• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج)
جناب یحییٰ بختیار: ’’جو تمام رسولوں کو ماننا جزوِ اِیمان نہیں سمجھتے۔ پھر اس آیت کے تحت ہر ایسا شخص جو موسیٰ کو تو مانتا ہے مگر عیسیٰ کو نہیں مانتا، عیسیٰ کو مانتا ہے مگر محمد رسول اللہﷺ کو نہیں مانتا اور یا محمد رسول اللہﷺ کو مانتا ہے پر مسیحِ موعود کو نہیں مانتا، وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔‘‘
(کلمۃالفصل ص۱۱۰)
جناب عبدالمنان عمر: یہ مرزا صاحب کی تحریر کے منافی ہے۔ مرزا صاحب نے کہا کہ: ’’میرے اِنکار سے تو کوئی کافر نہیں ہوجاتا۔‘‘ یہ کہتے ہیں کہ کافر ہوجاتاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، انہوں نے اس پہ کہا کہ نہیں، یہ کافر سیکنڈ کیٹگری کا ہے جس کو آپ کہتے ہیں: ’’گنہگار‘‘!
جناب عبدالمنان عمر: وہ نہیں، میں عرض کرتا ہوں کہ وہ نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اُنہوں نے یہ کہا۔
جناب عبدالمنان عمر: ٹھیک ہے، میں عرض یہ کر رہا ہوں کہ وہ صحیح ہے یا غلط ہے، یہ تو وہ جانے ناں۔ جناب! ہمارا اُن سے بنیادی اِختلاف یہ ہے کہ مرزا صاحب…
جناب یحییٰ بختیار: ابھی تو اُنہوں نے وہ Amend (ترمیم) کردیا، اسمبلی کا ریکارڈ موجود ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: بالکل ہے جی۔
1700جناب یحییٰ بختیار: تو پھر آپ کہتے ہیں کہ اِختلافات کچھ نہیں رہے؟
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں، Amend (ترمیم) کردیا ہے، تو اسی لئے میں نے عرض کیا کہ ہمارا اِختلاف اُن سے اُس وقت سے چلا آرہا ہے…
جناب یحییٰ بختیار: ابھی تو اِختلاف نہیں رہا ناں آپ کا؟
جناب عبدالمنان عمر: اگر وہ نہیں رہے گا تو نہیں رہے گا۔ بات یہ ہے کہ ہمیں تو علم نہیں ہے کہ آپ کے سامنے اُنہوں نے کیا بیان دیا ہے؟ یہ تو خفیہ کارروائی تھی۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو آجائے گی، خفیہ کارروائی دیر تک نہیں رہے گی۔ اُنہوں نے یہی کہا ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: آپ جتنی اِطلاع بخشیں گے آپ کی بڑی مہربانی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: دیر تک نہیں رہے گی۔ مگر اُنہوں نے یہی کہا ہے کہ وہ کافر جو ہے وہ اُس معنی میں ہے جو گنہگار کے ہیں۔
جناب عبدالمنان عمر: تو دو چار تبدیلیاں اور کرلیں تو وہ آپ کے اور ہمارے بھائی ہیں، ہم سب مل جائیں گے۔ لیکن ہم نے جو Stand لیا ہے وہ Stand جنابِ عالی! یہی ہے کہ مرزا صاحب کی جو مرضی حیثیت مان لو۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، آپ تھوڑی سی تبدیلی کرلیں، تھوڑی سی وہ کرلیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کی تضاد بیانی

پہلا قول:
ابتداء سے میرا یہی مذہب ہے کہ میرے دعویٰ کے انکار کی وجہ سے کوئی شخص کافر نہیں ہوسکتا۔

تریاق القلوب ص۱۳۰ و روحانی ص۴۳۲، ج۱۵
دوسرا قول:
’’جو تمام رسولوں کو ماننا جزوِ اِیمان نہیں سمجھتے۔ پھر اس آیت کے تحت ہر ایسا شخص جو موسیٰ کو تو مانتا ہے مگر عیسیٰ کو نہیں مانتا، عیسیٰ کو مانتا ہے مگر محمد رسول اللہﷺ کو نہیں مانتا اور یا محمد رسول اللہﷺ کو مانتا ہے پر مسیحِ موعود کو نہیں مانتا، وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔‘‘

(کلمۃالفصل ص۱۱۰)
کافر بن جاتا ہے ، کافر نہیں بنتا، آخر سچی بات کون سی ہے۔؟.jpg
 
Top