• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

معیارنبوت نمبر38: انبیاء کرامؑ کی خطرناک امراض سے حفاظت ہوتی ہے ۔

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
انبیاء کرامؑ کی خطرناک امراض سے حفاظت ہوتی ہے ۔

نبیاءکرام ؑ چونکہ مرجع خلائق ہوتے ہیں اور شان محبوبیت رکھتے ہیں اس لیے وہ خاطر خواہ جسمانی وجاہت رکھتے ہیں تاکہ لوگ ان کے قریب آنے میں حجاب محسوس نہ کریں اسی طرح وہ ایسی امراض سے محفوظ رکھے جاتے ہیں جو کسی بھی خطرناک ، بدبو دار ہوں ، حضرت ایوب ؑ کی مرض کی جو تفصیلات بعض کتب میں لکھی ہیں وہ اسرائیلی روایات پر مبنی اور ناقابل اعتبار ہیں۔
مرزا قادیانی کا اعتراف:
انبیاء خبیث امراض سے محفوظ رکھے جاتے ہیں ۔

(ملفوظات جلد اول ص397طبع جدید)
مرزا قادیانی نے اپنے متعلق دعوٰی کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ وحی بھیجی ہے ۔
مرزا قادیانی کا الہام:
ہم نے تیری صحت کا ٹھیکہ نہیں لیا ہے ۔

(تذکرہ ص 685 طبع چہارم)
واضح رہے کہ مرزا قادیانی کے نزدیک وحی اور الہام مترادف ہیں
مرزا قادیانی کی خطرناک امراض
ہسٹیریاکے دورے :

بیان کیا مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے کہ حضرت مسیح موعود کو پہلی دفعہ دوران سر اور ہسٹیریا کا درد بشیر اول کی وفات کے چند بعد ہوا تھا ۔
(سیرت المھدی جلد اول ص 17،16)
مراق اور کثرت بول:

دیکھو میری بیماری کی نسبت بھی آنحضرت نے پیش گوئی کی تھی جو اسی طرح وقوع میں آئی آپ نے فرمایا تھا کہ مسیح آسمان پر سے جب اترے گا تو وہ زرد چادریں اس نے پہنی ہوں گی تو اسی طرح مجھ کو دو بیماریاں ہیں ایک اوپر کے دھڑ کی اور ایک نیچے کے دھٹرکی یعنی مراق اور کثرت بول۔
(ملفوظات جلد پنجم ص33،32)
قولنج زحیری :
ایک مرتبہ میں قولنج زحیری سے سخت بیمار اور سولہ دن پاخانہ کی راہ سے خون آتا رہا اور سخت درد تھا جو بیان سے باہر ہے ۔
(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22ص246)
ذیابیطس ، سو سو دفعہ پیشاب:
مجھے کئی سال سے ذیابیطس کی بیماری ہے ، پندرہ بیس مرتبہ روز پیشاب آتا ہے اور بعض دفعہ سو سو دفعہ ایک ایک دن میں پیشاب آیا ہے اور بوجہ اسکی کہ پیشاب میں شکر ہے کبھی کبھی خارش کا عارضہ بھی ہو جاتا ہے اور کثرت پیشاب سے بہت ضعف تک نوبت پہنچتی ہے ۔
(نسیم دعوت روحانی خزائن جلد 18ص432)

اسہال :
مجھے اسہال کی بیماری ہے اور ہر روز کئی کئی دست آتے ہیں ۔
(ملفوظات جلد اول ص565طبع جدید)
دردسر، کثرت بول اور اسہال :
احادیث میں ہے کہ مسیح موعود وزرد رنگ چادروں میں اترے گا ایک چادر بدن کے اوپر کے حصہ میں ہوگئی اور دوسری چادر بدن کے نیچے کے حصہ میں سو میں نے کہا یہ اس طرف اشارہ تھا کہ مسیح موعود دوبیماریوں کے ساتھ ظاہر ہوگا کیوں کہ تعبیر کے علم میں زرد کیڑے سے مراد بیماری ہے اور وہ دونوں بیماریاں مجھ میں ہیں یعنی ایک سر کی بیماری اور دوسری کثرت پیشاب اور دستوں کی بیماری ۔
(تذکرہ الشہادتین روحانی خزائن جلد 20ص42)
دو ہولناک امراض :
مجھے دو بیماریاں مدت دراز سے تھیں ایک شدید درد سر جس سے میں بیتاب ہوجاتا تھا اور ہولناک عوارض پیدا ہوجاتے تھے اور یہ مرض قریبا پچیس برس تک دامن گیر رہی اور اس کے ساتھ دوران سر بھی لاحق ہو گیا اور طبیبوں نے لکھا ہے کہ ان عوارض کا آخر نتیجہ مرگی ہوتی ہے ۔ چنانچہ میرے بڑے بھائی مرزا غلام قادر قریبا دوماہ تک اسی مرض میں مبتلا ہو کر آخر صرع میں مبتلا ہوگئے اور اسی سے ان کا انتقال ہو گیا ۔
(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد22ص376)
میرا دل اور دماغ سخت کمزور تھا اور میں بہت سے امراض کا نشانہ رہ چکا تھا اور دو مرضیں یعنی ذیابیطس اور درد سرمع دوران سر قدیم سے میرے شامل حال تھیں جنکے ساتھ تشنج قلب بھی تھا اس لیے میری حالت مردمی کالعدم تھی ۔
(تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15ص203)
خلاصہ کلام:
مرزا قادیانی کہتا ہے " اس عاجز کی عمر اس وقت پچاس برس سے کچھ زیادہ ہے اور ضعیف اور دائم المرض اور طرح طرح کے عوارض میں مبتلاہے ۔
(سراج منیر روحانی خزائن جلد 12ص17)
دعوت فکر:
قادیانیوں سے گزارش ہےکہ مرزا قادیانی اپنی تحریروں کے مطابق بیس سے زائد امراض میں مبتلا تھا خدارا وہ سوچیں کہ کیا کسی نبی کو بھی اتنی امراض لاحق ہوئی ہیں اور مرزا قادیانی کی یہ وحی کیا رحمانی تھی کہ "ہم نے تیری صحت کا ٹھیکہ لے لیا ہے " کیا صحت کا ٹھیکہ لینے کا مطلب 20 سے زائد امراض میں مبتلا کرنا ہے ؟؟
 
آخری تدوین :
Top