• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(میں اب سمجھا)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(میں اب سمجھا)
مرزاناصر احمد: اب میں پوائنٹ سمجھ گیا ہوں، پہلے نہیں میں سمجھا تھا۔ بات یہ ہے کہ دو یہاں ریزولیوشن پیش ہوئے ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: ایک موشن ہے اور ایک ریزولیوشن۔
مرزاناصراحمد: ہاں! ایک موشن ہے۔ ایک ریزولیوشن ہے۔ ریزولیوشن پیپلزپارٹی کی طرف سے یا حکومت کی طرف سے؟
127جناب یحییٰ بختیار: ریزولیوشن گورنمنٹ کی طرف سے نہیں ہے، موشن ہے۔
مرزاناصر احمد: موشن ہے، Motion گورنمنٹ کی طرف سے ہے۔ یہ میں Clarification چاہتا تھا۔ جو موشن ہے اس میں جہاں تک اس کے الفاظ ہیں وہ آپ بالکل درست فرمارہے ہیں۔ لیکن حکومت کی پارٹی کے ذمہ دار آدمیوں نے جو اس کے بعد تقاریر کی ہیں وہ اس سے اتفاق نہیں کرتے اور اس وجہ سے جو ایک بالکل سیدھی سادی بات تھی۔ اس کو… دونوں کو اکٹھا کر کے… تو اس کے متعلق ہم نے بات کی ہے اپنے محضرنامے میں۔ اگر وہ تقاریر حکومت کے ذمہ دار افراد کی طرف سے نہ ہوتیں۔ جو ہوئی ہیں تو اس کی ضرورت نہیں تھی۔ پھر ان کو، دونوں کو علیحدہ کرنا پڑتا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب! میں عرض یہ کر رہا تھا کہ یہاں یہ لکھا ہوا ہے کہ:
"The human person's most sacred and inviolable possessions are his mind and his conscience."
Are they going to be affected in any way, as far as your community is concerned, by any motion or resolution, in enabling you to perceive the truth, to choose freely, and to exist?
مرزاناصر احمد: جب یہ اعلان کیاگیا کہ ہم جماعت احمدیہ کے متعلق وہ فیصلہ کریں گے جو یہ ہوگا اور وہ ہوگا تو ان اعلانات کے نتیجہ میں یہ چیز یہاں اس شکل میں پیش کرنی پڑی، ورنہ ضرورت کوئی نہیں تھی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! اعلان میں تو زیادہ سے زیادہ یہی تھا ناں جی کہ جماعت احمدیہ کو ایک Non-Muslim minority declare (غیرمسلم اقلیت ڈکلیئر) کیا جائے۔
مرزاناصراحمد: ہاں، ہاں!
Mr. Yahya Bakhtiar: Now, if you are declared, to put it very bluntly....
(جناب یحییٰ بختیار: اگر آپ کو واشگاف الفاظ میں ڈکلیئر کر دیں…)
128مرزاناصراحمد: ہاں، ہاں!
Mr. Yahya Bakhtiar: .... a non- Muslim minority,.... (جناب یحییٰ بختیار: غیرمسلم اقلیت…)
مرزاناصراحمد: ہوں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: .... will they stop you from considering Mirza Ghulam Ahmad as a Prophet or as your hero or your leader, or stop you from prayers, or stop you even from thinking, believing, that you are a Muslim?
(جناب یحییٰ بختیار: کیا وہ روک دیں گے آپ کو مرزاغلام احمد کو نبی ماننے سے یا پیرو ماننے سے یا نماز پڑھنے سے یا حتیٰ کہ آپ کو یہ سوچنے سے کہ آپ مسلمان ہیں)
Mirza Nasir Ahmad: Or propagating?
(مرزاناصر احمد: یا پھیلانے سے)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, no, nobody can stop you from propagating either. You can say whatever your faith is.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں! آپ کو پھیلانے سے بھی نہیں روک سکتے؟ آپ کا جو عقیدہ ہے کہہ سکتے ہیں)
Mirza Nasir Ahmad: توwhat purpose would it serve you? (مرزاناصر احمد: اس سے آپ کو فائدہ کیا ہوگا؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: So, that is, I say, that why should you object to it?
(جناب یحییٰ بختیار: تو میں یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ کیوں اعتراض کرتے ہیں؟)
Mirza Nasir Ahmad: No, no, what purpose would it serve you to declare us as a non-Muslim minority?
(مرزاناصر احمد: ہم کو غیرمسلم اقلیت قرار دے کر کیا مقصد برآری ہوگی؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: I want to know your point of view; and I will explain my point of view or the point of view of those who want me to explain their point of view. But I am just at the moment asking you. How is it going to affect you? Because as far as your fundamental rights of religion are concerned, they will be protected.
(جناب یحییٰ بختیار: میں آپ کا نکتہ نگاہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا ہے؟ میں اپنا نکتہ نگاہ واضح کرتا ہوں یا ان اشخاص کا جو چاہتے ہیں کہ ان کا زاویہ نگاہ واضح ہو تو میں سردست یہ پوچھ رہا ہوں کہ آپ پر یہ کیسے اثرانداز ہوگا۔ کیونکہ جہاں تک آپ کے بنیادی حق اور مذہب کا تعلق ہے تو ان کا پورا تحفظ ہوگا)
مرزاناصراحمد: ہاں، ہاں! ہم پر اس کا یہی اثر ہے کہ وہ ہمارے پاکستانی شہری بھائی جو ہیں ان کے اوپر یہ بڑا سخت دھبہ لگے گا کہ اس ملک میں اس قسم کا بھی کوئی ریزولیوشن پاس ہوسکتا ہے۔ اگر ہمیں اپنے ملک سے پیار ہے…
Mr. Yahya Bakhtiar: Yes, but there are Parsis, there are Christians and they are also patriotic Pakistanis.
(جناب یحییٰ بختیار: یہاں آخر پارسی بھی رہتے ہیں۔ عیسائی بھی رہتے ہیں اور یہ سب حضرات محب وطن پاکستانی ہیں)
129Mirza Nasir Ahmad: They are also patriotic Pakistanis and they feel that they are not treated properly?
(مرزاناصر احمد: ہم بھی محب وطن پاکستانی ہیں۔ مگر ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ مناسب برتاؤ نہیں ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, That is a different thing. They should be treated properly. If some political party or Government or Legislature is not treating them properly, I am not justifying that. But I am just saying that how are their rights affected as far as the religion is concerned? Can they not pray according to their religion? Can they not preach their religion, profess their religion, propagate thier religion?
(جناب یحییٰ بختیار: جی نہیں۔ وہ ایک جدابات ہے۔ ضرور ان کے ساتھ مناسب برتاؤ ہونا ہے۔ اگر کوئی سیاسی پارٹی یا حکومت یا قانون ساز ادارہ احمدیوں کے ساتھ نامناسب برتاؤ رکھے ہوئے ہے تو میں اس کا جواز پیش نہیں کر رہا ہوں۔ میں تو یہ پوچھ رہا ہوں کہ جہاں تک ان کے مذہب کا تعلق ہے کس طرح ان کے حقوق پر اثر پڑ رہا ہے۔ کیا وہ اس طرح عبادت نہیں کرتے۔ جیسے ان کا مذہب بتاتا ہے۔ کیا وہ اپنے مذہب کی ترویج پر پروپیگنڈا یا تبلیغ نہیں کر سکتے)
مرزاناصر احمد: صرف یہ ہے کہ ان کی عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! Then any citizen can come and say that it should not be done. That is a different right. (اگر کوئی شہری فرد ذاتی طور پر آکر کہہ دے کہ ایسانہیں ہونا چاہئے وہ جدابات ہے)
مرزاناصر احمد: یہ، یہ آپ کے یہ…
جناب یحییٰ بختیار: کسی چیز سے پیار نہیں کرنا چاہئے؟
مرزاناصر احمد: جو چیز آپ پوچھنا چاہتے ہیں وہ میں نہیں سمجھا۔ پھر اس وقت سوال کیا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔ میں نے صرف یہ پوچھا ہے کہ آپ نے یہ Declaration Human Rights (انسانی حقوق کا ڈکلیئریشن) کا کہا ہے اور باقی religious freedom (مذہبی آزادی) کے بارے میں کہا ہے۔ اس کا سوال اٹھتا ہی نہیں۔ How can the question arise? Nobody is going to violate your right to profess any religion, to practise any religion, to feel what you like, to have any faith you want, that is not.....
(سوال کیسے پیدا ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص کسی مذہب کا اظہار کرے۔ کسی مذہب پر عمل، کسی چیز کو پسند کرنے کے لئے آپ کے حق کو پائمال نہیں کرے گا)
مرزاناصر احمد: اب Material thinking (ٹھوس حقیقی سوچ) ہے یہ میں یہ کہتا ہوں کہ کسی کو حق نہیں کہ مجھے غیرمسلم کہے۔
130Mr. Yahya Bakhtiar: No, that is different. But I am just saying that your religion will not be affected because nobody is going to stop you from....
(جناب یحییٰ بختیار: یہ علیحدہ بات ہے بلکہ میں کہہ رہا ہوں کہ آپ کا مذہب متأثر نہیں ہوگا۔ کیونکہ آپ کو نہیں روکے گا)
Mirza Nasir Ahmad: But my religion is affected; and if my religious feelings and passions are affected, my religion is affected.
(مرزاناصر احمد: دیگر میرا مذہب متأثر ہوا ہے اور اگر میرے مذہبی جذبات اور احساسات متأثر ہو رہے ہیں تو میرا مذہب متأثر ہوا ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: You have not clarified as to how? Because you will be allowed to say your prayers, you will be allowed to call whatever name you want, by the name of Ahmadi or whatever you like.
(جناب یحییٰ بختیار: آپ نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ کیسے، کیونکہ آپ کو نمازیں پڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔ آپ اپنے آپ کسی بھی نام جو چاہیں احمدی یا جو بھی پسند کریں اس سے اپنے کو متعارف کرنے کی اجازت ہوگی)
مرزاناصراحمد: ہم آنحضرتﷺ کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور یہ کلیم کیاگیا ہے کہ ان کی مسجدیں لے لو اور ان کی فلاں…
Mr. Yahya Bakhtiar: No, no, I am not....
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں! میں نہیں…)
مرزاناصراحمد: … لے لو اور فلاں لے لو۔
Mr. Yahya Bakhtiar: No, once you are declared a minority, your rights are protected, Mirza Sahib.
(جناب یحییٰ بختیار: آپ اقلیت قرار ہو گے تو آپ کے حقوق کا تحفظ ہوگا)
Mirza Nasir Ahmad: No. ہاں، ہاں!
Mr. Yahya Bakhtiar: If you are not declared a minority, then I am not sure if your rights will be protected.
Mirza Nasir Ahmad: Then we don't want our rights to be protected.
Mr. Yahya Bakhtiar: It is up to you.
مرزاناصراحمد: ہاں! بالکل!!
Mr. Yahya Bakhtiar: Now, Sir, I go to your main point when you said that if you proclaim that you are a Muslim, 131everybody should consider that you are a Muslim and treat you as a Muslim without questioning your proclamation. And then you further say in your address.... which I mentioned before.... of 21st June, that:
"God Almighty will demonstrate through his designs who is a believer and who is a disbeliever."
Now, Sir, if inspite of the fact that you declare and proclaim that you are a Muslim, and still I announce or anybody announces that you are not a Muslim, will that be interfering with your fundamental rights.
(جناب یحییٰ بختیار: اب میں آپ کے خاص نکتہ کی طرف رجوع ہوتا ہوں۔ آپ کہتے ہیں کہ اگر میں اعلان کرتا ہوں کہ میں مسلمان ہوں تو ہر ایک شخص کو چاہئے کہ مجھے مسلمان سمجھے اور آپ کے اعلان پر بغیر اعتراض کیے آپ کو مسلمان سمجھنا چاہیئے۔ پھر آپ مزید یہ بھی کہتے ہیں اپنے ۲۱؍جون کے خطبے میں جس کا میں نے ابھی ذکر کیا کہ:
’’اﷲتعالیٰ دکھادے گا اپنی تجویز سے کہ کون مؤمن ہے اور کون کافر ہے۔‘‘
اب جناب! باوجود اس کے کہ آپ اعلان کرتے ہیں کہ میں مسلمان ہوں تو میں یا کوئی شخص باوجود آپ کے اعلان کے بزور اعلانیہ کہتا ہے کہ نہیں آپ مسلمان نہیں ہیں تو اس طرح کہنے سے کیا آپ کے بنیادی حقوق میں رخنہ اندازی ہوئی)
مرزاناصر احمد: یہاں یہ سوال نہیں ہے کہ زید بکر کو مسلمان کہتا ہے یا نہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ حکومت کا حق ہے کہ کسی کو دنیاوی لحاظ سے، سیاسی لحاظ سے، غیر مسلم قرار دیدے اور اس کا اعلان کر دے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر، اگر…
مرزاناصراحمد: آپ مثال دے دیتے ہیں زید اور بکر کی۔ زید بکر کی جو ہے، جو معاملہ ہے وہ تو ہم اتنے پیار سے ان کو سمجھا دیتے ہیں کہ وہ، وہ ہمارا کوئی جھگڑا کوئی نہیں…
Mr. Yahya Bakhtiar: نہیں , supposing somebody says that you are not a Muslim....
(جناب یحییٰ بختیار: فرض کریں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ مسلمان نہیں ہیں…)
مرزاناصراحمد: ہاں، ہاں؟
جناب یحییٰ بختیار: … اگر کہیں تو You will not mind that? (آپ محسوس نہیں کروگے؟)
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں! ہمیں بالکل غصہ نہیں آئے گا۔ Mind سے زیادہ میں کہہ رہا ہوں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: If the law says or the Legislature says that, then you consider it as interference with your rights?
(جناب یحییٰ بختیار: لیکن اگر قانون یا قانون ساز ادارہ ایسا آپ کو کہے تو کیا آپ کی نظر میںیہ آپ کے حقوق میں مداخلت ہوئی؟)
132مرزاناصر احمد: ہاں! اگر حکومت اس بات میں دخل دے تو ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کو یہ حق نہیں ہے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, the right which you claim for yourself, do you concede the same right to others also?
(جناب یحییٰ بختیار: تو جناب! جس حق کے آپ خود دعویدار ہو رہے ہیں کہ کیا یہی حق آپ دوسروں کے لئے بھی تسلیم کرتے ہیں؟)
Mirza Nasir Ahmad: To everybody else.
(مرزاناصر احمد: ہر ایک کے لئے)
Mr. Yahya Bakhtiar: Yes. They could also....
مرزاناصراحمد: ہاں! یہاں میں وضاحت کر دوں کہ ایک یہ ہم نے بڑا سوچا۔ یعنی آخر یہ ہمارا کام ہے ناں… ہمارے سے مراد ہم سب کا جو یہاں بیٹھے ہیں… کہ بڑے لمبے عرصے سے علماء کی طرف سے ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگائے گئے، تو کوئی سوچا ہم نے بڑا کہ اس میں کوئی Sense (سوجھ بوجھ) ایسی چاہئے جس کی تھوڑی بہت کوئی Justification (جواز) بھی ہوسکے۔ تو ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ ان فتاویٰ کا یہ مطلب ہے کہ ان کے نزدیک جن پر کفر کا فتویٰ لگایا گیا ہے ان کے اعتقادات یا اعمال اﷲ کو پسند نہیں اور قیامت والے دن ان سے مواخذہ کیا جائے گا۔ ہمارے نزدیک ان فتاویٰ کا اس سے زیادہ اور مطلب نہیں اور سیاسی طور پر کسی کا یہ حق نہیں ہے کہ ان تین احادیث کی روشنی میں جو محضر نامے میں ہیں۔ سیاسی طور پر کسی حکومت کو حق نہیں ہے کہ کسی فرقے کو کافر قرار دے۔ کیونکہ اگر کافر قرار دینے کی بنیاد رکھی جائے فرقوں کے فتاویٰ پر تو چھوٹا سا نمونہ ہمارے محضر نامے میں پیش کر دیا گیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔ فرقے کی اس میں نہیں کہہ رہا جی۔ اگر اسلام کی بنیاد پر یہ کہا جائے کہ جو اسلام کے Essentials (ضروری ارکان) سے منکر ہے؟
مرزاناصراحمد: پانچ ارکان ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے؟
مرزاناصر احمد: وہ تو ٹھیک ہے، میں نے کہا۔
133Mr. Yahya Bakhtiar: And then you said that you extend the same right and concede the same right to others which you claim for yourself, and, of course, the same courtesy.....
(جناب یحییٰ بختیار: اور پھر آپ کہتے ہیں کہ آپ دوسروں کو بھی وہی حق دیتے ہیں اور ان کا بھی وہی حق تسلیم کرتے ہیں جس کے خود دعویدار ہیں اور وہی شائستگی ان کو جو اپنے لئے چاہتے ہیں)
Mirza Nasir Ahmad: The same courtesy.
(مرزاناصر احمد: جی ہاں۔ وہی شائستگی)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... courtesy which you expect from them. Sir, you said in your speech that when you say that you are a Muslim.... then Mr.Bhutto or Mufti Mahmood or Maulana Maudoodi......
(جناب یحییٰ بختیار: اپنے لئے وہی شائستگی جو ان سے توقع رکھتے ہیں۔ جناب اپنی تقریر میں آپ نے جب کہا کہ آپ مسلمان ہیں تو مسٹر بھٹو یا مفتی محمود یا مولانا مودودی …)
مرزاناصر احمد: یہاں جب میں… ایک میں Clear (واضح) کر دوں یہاں۔ جب میں نے ’’مسٹر بھٹو‘‘ کہا تو A member of People's Party (پیپلزپارٹی کے ایک رکن سے) مراد تھی۔ پرائم منسٹر نہیں مراد تھی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں! اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مرزاناصر احمد: نہیں، فرق پڑتا ہے ناں۔ Explanation (وضاحت) اس کا چاہئے ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں بھٹو صاحب کو چھوڑتا ہوں۔
I just say Mufti Mahmood, he has got no right to say that you are not a Muslim. Similarly, you have no....
(میں کہتا ہوں مفتی محمود۔ ان کو کوئی حق نہیں کہ وہ کہیں کہ آپ مسلمان نہیں ہیں۔ اسی طرح آپ کو کوئی حق نہیں)
Mirza Nasir Ahmad: I have got no right to say that Mufti Mahmood is a non-Muslim.... in this sense, in this sense.
(مرزاناصر احمد: مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ میں کہوں کہ مفتی محمود ایک غیرمسلم شخص ہیں اس معنی میں)
Mr. Yahya Bakhtiar: ہاں! you have no right?
(جناب یحییٰ بختیار: آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا؟)
Mirza Nasir Ahmad: No right.
(مرزاناصراحمد: جی نہیں۔ کوئی حق نہیں پہنچتا)
Mr. Yahya Bakhtiar: In other sense?
(جناب یحییٰ بختیار: کس معنی میں پہنچتا ہے؟)
مرزاناصر احمد: وہ تو یہ اﷲتعالیٰ جانتا ہے۔ ہمارے بانی سلسلہ نے لکھا ہے…
Mr. Yahya Bakhtiar: And if they say that you are not a Muslim in same other sense?
(جناب یحییٰ بختیار: تو وہ بھی ایسے ہی کہہ سکتے ہیں کہ آپ اس معنی میں نہیں بلکہ اس معنی میں مسلمان نہیں ہیں۔ پھر؟)
134Mirza Nasir Ahmad: In other sense, yes, they do say it. No, they do say it, and it makes no difference.
(مرزاناصر احمد: کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ تو کہتے ہی رہتے ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, but we should be clear about the sense. In which sense you say that they should call you a Muslim?
(جناب یحییٰ بختیار: جی نہیں۔ بات صاف ہونی چاہئے کہ معنی سے آپ کا کیا مطلب ہے۔ کس معنی میں آپ بتائیں کہ وہ آپ کو مسلمان کہیں؟)
مرزاناصر احمد: ہمارے خیال میں ان کے عقائد… جیسا کہ میں نے بعض عقائد کا ذکر کیااپنے محضر نامے میں… یا بعض اعمال جو ہیں، وہ جو ہم اسلام سمجھتے ہیں، ہمارے نزدیک وہ خداتعالیٰ کو پیارے نہیں ہیں۔ اس سے زیادہ اور کوئی نہیں۔ باقی یہ کہ ان کے ساتھ خداتعالیٰ نے سلوک کرنا ہے۔ وہ رحمن اور رحیم ذات ہے۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ چاہے تو سب کو بخش دے…
جناب یحییٰ بختیار: تو آپ…
مرزاناصراحمد: … ایک انسان، عاجز انسان کو کوئی حق ہی نہیں ہے کہ وہ یہ کہے کہ خداتعالیٰ نے ضرور ان کو…
Mr. Yahya Bakhtiar: Something in emotions,
جذبات میں، الیکشن کے جوش میں، کسی مولانا نے دوسرے کو کافر کہہ دیا۔
مرزاناصراحمد: نہیں، ناں، ناں، ناں، ناں! پچھلی صدیوں سے۔ الیکشن کا جوش تو اب آیا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: No, let us see on the basis of the principle.
مرزاناصراحمد: الیکشن کا تو یہ جب سے پاکستان بنا اس وقت سے بھی ہم نے شور مچایا کہ الیکشن ہو ہی نہیں رہے۔ تو الیکشن کا شور بھی دبارہا۔ پہلی دفعہ ۱۹۷۰ء میں، کہتے ہیں، پہلی دفعہ جوش نکلا الیکشن کا۔ یہ تو سینکڑوں سال پرانے ہیں فتاویٰ جن کا ذکر کیا ہم نے۔
135جناب یحییٰ بختیار: یہ آپ کا خیال ہے کہ سوچے سمجھے ہیں؟ یہ جوش سے نہیں دئیے گئے؟
مرزاناصر احمد: اس کے معنی اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں وہ نہیں کہتا فتوے آپ کے خلاف۔ وہ جو آپس میں دیتے رہے؟
مرزاناصر احمد: آپس میں، انہی کی، میں بھی انہی سے بات کر رہا ہوں کہ ان کا یہ ہے کہ وہ انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں ان کے نزدیک ایسی ہیں جو اﷲتعالیٰ کو پیاری نہیں ۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, the Ahmadi Community believes that Mirza Ghulam Ahmad was a Prophet of God?
(جناب یحییٰ بختیار: جناب! کیا احمدیہ فرقہ اعتقاد رکھتا ہے کہ مرزاغلام احمد خدا کا رسول تھا؟)
Mirza Nasir Ahmad: No.
(مرزاناصر احمد: جی نہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: Was he a "Nabi"?
(جناب یحییٰ بختیار: کیا وہ نبی تھا؟)
 
Top