• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

معیار نبوت نمبر9: نبی فصیح وبلیغ ہوتے ہیں

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
معیار نبوت نمبر9:نبی فصیح وبلیغ ہوتے ہیں

حضرت انبیاء اکرامؑ فصیح وبلیغ ہوتے ہیں۔ حضرت شعیبؑ کی فصاحت وبلاغت مشہورہے ،اور ان کا لقب خطیب الانبیاء ہے۔امام
الانبیاء والمرسلین حضرت محمدمصطفیٰ ٖٖﷺ کی فصاحت وبلاغت تو معجزانہ شان کی حامل ہے ۔ حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا مجھے انبیاء پر چھے باتوں میں فضیلت دی گئ ہے جن میں سے پہلی فضیلت یہ ہے کہ مجھے جامع کلمات دیئے گئے ہیں۔
(صحیح مسلم کتاب المساجد رقم الحدیث 1059)
جامع کلمات کا مطلب یہ ہے کہ الفاظ کم ہوں اور ان کے معانی زیادہ ہوں ، کتب حدیث اس فرمان نبوی ﷺ کی صداقت پر شاھدعادل ہے ۔ کہ مرزا قادیانی کا دعویٰ ہے کہ مجھے تمام انبیاء ؑ کے نام وکمالات دیے گیے ہیں ۔اس کا مزید کہنا ہے کہ "میں قرآن شریف کے معجزے کے ظل پر عربی بلاغت وفصاحت کا نشان دیا گیا ہوں کوئی نہیں جو اس کا مقابلہ کر سکے ۔
(ضرورۃ الامام مندرجہ روحانی خزائن جلد13 ص496)
اعجاز نمائی کو انشاپردازی کے وقت بھی اٌپنی نسبت دیکھتا ہوں کیونکہ جب میں عربی میں یا کوئی عبارت لکھتا ہوں تو محسوس کرتا ہوں کہ کوئی اندر سے مجھے تعلیم دے رہا ہے ۔
تردید:
مرزا قادیانی نے عربی تحریرات میں بے شمار غلطیاں کی ہیں یہاں پر چند اغلاط درج کی جاتی ہیں۔
(1) کلام کریمافصحت من لدن رب ۔
(حقیقہ الوحی روحانی خزائن جلد22ص375)
کلام مذکر ہے مگر مرزا نےمونث استعمال کیا ہے ۔
یہ لطیفہ ہے کہ مرزا کو جس وحی کے ذریعہ فصاحت کلام کی خبر دی گئی وہ وحی بھی گرائمر کے اعتبار سے غلط ہے ۔
(2) وانی واللہ آمن باللہ ورسولہ وآمن بانہ خاتم النبین۔
( حمامۃ البشری روحانی خزائن جلد7ص274)
دراصل لفظ اومن ہے۔
(3) فلاتظنن یا اخی ان قلت کلمۃ فیہ رائحۃ ادعاء النبوۃ۔
( حمامۃ البشری روحانی خزائن جلد7ص277)
اس جملہ میں کلمۃ مؤنث ہے مگر اس کی طرف ضمیرمذکر لوٹائی گئی ہے ۔
(4) وسالت عنی دلیلا علیہ
(نورالحق روحانی خزائن جلد8ص77)
عبارت یوں ہونی چاہیے تھی سالتی عن دلیل علیہ ۔
(5) فاسلو عنہ سر ھذا لتحصیص۔
(نورالحق روحانی خزائن جلد8ص114)
عبارت یوں ہونی چاہیے تھی ۔فاسالوہ عن سر۔
(6) سبقاءکو الجھا۔
(نورالحق روحانی خزائن جلد8ص148)
مرزا قادیانی نے کالج کی جمع کوالج بنائی اور اسے عربی عبارت جملہ میں استعمال کر لیا حلانکہ کالج انگلش کا لفظ ہے ۔
(7) سالتھا من رب الارض والسماء ۔
(آئینہ کمالات اسلام ص8روحانی خزائن جلد5)
اصل جملہ ہے سالت رب لارض والسما عنھا۔
(8) رب ارحم علی الذین یلعنون علی ۔۔۔۔۔۔وارحم علیھم۔
(آئینہ کمالات اسلام ص22،23روحانی خزائن جلد5)
عربی میں رحم کا صلہ علیٰ استعمال کرنا غلط ہے ۔
(9) ماالفرق فیآدم والمسیح الموعود
(ملحقہ خطبہ الہامیہ)
اصل جملہ یوں ہونا چاہیے تھا ماالفرق بین آدم والمسیح الموعود۔
روحانی خزائن میں قادیانیوں نے اپنی نبی کی غلطی درست کرسی ہے ۔
(10) واسروانفوسھم۔
(آئینہ کمالات اسلام ص8روحانی خزائن جلد15)
اصل جملہ یوں ہے وسروانفوسھم۔
قارئین کرام ! مرزا قادیانی کی اردو، فارسی، اور عربی گرائمر اور محاورات کی اتنی زیادہ اغلاط ہیں کہ ان پر پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھا جاسکتا ہے ۔
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top