• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

میعار نبوت نمبر34: انبیاء کرام اپنی امتوں سے زیادہ عقل مند ہوتے ہیں ۔

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
انبیاء کرام اپنی امتوں سے زیادہ عقل مند ہوتے ہیں

انبیاء کرام ؑ سب سے زیادہ عقل مند ہوتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا دار لوگ نفس ، شیطان اور دنیا کے اسیر ہو تے ہیں، انہوں نے آسمان ہدایت کی روشنی سے اپنے دل و دماغ کو منور نہیں کیا ہوتا ۔ جب کہ انبیاء کرام براہ راست اللہ تعالیٰ سے فیض پاتے ہیں ، وہ مجسم ہدایت اور نفس امارہ ، شیطان اور دنیا کی ملونی سے پاک ہوتے ہیں ۔
نبی کریمﷺ کو ہی دیکھ لیجئے دنیا بڑے بڑے انقلابات کی زد میں آئی ، لاکھوں افراد تہہ تیغ ہوۓ ، کشتوں کے پشتے لگے ، انسانی کھوپڑی کے مینار بناۓ ۔۔۔۔آنحضرتﷺ نے 23 سال کے مختصر عرصے میں انقلاب برپا کردیا ۔قتل ہونے والے مخالفین کی کل تعداد 759ہے اور جو صحابہ شہید ہوۓ ان کی تعداد 259ہے۔
مرزا قادیانی جو کہ انبیاء کرام کا ظل و بروز ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ، اس کی "عقل مندی" کے احوال اس کے بیٹے نے اس طرح قلمبند کیے ہیں۔
1۔ مرزا قادیانی ایک طویل عرصہ زمین کے مقدمات کی پیروی میں لگا رہا ایک فیصد کامیابی بھی نہ ملی۔
(روحانی خزائن جلد 13ص182)
2۔ایک چوزہ ذبح کرنا چاہا مگر چوزہ کی گردن کی بجاۓ اپنی انگلی پر چھری چلا دیاور اس سے بہت سا خون بہہ نکلا۔
(سیرت المھدی جلد دوم ص4روایت نمبر 307طبع قدیم)
3۔مرزا قادیانی نے اپنے بچپن میں چینی جگہ نمک پھانک لیا جس سے اس کا سانس رک گیا اور اسے بڑی تکلیف ہوئی ۔
(سیرت المھدی جلد اول ص245،244روایت نمبر 244طبع قدیم)
4۔ مرزا قادیانی نے اپنے بچپن میں سالن کا بار بار اپنی والدہ سے مطالبہ کیا تو اس سے تنگ آکر کہا کہ جاؤ راکھ سے روٹی کھا لو، مرزا قادیانی نے واقعتا راکھ روٹی پر ڈال لی۔
(سیرت المھدی جلد اول ص 245روایت 245طبع قدیم)
5۔ایک ہی جیب میں گڑ کے ڈھیلے اور مٹی کے ڈھیلے رکھنا کمال، عقل مندی، بھی ہے اور کمال حسن ذوق بھی ۔
(مسیح موعود مختصر حالت ملحقہ براہین احمدیہ طبع قدیم ص65)
6۔مرزا قادیانی اور اس کے مریدوں نے ایک ایسے شخص کے پیچھے نماز ادا کی جو کہ مسلسل ریح خارج ہونے کا مریض تھا ، مرزا نے اسے کہا نماز پڑھاؤ ، اگر اپ کی نماز ہوگئی تو ہماری بھی ہوجاۓ گی ۔
(سیرت المھدی حصہ سوم ص111روایت نمبر 454)
7۔ مرزا بشیر الدین محمود جب بچہ تھا اس نے اپنے والد مرزا قادیانی کی واسکٹ کی جیب میں ایک اینٹ ڈال دی ،جس سے اس کی پسلیاں دکھنے لگیں لیکن اس نے کئی دن تک اینٹ نہ نکالی ۔
( مسیح موعود مختصر حالات ص63)
8۔ مرزا قادیانی لباس اس طرح پہنتا تھا کہ جرابوں کی ایڑی پاؤں کے تلے کی بجاۓ اوپر کیطرف ہوجاتی تھی، گرگابی کا دایاں پاؤں بائیں میں اور بایاںپاؤں دائیں میں ڈال لیتا تھا ، کھانا کھاتے وقت سالن کا پتہ نہ چلتا تھاکہ کیا کھا رہا ہوں۔
(سیرت المھدی جلد اول ص344روایت 37طبع جدید)
9۔ مرزا قادیانی قمیضکے بٹن درست نہ ڈالتا تھا، اکثر اوقات بٹن اپنا کاج چھوڑ کر دوسرے ہی میں لگے ہوۓ تھے بلکہ صدری کے بٹن کوٹ کے کاجوں میں لگاۓ دیکھے گئے۔
(سیرت المھدی جلددوم ص418روایت 447)
10۔ رات کو سوتےوقت کوٹ، صدری ، ٹوپی ،عامہ اتار کر تکیہ کے نیچے رکھ لیتا تھا ۔ شب بھر وہ مسلے جاتے صبح کو ان کی وہ حالت ہوجاتی تھی کہ مرزا بشیر احمد ایم اے کے بقول اگر نفاست پسند لوگ دیکھ لیتے تو اپنا سر پیٹ لیتے ۔
(سیرت المھدی جلد دوم ص418روایت447طبع جدید)
 
آخری تدوین :
Top