• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

میعارنبوت نمبر26:انبیاء کرام مسکرات سے دور رہنے کی تعلیم دیتےہیں ۔

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
انبیاء کرام مسکرات سے دور رہنے کی تعلیم دیتےہیں ۔

حضرت انبیاء کرام ؑ کا نشہ آور چیزوں سے قریب ہونا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا نہ صرف وہ خود دور رہتے ہیں بلکہ اپنی امتوں کو بھی دور رہنے کی تلقین کرتے ہیں ۔۔۔۔نشہ آور چیزوں سے ممانت کے متعلق آنحضرتﷺ کے فرمودات سے کتب حدیث بھری پڑی ہیں نبی کا مقام تو بہت بلند ہے ایک عام درجہ کا مومن بھی نشہ آور اشیاء استعمال نہیں کرتا اور ان اشیاء کو استعمال کرنے والا مومن نہیں ہوسکتا۔
مرزا قادیانی اگر نبی ہوتا تو ان نشہ آور اشیاء سے دور رہتا لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ وہ مختلف امراض کے لیے تیار کرتا تھا اور افیون ان دواؤں کا اہم جزو ہوتی تھی ۔۔۔یقین نہ آۓ تو قادیانی تحریریں ملاحظہ فرمائیں ۔
افیون اور بھنگ کا استعمال:

ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیاں کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود نے سل و دق کے مریض کے لیے ایک گولی بنائی تھی اس میں کونین اور کافور کےعلاوہ افیون ، بھنگ اور دھتورہ وغیر ہ زہریلی ادویہ بھی داخل کی تھیں اور فرمایا کرتے تھے کہ دوا کے طور پر علاج کے لیے اور جان بچانے کے لیے ممنوع چیز بھی جائز ہوجاتی ہے۔
( سیرت المھدی جلد سوم ص111روایت نمبر 655طبع قدیم)
مرزا قادیانی کے زیر استعمال ادویات :

ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ مفصلہ ذیل ادویات حضرت مسیح موعود ہمیشہ اپنے صندوق میں رکھتے تھے اور انہی کو زیادہ استعمال کرتے تھے انگریزی ادویہ میں کونین ایسٹین سیرپ ،ارگٹ وائیم اپی کاک،کوکا اور کولا کے مرکبات ، سپرٹ ایمونیا، بیدمشک، سٹرنس وائن آف لاڈلورآئل ، کلوروڈین کاکل پن سلفیورک ایسڈ ایرو میٹک سکاٹس ایملشن رکھا کرتے تھے اور یونانی میں سے مشک ، عنبر، کافور ، ہینگ جدوار اور ایک مرکب کے جو خود تیار کیا تھا یعنی تریاق الٰہی رکھا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ ہینگ غرباء کی مشک ہے اور فرماتے تھے افیون میں عجیب و غریب فوائد ہیں اس لیے اسے حکما نے تریاق کا نام دیا ہے ، ان میں سے بعض دوائیں اپنے لیے ہوتی تھیں اور بعض دوسرے لوگوں کے لیے ۔ کیونکہ اور لوگ بھی حضور کے پاس دوا لینے آیا کرتے تھے۔
(( سیرت المھدی جلد سوم ص284روایت نمبر 929طبع قدیم)
مرزا محمود کا اعتراف:

حضرت مسیح موعود نے تریاق الٰہی دوا خداتعالیٰ کی ہدایت کے ماتحت بنائی اور اس کا ایک بڑا جزو افیون تھا اور یہ دوا کسی قدر افیون کی زیادتی کے بعد حضرت خلیفہ اول( حکیم نور الدین ) کو حضور چھ ماہ سےزائد عرصہ تک دیتے رہے اور خود بھی وقتا فوقتا مختلف امرض کے دوران استعمال کرتے رہے ۔
( روزنامہ الفضل قادیان 19جولائی 1929ء)
ٹانک وائن کے لیے خط:

محبی اخویم حکیم محمد حسین سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
اس وقت میاں یار محمد بھیجا جاتا ہے ۔ اپ اشیاء خریدنی خود خرید دیں اور ایک بوتل ٹانک وائن کی پلومر کی دکان سے خرید دیں ۔ مگر ٹانک وائن کی پلومر کی دکان سے خرید دیں ۔مگر ٹانک وائن چاہیے اس کا لحاظ رہے ۔ باقی خیریت ہے ،والسلام مرزا غلام احمد
( خطوط امام بنام غلام ص5 از حکیم محمد حسین قریشی)
نسخہ زدجام عشق:

مرزا قادیانی نے قوت باہ کے لیے ایک یونانی مرکب تیا ر کیا تھا جس کے درج ذیل اجزاء تھے زعفران ، دار چینی ، جائفل ، افیون ، مشک ، عقر قرحا شنگرف، قرنفل یعنی لونگ۔
( سیرت المھدی حصہ سوم ص50۔51روایت نمبر569طبع قدیم)
مسٹر جی ڈی کھوسلہ کا فیصلہ :

معلوم ہوتا ہے کہ مرزا ایک ٹانک استعمال کرتا تھا جس کا نام پلومر کی ٹانک وائن تھا اور ایک دفعہ پر اس نے اپنے ایک دوست کو لکھا کہ وہ لاہور سے اسے خرید کر بھیج دے دوسرے ایک یا دو خطوط میں یاقوتی کا ذکر ہے موجود مرزا ( بشیر الدین محمود ) نے خود اعتراض کیا ہے کہ اس کے باپ نے پلومر کی ٹانک وائن کا ایک دفعہ استعمال کی تھی اور وہ ایک ایسا انسان تھا جسے رنگین مزاج کہہ سکتے ہیں۔
( روزنامہ الفضل قادیان مورخہ 15جون 1935ء)
بھنگ، افیون ، شراب بہن بھائی ہیں

بات یہ ہے کہ شراب اور اس کے بہن بھائی بھرا( بھنگ افیون ) ایسی خراب شئ ہیں کہ ان سے مٹی پلید ہوتی ہے مگر پھر وہ مذہب کیسے اچھا ہو سکتا ہے جس میں ایسی تعلیم ہو۔
(ملفوظات جلد دوم ص423طبع جدید)
 
آخری تدوین :
Top