• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

نام نہاد حکومت اور اسکے فیصلے

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
نام نہاد حکومت اور اسکے فیصلے

ہر دل غمزدہ اورہرآنکھ پرنم ہے غازی ممتاز حسین قادری شھید کی شھادت پر اور اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا دکھ بھی کہ اج نام نہاداسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں ایک عاشق رسول پھانسی دے دی ۔جس کی غیرت ایمانی نے ایک شاتم رسول کو واصل جہنم کیا ۔اس کے فعل پر کچھ لوگوں کو اعتراض ہے کہ اس نے گناہ کیا اور اس کی سزا پائی ۔مگر یہ بات وہی انسان کرسکتا ہے جو اسلام کی روشنی اور محبت سے ناآشنا ہے اج ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ پاکستان کو اس کے اصل مقام سے گرایا جارہا ہے ۔کبھی خواتین کے حق پر بل پاس کرکے ۔کیا اس قبل اسلام نے عورت کے حقوق واضح نہیں کیے تھے ؟اگر عورت کے لیے عدل وانصاف کی بات کرتے ہیں تو ملک میں اسلامی قانون کو نافذ کیا جائےعورت کودوپٹہ اوڑھا دو تاکہ اس کی عزت محفوظ ہوجائے ناکہ لبرل نظام جس میں باہمی سمجھوتے سے گناہ کو رواج دیا جانا ہے اگر عورتوں کے حقوق کی اتنی فکر ہے تو کوئی بھی بل یا قانون پاس کرنے سے پہلے عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی کو رہا کروایا جائے پھر کسی قانون کی بات کریں ۔وہ بہن ادھر منتظر ہے مگر اس طرف کسی حکمران کی توجہ نہیں گئی آخر کیوں ؟کیا وہ کوئی حق نہیں رکھتی جس کو درندوں کی نظر کردیا ہے اور اس بہن سے آنکھیں پھیر لیں ہیں ۔پہلے نظام سنبھلے نہیں جارہے اور مزید دوسرے نظام بنانے میں کو شاں ہیں ۔اول ترجیح پاکستان میں قانون بنانے میں پاکستان کے اساس سےتعلق رکھتی ہے مگر حکمران صرف بیرونی طاقتوں کو خوش کرنے کی فکر میں ہیں گویا مطلق العنانیت کا حق انہوں نے باہر والوں کوسونپ دیا ہے جب کہ اس میں کوئی دخل اندازی نہیں کرسکتا۔ان حکمرانوں کی بربادی کا سامان ان کے اپنے ہاتھوں سے ہورہا ہے جس سے وہ غافل ہے ۔ممتازحسین قادری کی شھادت رائیگاں نہیں جائے گی بلکہ اس سے اہل ایمان کے ایمان اور پختہ اور مضبوط ہوگئے ہیں ۔اپنے گرد ونواح میں نظر دوڑانے سے اتنا اندازہ ہوا کہ اس فیصلے سے ہر ایک فرد نالاں ہے سوائے ان لوگوں کے جو پہلے ہی اسلام کے دشمن ہیں اور اسلام کوگزند پہنچانے میں ہمیشہ سرگرداں رہتے ہیں ۔ ان میں قادیانی ،یہودی لابی ،لبرل ،ملحدین اور وہ لوگ جنہوں نے اس دنیا کو ئی اور سیاست کو ہی اپنا دین اور اپنی جنت گمان کرلیا ہے یہ لوگ اس طریقہ سے مسلمان کے دل سے اسلام کو نکالنا چاہتے ہیں مگر انہیں پتہ نہیں اس طرح تو روشنی اور پھیلے گی ۔اسلام دشمن عناصر سمجھتے ہیں کہ ان مسلمانوں کے دل کے اسلام تب نکلے گا جب ان کے دل سے ان کے رسول کی محبت نکال دی جائے کیونکہ محبت رسولﷺہی جزو ایمان ہے ۔مگر ہر صدی میں کوئی نا کوئی عاشق رسول اپنی آنے والی نسلوں کوپیغام دے جاتا ہے کہ اس شاہ مدینہ سے صرف پیار کا دم ہی نہیں بھرنا بلکہ سب کچھ لوٹا کر بھی دیکھانا ہے ۔اگر انصاف کی بات ہوتی جو دنیا کرتی پھر رہی ہے تو ہمارے سامنے دیگر قبیح جرم کے مرتکب افراد بھی موجود ہیں جن کا جرم واضح ہوچکا ہے مگر وہ اج رہائی پاکر دندناتے پھر رہے ہیں ان کے بارے اتنی عجلت سے کام کیوں نہ لیا گا۔حکمرانو ں کے لیے شھادت ممتاز ایک سوالیہ نشان ہے ؟جس سے مفر ممکن نہیں ۔اس کا جواب دینا ہوگا۔کہ انہوںنے یہ فیصلہ رات کی تاریکی میں کیوں کیا ،اس سے انہوں نے اپنی بزدلی اور اپنے غلط ہونے کی دلیل چھوڑی ہے ۔اور اس پر یہ اضافہ حکومت نے میڈیا کو خاموش رہنے پر کاربند بھی کیا مگر میڈیا والے بھی اپنے انگلیاں اپنے دانتوں میں چبارہے ہیں کہ ایمانی تعلق کو کسی میڈیا کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے ساتھ اللہ کی تائید ونصرت ہے اتنا بڑا جمع غفیر اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ کے لیے کی جانے والی محبت کتنی مضبوط ہے۔بات تو کچھ حاصل ہونے کی ہے جن ویکھیا نئں اوہ کرن گلاں جنہاں ویکھ لیا ں اوہ بولدے نئیں ۔حکمرانوں اور دیگر وابستہ لوگوںنے صرف سیاست کی ہے اور کچھ نہیں اوران کے ساتھ کچھ ان لوگوں کی تعداد ہے جو اسلام دشمن ہیں اور وہ ان حکمرانوں کی سیاست کی آڑ میں اپنا مفاد حاصل کرنے کی چاہ میں ہیں ۔جب ہوا چلتی ہے تو کتے بھونکنا شروع کردیتے ہیں شوشل میڈیا پر کسی بھی لبرل ،قادیانی ،یہودی ،اوروہ لوگ جو اسلام سے تعلق نہیں رکھتے ان سے بات کرلیں تو وہ خوشیاں منارہے ہیں اور اپنی زبانیں دراز کیے نظر آتے ہیں ۔مگر ان کی باتیں سوائے جمع خس کے کچھ نہیں۔اصل میں وہ عاشق رسول کے لیے اتنے بڑی تعداد کو دیکھ کر پریشان ہیں ۔اور دوسری طرف شھید کی آخری وقت کی ویڈیوز کو ملاحظہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ کس قدر طمانیت ان کے چہرہ پر اتر آئی تھی ۔گویا وہ جیسے اس سفر کے لیے بیتاب ہوں۔اور اس بات کی تائید کردی کہ مومن موت نہیں ڈرتا ۔اور خوشی اور طمانیت بھی کیوں نہ ہوتی کہ جس کی شان اقدس کےلیے اقدام کیا تھا اج اس ہی محبوب ﷺسے ملاقات کا شرف ملنا ممکن تھا۔اللہ والے وہ ہیں جن کو دیکھ کر بے اختیار منہ سے اللہ اکبر اور آنکھ پر نم ہوجائے خداکی قسم !ممتاز قادری کی شخصیت بالکل اس کے مصدا ق ہے اور دل پکار اٹھتا ہےغازی تیری ہمت کو سلام. غازی تیری جرات کو سلام. غازی تیری عقیدت کو سلام.
ابر رحمت تری مرقد پر گہر باری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے۔

خاک ہو کر عشق میں آرام سے سونا ملا
جان کی اکسیر ہے الفت رسول اللہ کی
صلی اللہ علیہ و سلم

اج تک کسی بڑے سے بڑے گستاخ رسول کو تحت دار پر نہیں لٹکایا گیا سزائے موت پانے کے بعد بھی بدبخت گستاخان رسولﷺ اس ملک سے فرار کروادیا گیایا سزائے موت پہ عملدرامد روک دیا گیا ۔مگر عاشق رسولﷺ کی سزا میں اتنی عجلت کیوں اگر حکومت امن وامان کی اتنی ہی متمنی ہے توضرورت اس امر کی ہے کہ گستاخان رسولﷺجن کو عدالتوں نے سزا سنائی ہے ان کو بھی تحتہ دار پر لٹکایا جائے جب حکومت کوئی اقدام نہیں کرئے گی تو پھر یہ کام عوام کوہی کرنا پڑئے گا اور پھرممتاز قادری،عامر چیمہ ، پیدا ہوتے رہیں گے ۔جب قانون پر عمل درامد نہیں کیا جائےگا تو قانون کو ہاتھ میںلیا جائےگا ۔قانون شکنی کرنا جرم نہیں ۔کاش یہ لوگ اپنا منہ گریبان میں ڈال کردیکھیں توانہیں گند ہی گند نظرآئے گا۔
اور ممتاز قادری ،عامر چیمہ جیسے دیگر شھیدوں کے چہرے ماہتاب کی مانند دمکتے رہیں گے ان شاءاللہ اور ان کی محبت روز بروز بڑھتی جائے گی ۔ان شاءاللہ عزوجل

جس دهج سے کوئی مقتل میں گیا وه شان سلامت رهتی هے
یہ جان تو آنی جانی هے اس جان کی کوئی پرواه نہیں

ام ضیغم شاہ
 
آخری تدوین :

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
بہت ہی ایمان افروز اور روح کو بیدار کرنے والا مضمون ہے، اللہ آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے اور قیامت کے دن نبی کریمﷺ کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انگریزوں نے پاکستان کا حدود اربعہ تو متعین کردیا لیکن پاکستانی حکومت کو اختیارات کی منتقلی سے محروم رکھا اور عملا اپنا تسلط انگریزی قانون کی شکل میں جمائے رکھا، غازی علم دین شہید اور غازی ممتاز قادری کا گستاخان رسول کو جہنم رسید کرنا اس حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے کہ برٹش قانون اور پاکستانی قانون میں کوئی فرق نہیں اور یہ دونوں قانون درپردہ گستاخان رسول کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
 
Top