• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مسیح موعود کو نہ ماننے والے کافر ہیں یا نہیں؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مسیح موعود کو نہ ماننے والے کافر ہیں یا نہیں؟)
جناب یحییٰ بختیار: ہاںجی، ۱۴۹ صفحہ۔ یہاں جو میں نے لکھا ہوا ہے:
’’مسیحِ موعود کے نہ ماننے والے کافر ہیں یا نہیں۔ ایک شخص نے سوال کیا: آپ کو نہ ماننے والے کافر ہیں یا نہیں؟ حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا کہ: مولویوں سے جاکر پوچھو۔ ان کے نزدیک جو مسیح اور مہدی آنے والا ہے، اس کو جو نہ مانے اس کا کیا حال ہے؟ پس میں وہی مسیح اور مہدی 1406ہوں جو آنے والا تھا۔‘‘
مرزا ناصر احمد: جی، آپ نے ’’کافر‘‘ نہیں کہا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہی کہہ رہا ہوں کہ یہ حوالہ ہے؟
مرزا ناصر احمد: ہاں، یہ حوالہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔ تو اس کو آپ، میں نے کہا تھا کہ آپ Explain (واضح) کریں۔
مرزا ناصر احمد: اس میں تو Explain (واضح) کرنے والی کوئی چیز نہیں۔ اس میں یہ ہے کہ: ’’ایک شخص نے سوال کیا کہ آپ کو نہ ماننے والے کافر ہیں یا نہیں؟ حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا: مولویوں سے جاکر پوچھو۔ ان کے نزدیک جو مسیح اور مہدی آنے والا ہے، اس کو جو نہ مانے گا اس کا کیا حال ہے؟ پس میں وہی مسیح اور مہدی ہوں جو آنے والا تھا۔‘‘
توجواب تو اس میں علماء نے دینا تھا ناں، آپ نے تو کچھ نہیں دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: علماء کا تو متفقہ یہ ہے ناںجی کہ جو مسیح آئے گا، جو نہیں مانے گا وہ کافر۔
مرزا ناصر احمد: کس کا فتویٰ ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: علماء جو ہمارے ہاں ہیں، وہ کہتے ہیں کہ جو مسیح آئے گا اور ان کو جو نہ مانے۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: اور ہم مسیح مانتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، آپ مانتے ہیں۔ اس لئے ہم آپ کو نہیں مانتے اس واسطے ہم کافر ہوگئے؟
مرزا ناصر احمد: مولویوں کے کہنے کے مطابق۔
جناب یحییٰ بختیار: بالکل۔
مرزا ناصر احمد: مولویوں کے۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزا ناصر احمد: ۔۔۔۔۔۔ لیکن اس معنی میں کفر جو ملتِ اسلامیہ سے خارج نہیں کرتا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، وہ مولویوں کی Logic (منطق) آپ بھی Refute (انکار) نہیں کرتے، اس سے تو آپ کو بھی اِتفاق ہے کہ جو مسیح موعود آئے گا۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، نہیں، وہ تو ہوگیا۔ میرا مطلب یہ ہے کہ وہاں کفر کے معنی اور ہیں بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ معنی تو ہم بڑی تفصیل سے جان چکے ہیں۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں۔ بس پھر ٹھیک ہے۔ وہ ہوگیا۔
’’براہین احمدیہ‘‘ کے حصہ پنجم کے۔۔۔۔۔۔
1407جناب یحییٰ بختیار: اور کچھ مجھے تو نہیں آپ کو، کچھ پڑھ کے سنانا ہے آپ کو؟ Passage (پیرا) اگر ہو تو پہلے اس کو۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: جی؟
جناب یحییٰ بختیار: اگر کوئی اور Passage (پیرا) میں نے Page (صفحہ) دیا ہو تو وہ میں آپ کو پڑھ کر سنادوں۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، یہ وہی میں بتارہا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر میں نے Page (صفحہ) دیا ہو اور آپ کو Passage (پیرا) نہ ملا ہو تو میں پڑھ کے سنادوں۔
مرزا ناصر احمد: تو یہ ہے ایک ’’نصرۃالحق۔‘‘ ’’براہین احمدیہ‘‘ حصہ پنجم، اس کے صفحہ۵۹/۶۹ پر۔۔۔۔۔۔۔ ہاں، ہاں، اس کے صفحہ۵۴ پر آپ نے ایک عبارت پڑھی تھی۔ یہ وہ حصہ ہے جس میں یہ آتا تھا کہ: ’’یہ پیچ میں نے کیا، یہ چالاکی کرکے۔‘‘ ’’قرآن اور رسول‘‘ اور اس کا تھا۔ اس پر کہیں Page (صفحہ) پر ذِکر نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ پھر وہ Miss (نظرانداز) ہوگیا ہوگا۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، پھر وہ، وہی میرا مطلب ہے کہ ہم نے تو یہ تلاش کیا، نہیں ملا۔ اس واسطے یہ بھی ہوگیا اور؟
جناب یحییٰ بختیار: اور تو کوئی نہیں۔
مرزا ناصر احمد: اس وقت جو ہم نے نوٹ کئے وہ آگئے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاںجی کسی اور جگہ تو آپ کو نہیں ملا؟
مرزا ناصر احمد: ہاں، بالکل نہیں ملا۱؎۔
(وقفہ)
جناب یحییٰ بختیار: اور تو نہیں جی کوئی آپ کے پاس؟
1408مرزا ناصر احمد: ہاں نہیں، اور کوئی نہیں۔ (وقفہ)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱؎ ’’علماء پیچ میں پھنس گئے۔‘‘ یہ حوالہ براہین یا نصرۃالحق کا نہیں بلکہ اربعین کا ہے، حوالہ پہلے نقل کرچکا ہوں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 
Top