• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

نبی کریم ﷺ انتہائی خوبصورت ترین اور آپ کا دشمن اول انتہائی غلیظ ترین !!!

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم

نبی کریم ﷺ انتہائی خوبصورت ترین اور آپ کا دشمن اول انتہائی غلیظ ترین !!!


یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو انتہائی درجے کے حسن و جمال سے نوازا تھا ۔ آپ ﷺ چودھویں رات کے چاند سےبھی زیادہ روشن اور پرنور تھے۔ آپ ﷺ انتہائی حسین و جمیل، توانا اور متناسب وجود کے مالک تھے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ"" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لمس یعنی ان کا چھونا ان کے جسم کی نرمی حریر و ریشم سے بھی زیادہ نرم تھی اور ان کے پسینے کی خوشبو مشک و عنبر کی خوشبو سے بھی زیادہ عمدہ اور بہترین تھی""۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم و اجمعین نے جس خوبصورتی اور محبت کے ساتھ بغیر کسی مبالغہ آرائی کے آپ ﷺ کے حسن و جمال کو بیان کیا ہے وہ رہتی دنیا تک ہماری کتب احادیث میں محفوظ رہے گا۔ظاہری خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آپ محمدﷺ باطنی حسن سے بھی مالا مال تھے۔ آپ ﷺ اخلاق اور کردار کی اعلی سطح پر فائز تھے۔ آپﷺ کو جھوٹ اور گالی گلوچ سے سخت نفرت تھی۔ نبوت سے سرفراز ہونے سے پہلے آپ ﷺ صادق اور امین کے لقب سے مشہور تھے۔

نبی کریم ﷺ کے سب سے بڑے دشمن جھوٹے نبی مرزا قادیانی نے دعوی کیا کہ اللہ نے مجھے نبی کریم ﷺ کے روپ میں بھیجا ہے۔ مرزا قادیانی نے اپنے لٹریچر میں اس جھوٹے دعوے کو کئی جگہ لکھا ہے، ایک مقام پر لکھتا ہے ۔ "" اور خدا نے آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ (مرزا کی کتاب) میں میرا نام محمد اور احمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی وجود قرار دیا ہے ۔"" (روحانی خزائن 18 صفحہ 212) استغفراللہ۔ فرض کریں کہ اللہ کسی کو معاذاللہ نبی کریم ﷺ کے روپ میں اس دنیا میں بھیجتا ہے تو لازمی بات ہے کہ اس میں نبی کریم ﷺ کے مندرجہ بالا خدوخال اور خصوصیات بدرجہ اتم موجود ہونی چاہیئے۔ لیکن جب ہم نبی کریم ﷺ کے دوسرے جنم کا دعوی کرنے والے جھوٹے نبی مرزا قادیانی کی طرف نظر دوڑاتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ رب العزت نے نبی کریم ﷺ کو جہاں کائنات کی سب سے حسین اور خوبصورت ترین ہستی کی صورت میں پیدا کیا اور بلند اخلاق سے مزین کیا وہاں محمد ثانی کے دعویدارمرزا قادیانی کوآپ ﷺ کے برعکس پیدا کیا۔

مرزا قادیانی انتہائی کریہہ وجود، بدشکل ،دائم المرض اور انتہائی غیر متناسب وجود کا حامل شخص تھا۔ مرزا قادیانی کی ایک آنکھ چھوٹی اور ایک ہاتھ صحیح کام نہیں کرتا تھا، ہونٹ موٹے ، سر اور چہرہ لمبوترا تھا۔ مرزا قادیانی متعدد بیماریوں کی آماجگاہ تھا، مرزا قادیانی کو جن بیماریوں نے مستقل گھیرا ہوا تھا ان میں دن میں 100بار پیشاب کی حاجت، نامردی ہسٹیریا، مراق، تشنج، بدہضمی، اسہال، دق اور سل نمایاں تھیں۔اس کے علاوہ مرزا قادیانی گالی گلوچ کا عادی اور انتہائی بدزبان شخص تھا۔ مرزا قادیانی ایک مسلمان عالم سعداللہ کو ننگی گالی دے رہا ہے۔ مرزا لکھتا ہے"" خدا نے اس کی بیوی کے رحم پر مہر لگا دی"" (روحانی خزائن 22 صفحہ 444 ) مرزا ایک مسلمان کی بے اولاد بیوی کو طنز و مزاح کا نشانہ بنا تے ہوئے لکھتا ہے"" اور اب تک اس (عبدالحق) کی عورت کے پیٹ سے ایک چوہا بھی پیدا نہ ہوا"" (روحانی خزائن 11صفحہ 317)۔مرزا قادیانی ایک خائن شخص تھا، اس نے لوگوں سے 50 کتابیں لکھنے کا وعدہ کیا اور کئی لوگوں سے رقم ایڈوانس بھی لے لی لیکن مرزا نے صرف چار کتابیں لکھی اور لوگوں کی رقم ہضم کر گیا۔ لوگوں کےمرزا قادیانی کے متعلق کیا خیالات تھے ذرا ملاحظہ فرمائیں۔ مرزا لکھتا ہے""اس عاجز کو چور قرار دیامکار ٹھہرایا، مال مردم خور کر کے مشہور کیا، دغاباز نام رکھا، حرام خور کہہ کر نام لیا"" (تبلیغ رسالت 3 صفحہ 34) مرزا قادیانی ایک جھوٹا شخص تھا مسلمانوں نے اس کے قرآن و حدیث پر کئی جھوٹوں کو بے نقاب کیا ہے۔مرزا قرآن پر افتراء باندھتے ہوئے لکھتا ہے"" قرآن میں اللہ کا بیان فرمانا کہ 1857 میں میرا کلام آسمان پر اٹھایا جائے گا"" (روحانی خزائن 3صفحہ 490) قرآن میں یہ کہیں نہیں۔

یقینا ایک مٹی کے کھلونے بنانے والا عام کاریگر بھی یہ غلطی نہیں کر سکتا کہ وہ شیر کی بجائے چوہا بنا دے تو کائنات کا تخلیق کرنے والا رب معاذاللہ یہ فاش غلطی کیسے کر سکتا ہے کہ مرزا قادیانی کو نبی کریم ﷺ کا ہو بہو بنانے کی بجائے ایک کریہہ پیکر اور اخلاق باختہ شخص بنا دے ۔ اللہ نے مرزا قادیانی کو اپنے ہی پاخانے میں لت پت ذلت آمیزموت دے کر ثابت کر دیا کہ نبی کریم ﷺ کی گستاخی کرنے والے اور اللہ پر جھوٹ باندھنے والے کو رب العزت اسی دنیا میں ہی عبرت کا نشان بنا دیتے ہے۔
 
Top