(مسلمان سے مراد مدعی اسلام، اس کا حوالہ)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزا بشیر احمد صاحب جو ہیں ناں، مرزا بشیراحمد صاحب فرما رہے ہیں کہ:
’’حضرت مسیح موعود کو بھی بعض وقت اِس بات کا خیال آیا ہے کہ کہیں میری تحریروں میں غیراحمدیوں کے متعلق مسلمان کا لفظ دیکھ کر لوگ دھوکا نہ کھاجائیں۔ اِس لئے آپ نے کہیں کہیں بطور اِزالہ کے غیراحمدیوں کے متعلق ایسے الفاظ بھی لکھ دئیے ہیں کہ: ’وہ لوگ جو اِسلام کا دعویٰ کرتے ہیں۔‘ تاجہاں کہیں بھی ’مسلمان‘ کا لفظ ہو تو اُس سے مدعی اسلام، سمجھا جاوے نہ کہ حقیقی مسلمان۔‘‘ (کلمۃالفصل ص۱۲۶) تحفۂ گولڑویہ میں آیا ہوا ہے، اُن کا صفحہ:۱۸ میں، مرزا صاحب کا۔
جناب عبدالمنان عمر: یہ مرزا بشیر احمد صاحب کی تحریر نہ ہمارے لئے حجت ہے، نہ یہ دُرست ہے، نہ ہمارے سامنے اِس کو پیش ہونا چاہئے۔ ہم اُن کے اِس نقطئہ نگاہ کے خلاف ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے بعض دفعہ اِس کو اِستعمال کیا ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: وہ جی، وہ غلط کہتے ہیں۔ مرزا صاحب کی تحریر لائیے میرے سامنے تو میں کچھ عرض کروں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ بھی لے آؤں گا میں۔
جناب عبدالمنان عمر: اُس کے لئے میں حاضر ہوں۔ مرزا بشیر احمد صاحب کو میں حجت نہیں سمجھتا۔
1709جناب یحییٰ بختیار: وہ کہتے ہیں کہ:
’’اِس لئے آپ نے کہیں کہیں بطور اِزالہ کے ’غیراحمدیوں‘ کے متعلق ایسے الفاظ بھی لکھ دئیے کہ ’وہ لوگ جو اِسلام کا دعویٰ کرتے ہیں‘۔‘‘
جناب عبدالمنان عمر: اِن کی ایسی تحریروں کی وجہ سے ہی تو ہم ان کے مخالف ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ’’تحفۂ گولڑویہ‘‘ جو ہے، اس کے صفحہ:۱۸ پر تحریر فرماتے ہیں…
جناب عبدالمنان عمر: کیا فرماتے ہیں جی؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’۔۔۔۔۔۔جو اِسلام کا دعویٰ کرتے ہیں۔ تو پھر دُوسرے فرقوں کو جو دعویٔ اسلام کرتے ہیں، بکُلّی ترک کرنا پڑے گا۔‘‘
(اربعین نمبر۴ ص۲۸، خزائن ج۱۷ ص۴۱۷)
یہ فرماتے ہیں: ’’…جو دعویٔ اسلام کرتے ہیں، بکُلّی ترک کرنا پڑے گا۔‘‘
ص۱۸، انہوں نے لکھا ہوا ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: ص۱۸ فرمایا جی آپ نے؟
جناب یحییٰ بختیار: وہاں تو یہی لکھا ہے، پتا نہیں کہ ایڈیشن کوئی مختلف ہوگیا ہو۔
Mr. Chairman: Should we close for today?
(جناب چیئرمین: کیا آج کی کارروائی ختم کردیں؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: Just on or two questions, Sir, on this point.
(جناب یحییٰ بختیار: اس بارے میں صرف ایک یا دو سوال کرنا چاہتا ہوں جناب!)
Mr. Chairman: All right.
(جناب چیئرمین: ٹھیک ہے)