(مولانامحمدعلی نے حکیم نوردین کے ہاتھ پر بیعت کی تھی؟)
جناب یحییٰ بختیار: آپ یہ فرمائیے کہ مولانا محمد علی صاحب نے حکیم نورالدین کے ہاتھ پر بیعت کیا تھا؟
جناب مسعود بیگ مرزا: جی ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: تو پھر یہ کیوں اِعتراض کیا کہ چونکہ میں مرزا صاحب کے ہاتھ پہ بیعت کرچکا ہوں اس لئے مرزا بشیرالدین کی بیعت نہیں کروں گا؟ آپ فرما رہے تھے۔۔۔۔۔۔
جناب مسعود بیگ مرزا: میں، میں اس کے متعلق گزارش کروں گا، مولانا صاحب نے خود اس کا جواب دیا۔ انہوں نے فرمایا کہ: ’’میں نے حضرت مرزا صاحب کے ہاتھ پر بیعت کی تھی اور اس کے بعد مولانا نورالدین کے ہاتھ پر 1537بیعت کی تھی۔ ان دونوں نے مجھے تکفیرالمسلمین کی کبھی تلقین نہیں کی تھی۔ مگر مرزا محمود احمد اس کی تلقین کرتے ہیں، اس لئے اس خیال کو رکھ کر میں ان کی بیعت میں شامل نہیں ہوسکتا۔ اگر مرزا صاحب، مرزا محمود صاحب اس خیال کو چھوڑ دیں تو ہمیں ان کی بیعت سے کوئی انکار نہیں۔‘‘ (وقفہ)