• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(منیر انکوائری رپورٹ کا حوالہ سقوط بغداد پر قادیان میں چراغاں)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(منیر انکوائری رپورٹ کا حوالہ سقوط بغداد پر قادیان میں چراغاں)
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! میں نے وہ جو عراق کے بارے میں کہا تھا، آپ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے پر ہوا تھا، وہ منیر انکوائری رپورٹ سے بھی حوالہ ہے۔
مرزا ناصر احمد: جی؟
جناب یحییٰ بختیار: آپ نے فرمایا تھا کہ آپ پہلے بتائیں کہ باقی مسلمانوں نے Celebration (جشن) نہ کی ہو یا وہ ناراض ہوئے ہوں۔ تو یہاں ایسے ہی لکھا ہے: "The Celeberation......"۔
مرزا ناصر احمد: تاریخ اصل میں چاہئے تاکہ چیک کیا جاسکے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، نہیں، وہ منیر صاحب لکھتے ہیں:
"The celebrations at Qadian of the victory when Baghdad fell to the British in 1918 during the First World War in which Turkey was defeated, caused bitter resentment among Musalmans and Ahmadiyyat began to be considered as a hand-made of the British."
(پہلی جنگِ عظیم میں جب ۱۹۱۸ء میں ترکی کو شکست ہوئی، اور بغداد کا سقوط ہوا، اس سلسلے میں انگریزوں کی فتح کا جو جشن قادیان میں ہوا، اس پر مسلمانوں نے بہت ناپسندیدگی کا اِظہار کیا، اور (مسلمانوں نے) احمدیوں کو انگریزوں کی باندی (لونڈی) گردانا۔‘‘
(رپورٹ تحقیقاتی عدالت ص:۲۰۹، اردو-انگلش۱۹۶)
مرزا ناصر احمد: یہ صفحہ کونسا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ۱۹۶۔
مرزا ناصر احمد: انہوں نے کوئی تاریخ دی ہے؟
Mr. Yahya Bakhtiar: During the war, Sir, in 1918. (جناب یحییٰ بختیار: جنابِ والا! جنگ کے دوران ۱۹۱۸ئ)
۱۱؍نومبر کو میرے خیال میں وَار ختم ہوگئی تھی۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ہاںجی۔
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔۔ یہ اس سے کچھ پہلے کی بات ہوگی۔ During the war in 1918.۔ (جنگ کے دوران ۱۹۱۸ئ)
1420مرزا ناصر احمد: In 1918 ۔ تو گیارہ والا ۔۔۔۔۔۔۔ تو ہم نے گیارہ والا اخبار تو ڈھونڈ ڈھانڈ کر نکال لیا تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاںجی، وہ تو سب نے کیا تھا، جنرل گورنمنٹ کی طرف سے۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ۔۔۔۔۔۔ اعلان ہوا تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ وہ تو سب نے کیا تھا۔ یہ علیحدہ Incident ہے جس نے مسلمانوں کو۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ہاں تو پھر یہ چیک کرنا پڑے گا۔ یہاں نہیں ہے اخبار ہمارے میں۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک اور جو عرض کر رہا تھا صبح آپ کو۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: یہ 198 تھا ناں Page (صفحہ) منیر کی رپورٹ کا؟
جناب یحییٰ بختیار: 196۔
مرزا ناصر احمد: ہاںجی، ٹھیک ہے جی، ٹھیک ہے جی۔
جناب یحییٰ بختیار: 196۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: دُوسرے میں عرض کر رہا تھا، آپ نے جو کہا تھا وہ امریکن تھا ڈوئی۔
مرزا ناصر احمد: ڈوئی؟
 
Top