(مسلمانوں کے پیچھے نماز نہ پڑھو)
جناب یحییٰ بختیار: اس قسم کے جو آگے سوال آتے ہیں شادیاں مت کرو۔ ان کے پیچھے نماز مت پڑھو۔ یہ چیزیں جو میں پوچھتا ہوں۔ یہ اس Separalist Tendency (علیحدگی کا رجحان) کی Support (تائید) میں آرہی ہیں اور ان کے لئے وضاحت آپ دے سکیں تو یہ بات…
843مرزاناصر احمد: ہاں جی ٹھیک ہے نوٹ کر لیں۔ (Pause)
جناب یحییٰ بختیار: ایک کتاب تھی جو میرے خیال میں قادیان، مدراس، لندن، شکاگو میں شائع ہوئی تھی۔ پچاس صفحے کی ہے۔ پہلے مرزابشیرالدین محمود صاحب کی انگریزی میں ہے یہ۔
"Some basic fects regarding religious beliefs and views of Kadianis as revealed by Mirza Bashir-ud-Din Mahmood Ahnmad, son and second successor of Ghulam Ahmad Kadiani."
(قادیانیوں کے مذہبی اعتقادات کے بارے میں کچھ بنیادی حقائق جن کا ذکر مرزابشیرالدین محمود خلف اور خلیفہ ثانی مرزاغلام احمد قادیانی نے کیا)
In his book "Ahmad the messenger of the later Days."
یہ آپ کے علم میں ہوگی۔ یہ کتاب Published in 1924 میرے خیال میں مرزابشیرالدین محمود صاحب گئے تھے لندن…
مرزاناصر احمد: وہاں Address (خطاب) کیا تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: وہاں انہوں نے Address (خطاب) کیاتھا، تو وہاں انہوں نے مشن کو Explain (واضح) کیا ہے۔ مرزاغلام احمد صاحب کا اس میں جو میرے پاس ایڈیشن ہے۔ اس کے Page:58 (صفحہ۵۸) پر
The Heading Sir, is "Ahmadis to from a Separate community from the outside Musalman."
(جناب والا! عنوان یہ ہے احمدیوں کو باقی مسلمانوں سے علیحدہ قوم جماعت بنانا ہے)
Mirza Nasir Ahmad: From the outside Musalmans? (مرزاناصر احمد: باقی مسلمانوں سے)
جناب یحییٰ بختیار: یہ غلط انگریزی ہوگی، مگر جو Print میرے پاس ہے Publication اس میں ہی ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، انگریزی تو نہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Ahmadis is to from a separate community from the outside Musalmans.
(جناب یحییٰ بختیار: احمدیوں کو باقی مسلمانوں سے علیحدہ قوم/ جماعت بنانا ہے)
دائرہ اسلام سے جو خارج مسلمان ہیں، ان سے…
مرزاناصر احمد: یہ تو پتہ نہیں کیا لکھا ہوا ہے۔
844جناب یحییٰ بختیار: یہ اردو ہوگی کسی نے Translation (ترجمہ) کر دیا ہوگا، تو "From outside Musalmans." (باقی مسلمانوں سے)
مرزاناصر احمد: یہ آپ کے پاس فوٹوسٹیٹ کاپی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: فوٹوسٹیٹ ہے یہ میں آپ کو بھیج دیتا ہوں۔ دیکھ لیں آپ۔
"The Year 1901 was the year of the census. The Promised Masiah issued a notice to his followers asking them to get themselves recorded in the census papers under the name of 'Ahmadi Musalman'. This was, therefore, the year when, for the first time, he differentiated his followers from the other Musalmans by the name of 'Ahmadi'."
(’’۱۹۰۱ء کا سال تھا۔ احمدیوں کو چاہئے کہ اپنے پیروکاروں سے کہیں کہ وہ اپنے آپ کو بطور ’’احمدی مسلمان‘‘ درج کرائیں۔ چنانچہ یہ وہ سال تھا جس میں اس نے پہلی مرتبہ اپنے ماننے والوں ’’احمدی‘‘ کا نام دے کر دوسرے مسلمان سے مختلف گردانا‘‘)
تو آپ کی توجہ اس طرف دلارہا ہوں تاکہ آپ اس کو…
مرزاناصر احمد: یہ جو آپ نے فقرہ پڑھا یہ عنوان کو Contradict (تردید) کررہا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! Contradict (تردید) کر رہا ہے یا Support (تائید) کر رہا ہے۔ اس پر تو پھر Opinion کی بات آجاتی ہے۔ میرے خیال میں یہ تو پورا اس کو Support (تائید) کر رہا ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ Contradict (تردید) کر رہا ہے۔ اس لئے میں آپ سے Clarification (وضاحت) کے لئے درخواست کر رہا ہوں۔ بہرحال دیکھ لیں آپ اس کو، پھر بعد میں آپ اس کو…
مرزاناصر احمد: ہاں۔ (Pause)
یہ تو بڑا ہی Interesting (دلچسپ) میرے لئے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزاناصر احمد: ۱۹۲۴ء میں ایک لیکچر دیا، اور اس کا وہ لیکچر غالباً… یقینا گرمیوں میں تھا کسی وقت، گرمیوں کے موسم میں… اور وہ لیکچر چھپا اور اس کی Re-print (دوبارہ چھپوائی) پھر ۱۹۲۴ء میں ہوگئی۔ یہ چیک کرنے والی بات ہے کہ ابھی سال، چند مہینے ختم نہیں ہوئے اور Re-print (دوبارہ چھپوائی) کی ضرورت پڑ گئی۔
845جناب یحییٰ بختیار: تو زیادہ Publication (اشاعت) ہوگئی ہوگی۔ زیادہ Demand (مانگ) ہوگئی ہوگی اس کی…
مرزاناصر احمد: نہیں، میں نے کہا یہ چیک کرنے والی بات ہے۔ دوسرے یہ کہ اس کے اوپر جو لگا ہوا ہے ناں یہ صفحہ یہ بڑا Interesting (دلچسپ) ہے۔
"Published by courtesy of Mr. G. Ahmad, LLB, B.A. (Alig), Ex-Incom Tex Officer, up in Calcutta, Proprietor of Messrs G. Ahmad & Co., Incom- tex Adviser and Advocates, 17, writers' Chambers, Karachi."
(مسٹر جی، احمد،ایل۔ایل۔بی، بی۔اے علیگ سابقہ انکم ٹیکس افسر یوپی، کلکتہ، پروپرائٹر مسیرز جی، احمد اینڈ کمپنی انکم ٹیکس افسران مشیران وایڈوکیٹ ۱۷رائٹرز چیمبر کراچی کے توسط سے شائع ہوا) اور یہ جو کراچی کا بھی Reference (حوالہ) آگیا، اور یوپی، کلکتہ کا بھی آگیا اور یہاں یہ اس کی تاریخ کوئی نہیں دی اس کے اوپر کہ کراچی…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں یہ تو میرے خیال میں ان کے پاس Front Page (پہلا صفحہ) رہا نہیں ہے یا کوئی ایسی بات ہے۔ مگر میرے ایک احمدی دوست نے مجھے یہ کتاب دی تھی۔ ایک زمانے میں میرے خیال میں میری لائبریری میں بھی یہ موجود ہے۔
مرزاناصر احمد: فوٹوسٹیٹ؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی اصل کتاب۔
مرزاناصر احمد: اصل ہاں، تو وہی دیکھ کے پتہ لگے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں تو آپ کی بھی لائبریری میں ہوگی یہ تو؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں یہ تو کتاب ایسی نہیں ہے کہ جو چھپی ہو اور نہ ہو، تو یہ جو ہے ناں Front Page (پہلا صفحہ)…
جناب یحییٰ بختیار: اس کو تو آپ چھوڑ دیجئے، ممکن ہے یہ غلط ہو مجھے بھی یاد نہیں کہ کیا Reading اس کاہے۔ مگر جو فوٹوسٹیٹ Page (صفحہ) ہے…
مرزاناصر احمد: یہ تو دیکھ لیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: دیکھ لیں۔
846مرزاناصر احمد: کیونکہ اس میں یہ بھی لکھا ہوا ہے اوپر کہ ’’پیغمبر آخر الزمان‘‘ یہ نام ہمارے ذہن میں نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں نے تو صرف ایک Page:58, passage سے دیا ہوا ہے۔ میں نے صرف اس سے متعلق رکھا ہے کہ وہ آپ Compare (موازنہ) کر لیجئے۔ باقی یہ اوپر سے میں نے توجہ ہی نہیں دلائی آپ کو…
مرزاناصر احمد: ٹھیک ہے کیونکہ یہ ہے تو چیک کرنے والی۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، یہ چیک کر لیں۔
مرزاناصر احمد: یہ چیز ایسی ہے جو چیک ہونی چاہئے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب میں نے چار پانچ دن پہلے۔ ابھی کچھ معلوم نہیں پڑتا کتنے دن سے چل رہا ہے یہ سلسلہ آپ سے ایک سوال پوچھا تھا کیونکہ محضر نامے کو جو میں سمجھ سکا ہوں اس میں آپ نے ابھی یہ وہی Separatist Tendency چل رہی ہے جی میں اس میں جا رہا ہوں تاکہ آپ یہ نہ سمجھیں کہ Subject (موضوع) میں نے Change (تبدیل) کر لیا۔
مرزاناصر احمد: نہیں نہیں۔