• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مسلمانو ! عیسیٰ علیہ اسلام کو اتار لائو؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
سوال : سیدنا عیسیٰ علیہ اسلام اگر زندہ ہیں تو تم ان کو آسمانوں سے اتار کیوں نہیں لاتے ؟

جواب : کسی کو آسمان پر لے جانا اور واپس لانا کسی انسان کے بس کی بات نہیں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کے ھاتھ میں ہے ۔ اس میں عام انسان کو تو ایک طرف انبیاء علیہ السلام بھی دخل نہیں دے سکتے ۔ ملاخط ھوں قرآن کی مندرجہ زیل آیات :
1 : وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ ۗ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَنْ يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ فَإِذَا جَاءَ أَمْرُ اللَّهِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُونَ ( المومن 78 )
ترجمعہ : اور ہم نے تم سے پہلے (بہت سے) پیغمبر بھیجے۔ ان میں کچھ تو ایسے ہیں جن کے حالات تم سے بیان کر دیئے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کے حالات بیان نہیں کئے۔ اور کسی پیغمبر کا مقدور نہ تھا کہ خدا کے حکم کے سوا کوئی نشانی لائے۔ پھر جب خدا کا حکم آپہنچا تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا اور اہل باطل نقصان میں پڑ گئے
2 : وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً ۚ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَنْ يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ ( الرعد : 38،39 )
ترجمعہ : اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے۔ اور ان کو بیبیاں اور اولاد بھی دی تھی ۔اور کسی پیغمبر کے اختیار کی بات نہ تھی کہ خدا کے حکم کے بغیر کوئی نشانی لائے۔ ہر (حکم) قضا (کتاب میں) مرقوم ہے
3 :
قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِنْ نَحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يَمُنُّ عَلَىٰ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۖ وَمَا كَانَ لَنَا أَنْ نَأْتِيَكُمْ بِسُلْطَانٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
( ابراھیم : 11 )
ترجمعہ : پیغمبروں نے ان سے کہا کہ ہاں ہم تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں۔ لیکن خدا اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے احسان کرتا ہے اور ہمارے اختیار کی بات نہیں کہ ہم خدا کے حکم کے بغیر تم کو (تمہاری فرمائش کے مطابق) معجزہ دکھائیں اور خدا ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیئے
4 :
وَقَالُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِنْ رَبِّهِ ۚ قُلْ إِنَّ اللَّهَ قَادِرٌ عَلَىٰ أَنْ يُنَزِّلَ آيَةً وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
( الانعام : 37 )
ترجمعہ : اور کہتے ہیں کہ ان پر ان کے پروردگارکے پاس کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا نشانی اتارنے پر قادر ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
5 : وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةٌ لَيُؤْمِنُنَّ بِهَا ۚ قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِنْدَ اللَّهِ ۖ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ ( الانعام : 109 )
ترجمعہ : اور یہ لوگ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئے تو وہ اس پر ضروری ایمان لے آئیں۔ کہہ دو کہ نشانیاں تو سب خدا ہی کے پاس ہیں۔ اور (مومنو!) تمہیں کیا معلوم ہے (یہ تو ایسے بدبخت ہیں کہ ان کے پاس) نشانیاں آ بھی جائیں تب بھی ایمان نہ لائیں

نتیجہ

سید نا عیسیٰ علیہ اسلام قرآن وسنت واجماع امت کی رو سے آسمانوں پر زندہ ہیں ، ان کو آسمانوں پر لے جانے والی ذات اللہ کی ہے ، کسی انسان سے انہیں آسمانوں سے اتار لانے کا مطالبہ کرنا کفار کی سنت پر عمل ہے ۔
سید نا عیسیٰ علیہ اسلام کا نزول من السماء قیامت کی بڑ ی نشانیوںمیں سے ہے ۔ جیسے دابۃ الارض کا خروج ، دجال کا خروج ، سورج کا مغرب سے نکلنا وغیرہ ۔ یہ اعتراض قادیانی تب کر سکتے تھے ۔ جب قیامت آجاتی اور عیسیٰ علیہ اسلام تشریف نہ لاتے تب قادیانی واویلا سمجھ آسکتا ہے ۔ تب تک جب تک قیامت کی دیگر علامات کبریٰ ظاہر نہیں ہوتیں تو اس پر واویلا کرنا قبل ازمرگ واویلا کرنے والی بات ہے ۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ہمیں حضرت عیسی علیہ السلام کو اتار لانے کا کہنے والے سب سے پہلے خود اپنی فکر کریں
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تھا کہ امام مہدی قربِ قیامت میں آئیں گے ۔
جب کہ مرزے کو مرے ہوئے ایک سو سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے ۔ مگر ابھی تک قیامت نہیں آئی ۔
لہذا معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک امام مہدی نہیں آئے ۔
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی تو عیسی علیہ السلام کو وفات یافتہ کہتا ہے اور موسیٰ علیہ السلام کے لیے رفع آسمانی مانتا ہے عجیب عقل تھی مرزا کی :)
 
Top