص۸،۹)
2275مرزاغلام احمد کے پیروؤں کے ان عجیب وغریب عقائد وخیالات نے مسلمانوں اور قادیانیوں کے درمیان شدید مذہبی اختلافات پیدا کر دئیے۔ فاضل ججز نے مزید لکھا ہے :
(ص۱۹۶،۱۹۷)
احمدیہ فرقہ کے بانی مرزاغلام احمد کے نبی ہونے کے دعویٰ نے امت میں اضطراب پیدا کر دیا اور مسلمانوں کے خیال کے مطابق اس دعویٰ نے انہیں اسلام کے دائرے سے بالکل خارج کر دیا۔ ایک حدیث میں جسے عام طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ خدا نے انسانوں کی ہدایت کے لئے جو نبی بھیجے ہیں ان کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے۔