• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(میں مولانا نہیں، میاں عطاء اﷲ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(میں مولانا نہیں، میاں عطاء اﷲ)
میاں محمدعطاء اﷲ: …چیئرمین صاحب! کہ میں مولانا نہیں ہوں۔ نہ ہی مولانا کہلانے کا حق دار ہوں اورآپ سے پہلے ہمارے سپیکرصاحب تھے،ہمارے موجودہ صدر، انہوں نے ایک مرتبہ فرمایاتھا۔ میں نے ان کی خدمت میں مؤدبانہ عرض کی تھی کہ میں گناہ گار آدمی ہوں۔ میں اس قابل نہیں ہوں کہ مولاناکہلاؤں کیونکہ مولانا کا درجہ بہت اونچا ہوتا ہے اورمیں اپنے آپ کو ایک حقیر انسان سمجھتاہوں۔ اس واسطے یہ مناسب نہیں ہے کہ آپ مہربانی سے مجھے مولانا نہ کہا کریں۔ ایک بات دوسری میں یہ عرض کرناچاہتاہوں کہ اٹارنی جنرل صاحب کو ہم جاکے کچھ چیزیں وقتاً فوقتاً عرض کرتے رہتے ہیں…
Mr. Chairman: Nothing wrong with it.
میاں محمدعطاء اﷲ: …تواگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہے تو ہم نہیں بتائیں گے۔
جناب چیئرمین: نہیں،نہیں،بالکل۔
میاں محمدعطاء اﷲ: اور کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کی فوری طور پر نشاندہی کرنی پڑتی ہے…
جناب چیئرمین: لازمی،لازمی۔
میاں محمدعطاء اﷲ: …کیونکہ وہ اس وقت کے سوالات کے متعلق Relevant ہوتی ہیں۔
جناب چیئرمین: بالکل ٹھیک ہے۔ میں آپ سے Agree (اتفاق) کرتاہوں۔ صرف یہ ہے کہ پانچ منٹ کے لئے ان کو کبھی کبھی rest (آرام)…
میاں محمد عطاء اﷲ: اس میں کوئی بات نہیں۔
Mr. Chairman: جی! Should I adjorn the House?
(جناب چیئرمین: کیا ایوان کا اجلاس ملتوی کردیاجائے)
728The House Committee is adjourned to meet at 6: 00 p.m. Thank you very much.
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس چھ بجے شام تک ملتوی کیا جاتا ہے۔ آپ کا بہت بہت شکریہ)
----------
[The Special Committee adjourned for lunch break to meet a 6: 00 p.m]
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس کھانے کے وقفے کے لئے ملتوی کیاجاتا ہے۔ شام چھ بجے تک)
----------
[The Special Committee re-assembled after the lunch break, Mr. Chairman (Sahibzada Farooq Ali) in the Chair.]
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ چیئرمین (صاحبزادہ فاروق علی) کی صدارت میں)
Mr. Chairman: Mr. Attorney- General, should we call them? And what about the Maulana?
(جناب چیئرمین: جناب اٹارنی جنرل! کیا انہیں بلالیں اور مولانا کے متعلق کیا کہتے ہیں)
پہلے ان کو تو فیصلہ کر لینے دیں ناں جی!
Yes, Mian Attaullah, can we disengage you and call them?
Mian Mohammad Attaullah: Call them, Sir.
(میاں محمد عطاء اﷲ: جناب والا! انہیں بلالیں)
Mr. Chairman: Call them.
(جناب چیئرمین: انہیں بلا لیں)
(The Delegation entered the Chamber)
(وفد ہال میں داخل ہوا)
Mr. Chairman: Mr. Attorney- General.
(جناب چیئرمین: جناب اٹارنی جنرل)
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب!میں ایک سوال پوچھ سکتاہوں؟
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: کل مرزاصاحب! میں نے آپ کی توجہ چند حوالوں کی طرف دلائی تھی۔ ایک توچند بزرگ تھے جن کے متعلق کچھ توہین آمیز جملے تھے…
مرزاناصر احمد: جی۔
729جناب یحییٰ بختیار: …تو آپ نے کہا Verify (تصدیق) کریںگے اور پھر یہ بتائیں گے کہ ان کا مطلب کیاتھا۔
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: تو کیاآپ کچھ کہیں گے اب؟
مرزاناصر احمد: جی۔ وہ جو حوالے جس میں سخت زبان استعمال کی گئی تھی۔ جس کی طرف آپ نے میری توجہ دلائی تھی۔ وہ تاریخ کا ایک ورق ہے جس پرقریباً سترسال؟ستر سال گزر چکے ہیں اورتاریخی واقعات کی صحت اور…صحت سمجھنے کے لئے وہ تاریخ کا ماحول سامنے لاناضروری ہے، ورنہ اس کی سمجھ نہیں آسکتی۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ درست ہے۔ یہ جملے ہیں؟
مرزاناصر احمد: یہ جملے ہیں،ہاں جی۔
جناب یحییٰ بختیار: اس کے بعد آپ بیشک…
مرزاناصر احمد: ہاں جی، یہ جملے ہیں۔ میں…وہ جملے ہیں…اس کے آگے Explaination (وضاحت)دے رہاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی۔
 
Top