• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مسلمان بھی کافر بھی)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مسلمان بھی کافر بھی)
192مرزاناصراحمد: نہیں، ہم کہتے ہیں کہ یہ مسلمان بھی ہیں اور کافر بھی ہیں۔ معلوم ہوا کہ دو دائروں کی بات کر رہے ہیں ہم۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ بعض جگہ آپ نے ایسے کہا ہے، بعض جگہ آپ نہیں کہتے۔ بعض جگہ جب آپ… مسلمان تو ایک ہوتا ہے، ایک آدمی مسلمان ہے۔ جب آپ نے کفر کا دعویٰ کر دیا تب خارج ہوا۔ اس وقت تک تو وہ مسلمان رہتا ہے؟
مرزاناصراحمد: یہ ایک حوالہ ان کے پاس تھا یہاں اتفاقاً، ’’حقیقت الوحی‘‘ (ص۱۶۴،۱۶۵، خزائن ج۲۲ ص۱۶۸،۱۶۹) کا۔ اس میں بانی سلسلہ احمدیہ نے یہ اعلان کیا کہ:
’’یہ ایک شریعت کا مسئلہ ہے کہ مؤمن کو کافر کہنے والا آخر کافر ہوجاتا ہے۔ پھر جب کہ تقریباً ۲۰۰ مولویوں نے مجھے کافر ٹھہرایا اور میرے پر کفر کا فتویٰ لکھا گیا اور ان ہی کے فتویٰ سے یہ بات ثابت ہے کہ مؤمن کو کافر کہنے والا کافر ہو جاتا ہے تو اب اس بات کا سہل علاج ہے کہ اگر دوسرے لوگوں میں تخم دیانت اور ایمان ہے اور وہ منافق نہیں ہیں تو ان کو چاہئے کہ ان مولویوں کے بارے میں ایک لمبا اشتہار ہر ایک مولوی کے نام کی تصریح سے شائع کر دیں کہ یہ سب کافر ہیں۔ کیونکہ انہوں نے ایک مسلمان کو کافر بنایا، تب میں ان کو مسلمان سمجھ لوں گا۔‘‘
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, I will ask you again. Please understand, try to understand my question. Now, I am a Muslim who has nothing to do with Barelvi, Deobandi or anybody else, I am just giving you an example there could be many. Now, if a Barelvi Maulvi or a Deobandi Maulvi declares Mirza Ghulam Ahmad as Kafir....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب! میں پھر آپ سے پوچھتا ہوں۔ مہربانی سے سمجھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ میرا سوال یہ ہے میں ایک مسلمان شخص ہوں۔ نہ مجھے بریلوی سے مطلب ہے نہ دیوبندی سے نہ کسی سے۔ یہ میں ایک مثال دے رہا ہوں۔ ایسی بہت سی مثالیں ہوسکتی ہیں۔ اگر ایک بریلوی یا دیوبندی مولوی، مرزاغلام احمد کو کافر کہتا ہے)
Mirza Nasir Ahmad: And you don't?
(مرزاناصر احمد: اور آپ کہتے؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: ....and I have not even heard of his fatwa....
(جناب یحییٰ بختیار: سمجھیں کہ میں نے یہ فتویٰ بالکل سنا ہی نہیں ہے…)
193Mirza Nasir Ahmad: And you don't declare him a Kafir? (مرزاناصر احمد: آپ ان کو کافر نہیں کہتے؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: ....and.... there is no refrendum on the question.
(جناب یحییٰ بختیار: اس مسئلہ پر اس وقت تک کوئی استصواب رائے نہیں ہواہے)
Mirza Nasir Ahmad: No, no, I am....
(مرزاناصر احمد: نہ، نہ۔ میں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, no,....
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں…)
مرزاناصر احمد: آپ ایک بات کرتے ہیں، اسی سلسلے میں میں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! میں آپ سے یہ پوچھتا ہوں کہ ایک شخص اعلان کرتا ہے کہ مرزاغلام احمد کافر ہے۔ اس شخص کو آپ کافر کہیں گے؟ مگر آپ کہیں گے کہ نہیں؟ جتنے بھی باقی ہیں؟ دو سومولویوں نے کہہ دیا ہے۔ اس لئے دو لاکھ مسلمان، دو کروڑ مسلمان، بیس کروڑ مسلمان، سب کو ہم کافر سمجھیں گے۔ اگر وہ یہ اعلان نہ کریں کہ مرزاغلام احمد نبی ہے؟
Isn't it putting it in the same shape that anybody who does not accept him as Nabi is Kafir?
(یہ وہی بات ہوئی کہ جوان کو نبی نہیں مانتا وہ کافر ہے)
مرزاناصر احمد: وہ تو میں نے بتایا ہے کہ وہ جو سیاسی ہے…
جناب یحییٰ بختیار: آپ دو سو مولویوں کو Condemn (مذمت) کریں،…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: … کافر کہیں…
مرزاناصر احمد: …سیاسی Definition (تعریف) ہے۔ اس کے لحاظ سے تو ہم ان دو سو مولویوں کو بھی نہیں کہتے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! جو آپ نے… جس لحاظ سے بھی آپ نے کہا…
مرزاناصراحمد: … ان کو، یعنی دو سومولویوں کو بھی کافر نہیں کہتے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میرا پوائنٹ یہ ہے کہ جو شخص…
194مرزاناصراحمد: …اور جس کو دوسرے معنی میں کافر کہتے ہیں وہ اس معنی میں کہتے ہیں کہ ایمان کے بہت سے اہم تقاضوں کو وہ پورا نہیں کر رہے اور اس لئے اﷲتعالیٰ کے نزدیک…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں…
مرزاناصراحمد: …قابل مواخذہ ہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: That, that is all right. Sir,.... (جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے جناب…)
مرزاناصر احمد: …اور…
Mr. Yahya Bakhtiar: .... that is all right,....
(جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے…)
مرزاناصراحمد: …اور ملت اسلامیہ سے خارج نہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: No, but, Sir, if two hundred Maulvis.... (جناب یحییٰ بختیار: نہیں! لیکن جناب اگر دو سومولوی…)
مرزاناصراحمد: نہیں! باقیوں کو ہم ملت اسلامیہ سے خارج نہیں ناں کہتے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! آپ کہتے ہیں کہ آپ نے تو صرف مسلمان کا ذکر کیا۔ میں نے جو آپ کے سامنے پڑھ کے سنایا ہے ابھی…
 
Top