• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

میعار نبوت نمبر28: انبیاء کرام ؑ غیر محرم عورتوں سے دور رہتے ہیں۔

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
انبیاء کرام ؑ غیر محرم عورتوں سے دور رہتے ہیں۔

حضرات انبیاء کرام ؑ غیر محرم عورتوں سے خود بھی دور رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی بچنے کی نصیحت فرماتے ہیں ۔ بائیبل اگرچہ اپنی تحریفات کی وجہ سے باقابل استناد اور غیر معتبر ہے اس کے باوجود اس میں زیر بحث عنوان پر مواعظ حسنہ موجود ہیں ، نمونہ کے طور پر حضرت عیسیٰ کا پہاڑی وعظ ملاحظہ فرمائیں ۔ نبی کریم حضرت محمدﷺ نے فرمایا کہ جب ایک مرد اور عورت تنہائی میں ملاقات کرتے ہیں تو وہاں تیسرا شیطان ہوتا ہے۔(اوکما قال علیہ السلام)
دیگر بے شمار اخلاقی امور کی طرح زیر نظر موضوع کے متعلق بھی مرزا قادیانی کا قول و فعل کا تضاد ملاحظہ فرمائیں۔
مرزا قادیانی کی نصیحت:

خاکسار عرض کرتا ہے کہ حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ آنحضرتﷺ بھی عورتوں سے بیعت لیتے ہوۓ ان کے ہاتھ کو نہیں چھوتے تھے، دراصل قرآن شریف میں جو یہ آتا ہے کہ عورتوں کو کسی غیر محر م پر اظہار زینت نہیں کر تا چاہتے ، اس کے اندر لمس کی ممانت بھی شامل کیوں کہ جسم کے چھونے سے بھی زینت کا اظہار ہوتا ہے۔
(سیر ت المھدی جلد حصہ سوئم ص15روایت نمبر677طبع قدیم)
تصویر کا دوسرا رخ


زینب بیگم کا سرور حاصل کرنا:
ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیاں کیا کہ میری لڑکی زینب بیگم نے مجھ سے بیان کیا کہ میں تین ماہ کے قریب حضرت اقدس کی خدمت میں ہوں ، گرمیوں میں پنکھا وغیرہ اور اسی طرح کی خدمت کرتی تھی، بسا اوقات ایسا ہوتا کہ نصف رات یا اس سے زیادہ مجھ کو پنکھا ہلاتے گزر جاتی تھی ، مجھے اس اثنا میں کسی قسم کی تھکان و تکلیف محسوس نہیں ہوتی تھی بلکہ خوشی سے دل بھر جاتا تھا ۔ دودفعہ ایسا موقعہ ایا کہ عشاء کی نماز سے لے کر صبح کی اذان تک مجھے ساری رات خدمت کرنے کا موقع ملا پھر بھی اسی حالت میں مجھ کو نہ نیند نہ غنودگی اور نہ تھکان معلوم ہوئی بلکہ خوشی اور سرور پیدا ہوتا تھا ۔ اسی طرح جب مبارک احمد صاحب بیمار ہوۓ تو مجھ کو ان کی خدمت کے لیے بھی اسی طرح کئی راتیں گزارنی پڑیں ۔ تو حضور نے فرمایا کہ زینب اس قدر خدمت کرتی ہے کہ ہمیں اس سے شرمندہ ہوتا پڑتا ہے اور آپ کئی دفعہ اپنا تبرک مجھے عطاکرتے تھے ۔
(سیرت المھدی حصہ سوئم ص373روایت910)
بھانو کی خدمت گزاری :
ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیا ن کیا کہ حضرت ام المومنین نے ایک دن سنایا کہ حضرت صاحب کے ہاں ایک بوڑھی ملازمہ مسماۃ بھانو تھی وہ ایک رات جب کہ خوب سردی پڑ رہی تھی حضور کو دبانے بیٹھی چونکہ وہ لحاف کے اوپر سے دباتی تھی اس لیے اسے یہ پتہ نہ لگا کہ جس چیز کو میں دبا رہی ہوں وہ حضور کی ٹانگیں نہیں ہیں بلکہ پلنگ کی پٹہ ہے ، تھوڑی دیر کے بعد حضرت نے فرمایا بھانو آج بڑی سردی ہے ، بھانو نے کہنے لگی " ہا ں جی تدی تے تھاڈی لتا ں لکڑی وانگو ہوئیاں ہوئیاں ایں " یعنی جی ہا ں جبھی تو اج اپ کی لاتیں لکڑی کی طرح سخت ہو رہی ہیں۔
( سیرت المھدی حصہ سوم ص210روایت نمبر 6780طبع قدیم)
عورتوں کا پہرہ:
مرزا قادیانی کے گھر میں رات کا پہر ہ مائی فجو منشیانی اہلیہ محمد دین گوجرانوالہ ، اہلیہ بابو شاہ دین اور رسول بی بی بیوہ حامد علی دیتی تھیں، ایک دفعہ انہوں نے مرزا کے حکم پر اسے رات کے بارہ بجے بیدار کیا ۔
(سیرت المھدی جلد اول ص 765روایت نمبر 786)
عائشہ نامی کی لڑکی کی خدمت گزاری :ا

مرزا کے ایک مرید نے اپنی نوجوان لڑکی جس کی عمر 15سال تھی ، مرزا قادیانی کے پاس بھیجی وہ اس کے گھر دوسال رہی وہ مرزا قادیانی کے پاؤں دبایا کرتی تھی ، دو سال بعد مرزا نے اس لڑکی کے والدین کو اس کی شادی کی اس شرط پہ اجازت دی کہ جب تک میں زندہ رہوں یہ لڑکی قادیانی سے باہر نہ جاۓ ۔
(روزنامہ الفضل قادیان 20مارچ1928)

قادیانی مفتی کا فتویٰ:
سوال ششم : حضرت اقدس(مرزا قادیانی ) غیر عورتوں سے ہاتھ پاؤں کیوں دبواتے ہیں؟
جواب: وہ نبی معصوم ہیں ان سے مس کرنا اور اختلاط منع نہیں بلکہ موجب رحمت و برکات ہے
(قادیانی اخبار الحکم قادیان مورخہ 18اپریل 1908)



 
آخری تدوین :

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
پمفلٹ کی شکل میں مرزا قادیانی اور مرزائیت کو بے نقاب کرنا سہل کام نہیں کیونکہ ایک موضوع کو ایک صفحہ میں سمونا اور اپنا مدعہ بهی بیان کرنا اور عام لوگوں کی ذہنی اسطاعت کو مد نظر رکھ کر الفاظ کا چناؤ آسان نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجاہد ختم نبوت جناب مبشر شاہ صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی کاوش سے یہ پمفلٹ تیار ہوئے۔
 
Top