• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

نبوت کا معیار نمبر 3:انبیاء دنیا سے شرک مٹاتے ہیں

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
نبوت کا معیار نمبر 3:انبیاء دنیا سے شرک مٹاتے ہیں

مرزا قادیانی نے کہا۔
انبیاء دنیا میں شرک مٹانے آتے ہیں اور ہمارا کام بھی شرک مٹانا ہے نہ کہ شرک قائم کرنا(سیرت المھدی جلد اول ص 295 روایت نمبر 319)
مرزا قادیانی اپنے اس دعویٰ پر پورا نہ اترا۔ انبیاء کرام بلاشبہ شرک مٹانے کے لیے ہی مبعوث ہوتے ہیں ۔تمام قرآن مجید اس کی تائید سے بھرا ہوا ہے ۔ لیکن سوال تو یہ ہے کہ مرزا قادیانی نبی تھا اور کیا اس نے شرک کو ختم کی ہے ۔ان ہر دو سوالوں کا جواب نفی میں ہے اس کے اقوال اور مزعومہ وحی شرک سے بھری ہوئی ہے ۔چند حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں ۔
انت بمنزلۃ اولادی ۔ تو مجھ سے بمنزل اولاد ہے ۔(تذکرہ ص 412 طبع دوم)
’’ انت منی بمنزلۃ اولادی ‘‘’ ’اے مرزا تو مجھ سے میری اولاد جیسا ہے۔‘‘(اربعین نمبر۴ ص۱۹ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۵۲)
’’خدا نکلنے کو ہے۔ ’’ انت منی بمنزلۃ بروزی ‘‘ تو (مرزاقادیانی) مجھ (خدا) سے ایسا ہے جیسا کہ میں (خدا) ہی ظاہر ہوگیا۔‘‘(سرورق آخری ریویو ج۵ ش۳، مورخہ ۱۵؍مارچ ۱۹۰۶ء کا الہام، تذکرہ ص۶۰۴، طبع سوم)
’’ خاطبنی اﷲ بقولہ اسمع یا ولدی ‘‘ ’’اﷲتعالیٰ نے مجھے یہ کہہ کر خطاب کیا کہ اے میرے بیٹے سن۔‘‘ (البشریٰ ج۱ ص۴۹)
انما امرک اذا ارادت شیئا ان تقول لہ کن فیکون ۔تو جس بات کا ارادہ کرتا ہے وہ تیرے حکم سے فی الفور ہو جاتی ہے ۔(تذکرہ ص 525 طبع دوم)
یا قمر شمس انت منی و انا منک ۔ اے چاند اے سورج تو مجھ سے ظاہر ہوا اور میں تجھ سے (تذکرہ 625 طبع دوم)
میں نے اپنے ایک کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں ۔۔۔۔ خدا تعالیٰ میرے وجود میں داخل ہو گیا۔۔۔۔۔۔ سو میں نے پہلے تو آسمان اور زمین کو اجمالی صورت میں پیدا کیا ۔(تذکرہ طبع دوم ص 198 تا 200)
آواھن ۔ حدا تیرے اندر اتر گیا ۔(کتاب البریہ روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 102)
اسمع ولدی ۔ اے میرے بیٹے سن ۔(البشری جلد اول ص 49)
انت من ماء نا و ھم من فشل ۔تو ہمارے پانی سے ہے اور وہ بزدلی سے (تذکرہ ص 164 طبع چہارم)
ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جس کے ساتھ حق کا ظہور ہو گا گویا آسمان سے خدا اترے گا ۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 ص 98،99)
مرزا قادیانی کی وحی تو شرک سے بھری ہوئی ہے ۔ وہ شرک پھیلاتا رہا اور ذرہ بھر بھی شرک نہ مٹا سکا دنیا میں بد ستور شرک موجود ہے اس طرح اپنے تسلیم کردہ معیار نبوت پر پورا نہ اتر سکا۔

 
Top