• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

معیارنبوت نمبر35:انبیاء کرام اللہ تعالیٰ پر سب سے زیادہ توکل کرتے ہیں ۔

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
انبیاء کرام اللہ تعالیٰ پر سب سے زیادہ توکل کرتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں توکل کی اہمیت متعدد مقامات پر بیان فرمائی ہے جیسے
وعلی اللہ فتوکلواان کنتم مومنین
(المائدہ23)
وعلی اللہ فلیتوکل المتوکلون
(ابراہیم 12)
ومن یتوکل علی اللہ فھو حسبہ
(الطلاق3)
ان اللہ یحب المتوکلین
(آلعمران159)
امام غزالی فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے

الیس اللہ بکاف عبدہ
(الزمر36)
پس غیر اللہ سے کفایت طلب کرنے والا توکل کو چھوڑنے والا ہے ، نیزارشاد باری تعالیٰ ہے ومن یتوکل علی اللہ فان اللہ عزیز حکیم( انفال49)
یعنی اللہ تعالیٰ زبردست ہے وہ اپنے پر توکل کرنے والوں کو ذلیل نہیں کرتا ۔
(احیاءالعلوم للدین جلد5ص116)
نبی کریم ﷺ نےفرمایا کہ وہ لوگ جو داغ نہیں لگواتے ، بدشگونی نہیں لیتے دم نہیں کراتے اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں وہ بے بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے ۔
(اوکمال قال علیہ السلام )
آئیے دیکھتے ہیں کہ مرزا قادیانی کا قرآن و حدیث کی ان نصوص پر کتنا عمل تھا ۔

علماء کے ساتھ کام کرنے سے انکار:
ایسے مولویوں کے ساتھ سفر کرنا خطرناک ہے وہ کافر سمجھ کر قتل کردیں گے۔
(مجموعہ اشتہارات جلد اول 373طبع جدید)

زلزلہ کی وجہ سے باغ میں قیام :
چونکہ اپ کی باربار زلزلوں کے متعلق الہامات ہورہے تھے اس لیے اپریل 1905ءکے زلزلہ کے معابعد اسی روز آپ نے حکم دیا کہ کچھ عرصہ کے لیے احباب بہشتی مقبرہ کے متصل جو حضور کا باغ تھا اس میں قیام کریں ۔ چنانچہ حضور کے اس ارشاد کی فورا تعمیل کی گئی ۔ اس باغ میں ایک چھوٹی سی بستی آباد ہوگئی ۔۔۔۔اور متواتر تین ماہ تک آپ نے احباب سمیت اسی باغ میں قیام فرمایا ۔
(حیات طیبہ ص258 مصنف شیح عبدالقادر)

محافظ کتا:
ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے گھر کی حفاظت کے لیے ایک دفعہ ایک گدی کتا بھی رکھا تھا وہ دروازے پر بندھا رہتا تھااور اس کا نام شیرہ تھا ۔ اس کی نگرانی بچے کرتے تھے یا میاں قدرت اللہ خان صاحب مرحوم کرتے تھے جو گھر کے دربان تھے ۔
(سیرت المھدی جلدسوم ص298روایت نمبر957)

حج نہ کرنا :
مرزا قادیانی نے مال دار ہونے کے باوجود حج نہیں کیا اور اس کے لیے راستہ پر امن نہ ہونے اور جان کے خطرہ کے عذر پیش کیے۔
(سیرت المھدی حصہ سوم ص119روایت نمبر 276طبع قدیم)

عورتوں کا پہرہ:
مرزا قادیانی کا رات کا پہرہ اس کی مریدنیاں رسول بی بی اور مائی فجومنشیانی دیتی تھیں جو کہ تقویٰ اور غیرت دونوں کے خلاف تھا۔
(سیرت المھدی حصہ سوم ص213روایت 843طبع قدیم)

پولیس کاپہرہ:
حضرت والدہ صاحبہ نےمجھ سے بیان کیا کہ جب حضرت صاحب شروع دعویٰ مسیحیت میں دہلی تشریف لے گئے اور مولوی نذیر حسین کے ساتھ مباحثہ کی تجویز ہوئی تھی اس وقت شہر میں مخالفت کا سخت شور تھا چنانچہ حضرت صاحب نے افسران پولیس کے ساتھ انتظام کر کے ایک پولیس مین کو اپنی طرف سے تنخواہ دے کر مکان کی ڈیورھی پر پہرہ کےلیے مقرر کرالیا تھا ۔ یہ پولیس مین پنجابی تھا اس کے لیے علاوہ ویسے بھی مردانہ میں کافی احمدی حضرت صاحب ساتھ ٹھہرے ہوۓ تھے ۔
(سیرت المھدی جلد دوم ص64روایت نمبر385)

متعدد طریقہ ہاۓ علاج کا بیک وقت استعمال :
ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ علاج کے معاملہ میں حضرت مسیح موعود کا طریق تھا کہ کبھی ایک قسم کا علاج نہ کرتے تھے بلکہ ایک ہی بیماری میں انگریزی دوا میں دیتے رہتے تھے اور ساتھ ساتھ یونانی بھی دیتے جاتے تھے پھر جو شخص مفید بات کہہ دے اس پر بھی عمل فرماتے تھے اور اگر کسی کو خواب میں کچھ معلوم ہو تو اس پر بھی عمل فرماتے تھے پھر ساتھ ساتھ دیا بھی کرتے تھے اور ایک ہی وقت میں ڈاکٹروں اور حکیموں کے مشورے بھی لیتے تھے اور طب کی کتاب دیکھ کر بھی علاج میں مدد لیتے تھے غرض علاج کو ایک عجیب رنگ کا مرکب بنادیتے تھے اور دراصل بھروسہ آپ کا خدا پر ہوتا تھا ۔
(سیرت المھدی جلد سوم ص280 روایت نمبر 902طبع قدیم)
مذکورہ حوالہ کے آخری جملہ سے ہمیں ایک لطیفہ یاد آیا کسی شخص نے اپنے بھائی کو خط لکھا کہ والدہ بیمار ہے ، والدہ کا بازو ٹوٹ گیا ہے ۔ بھینس چوری ہوگئی ، خالو کا آپریشن ہواہے، خالہ فوت ہوگئی ہے ، بہن چھت سے گری ہے ، چھوٹا بھائی امتحان میں فیل ہو گیا ہے باقی سب خیریت ہے ۔
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top