• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

معیار نبوت نمبر 13: انبیاء کرام مصنف نہیں ہوتے ۔

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
انبیاء کرام مصنف نہیں ہوتے ۔

حضرات انبیاء کرام دنیاوی علوم سے آراستہ اور کسی دنیاوی استاد کے شاگرد نہیں ہوتے ۔ نبی کریم ﷺ کے بے شمار القابات میں سے ایک لقب امی ہے ، جس کا مفہوم ایک قول کے مطابق یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ دنیوی علم نہیں رکھتے وہ تلمیذ الرحمٰن ہیں ، مرزا قادیانی بھی اس بات کو مانتے ہوئے لکھتا ہے کہ " لاکھ لاکھ حمد اور تعریف اس قادر مطلق کی ذات کے لائق ہے کہ جس نے ۔۔۔۔۔۔۔تمام نفوس میں قدسیہ انبیاء کو بغیر کسی استاد اور اتالیق کے اپ ہی تعلم اور تادیب فرما کر اپنے فیوض قدیمہ کا نشان ظاہر فرمایا ۔
( روحانی خزائن جلد1ص12)
مرزا قادیانی کا اس کے بر عکس معاملہ ہے ۔ وہ اپنی تصنیفات کو اپنا معجزہ قرار دیتا ہے ،
1۔ میں تو ایک حرف بھی نہیں لکھ سکتا اگر خدا تعالیٰ کی طاقت میرے ساتھ نہ ہو بارہا لکھتے لکھتے دیکھا ہے کہ خداکی روح ہے جو تیر رہی ہے قلم تھک جایا کرتی ہے مگر اندر جوش نہیں تھکتا طبیعت محسوس کیا کرتی ہے کہ ایک ایک حرف خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے ۔
(ملفوظات جلد دوم ص483طبع جدید)
2۔ وہ زندگی بخش باتیں جو میں کہتا ہوں اور وہ حکمت جو میرے منہ سے نکلتی ہے اگر کوئی اور بھی اس کی مانند کہہ سکتا ہے تو سمجھو کہ میں خداتعالیٰ کی طرف سے نہیں ایا ۔
(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد3ص104)
3۔ یہ بات بھی اس جگہ بیا ن کردینے کے لائق ہے کہ میں خاص طور پر خداتعالیٰ کی اعجاز نمائی کو انشاپردازی کے وقت بھی اپنی نسبت دیکھتا ہوں کیونکہ جب میں عربی میں یااردو میں کوئی عبارت لکھتا ہوں تو میں محسوس کرتا ہوں کہ کوئی اندر سے مجھے تعلیم دے رہا ہے ۔
(نزول المسیح روحانی خزائن جلد8ص434)

قادیانیوں سے چند سوال:
اگر یہ فرض کرلیا جائے کہ مرزا قادیانی جو کچھ لکھتا تھا وہ اللہ تعالیٰ سے فیض پا کر لکھتا تھا ،
اگرمان لیا جائے کہ روحانی خزائن میں لکھا ہوا ایک ایک لفظ اللہ تعالیٰ کی طرف سے القا ہوتا رہا ہے جیسا کہ اس کا دعویٰ ہے تو اس پر چند سوالات پیدا ہوتے ہیں ۔
1۔ مرزا قادیانی نے سینکڑوں کی تعداد میں جو جھوٹ اپنی کتابوں میں لکھے کیا وہ حکم الہیٰ سے لکھے ہیں ۔ (العیاذ باللہ)
2۔ مرزا قادیانی نے اپنے مخالفین کو جو بے تحاشہ گالیاں دی ہیں وہ بھی اپنے الہامات اور وی کی روشنی میں دی ہیں ؟( العیاذ باللہ)
3۔ مرزا قادیانی نے اپنے ذاتی حالات کے متعلق غلط بیانی بھی اپنی وحی کے موافق کی ہے ؟ (العیاذباللہ)
4۔ مرزا قادیانی نے اللہ تعالیٰ کی جو توہین کی کیا وہ حکم الہیٰ کے مطابق تھی ۔ یعنی کیا اللہ تعالیٰ نے مرزا قادیانی کو اپنی توہین لکھنے کا حکم دیا تھا ؟
(العیاذ باللہ)
5۔ مرزاقادیانی نے حضرت آدم سے لےکر حضرت عیسیٰ ؑ تک بے شمار انبیاء کرامؑ کی شان میں گستاخی کی ہے کیا الہیٰ کے موافق تھی ؟
(العیاذ باللہ)
6۔ کیا اللہ تعالیٰ نے مرزا کو امام الانبیاءحضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی توہین کا حکم دیا تھا ؟( العیاذ باللہ)
7۔ مرزاقادیانی نے حضرت مریم علیہ السلام کی جو توہین کی ہے وہ حکم الہیٰ سےکی ہے؟( العیاذ باللہ)
8۔ مرزا قادیانی نے مختلف نا جائز طریقوں سے لاکھوں روپے کمائے جس کا اسے اعتراف ہے کیا یہ اللہ تعالیٰ کا حکم تھا ؟ ( الیعاذ باللہ)
9۔ مرزا قادیانی نے قرن اولی سے لے کر اپنے زمانے تک بے شمار سلف صالحین کے بارے جھوٹ بولا ہے ، ان پر الزام تراشیاں کیئں ہیں کیا اس کا وحی میں حکم دیا گیا تھا ؟( العیاذ باللہ )
10۔ مرزا قادیانی نے اپنی تفسیر میں بیسیوں جگہ اپنے دعویٰ نبوت ،مسیحیت ومہدویت کا اقرار و انکار کیا ہے ۔ کیا یہ اقرار و انکار حکم الہیٰ سے تھا ؟
( العیاذ باللہ)
قادیانی دوستو! خدا کے لیے غور کرو! مرزا قادیانی لکھتا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر وحی بھیجی۔
وما ینطق عن الھویٰ ان ھو ا لا وحی یوحیٰ ۔
( تذکرہ ص388 طبع دوم)
اس کا ترجمہ اسی صفحہ کے حاشیہ میں اس طرح لکھا ہے " اور وہ اپنی خواہش کے ماتحت نہیں بولتا بلکہ وحی کا تابع ہے " قادیانیو! اب تمھارے لیے دو راستے ہیں یا تو مرزا کے وحی کے موافق بولنے کے دعویٰ کو درست مان کر مذکورہ تمام سوالات کے جوابات دو یا پھر مرزا قادیانی کو جھوٹ مان کر حلقہ بگوش اسلام ہو جا ؤ، نبی کریم ﷺ کی سچی غلامی میں آجاؤ ۔
وما علینا الا البلاغ المبین۔
 
آخری تدوین :
Top