• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

والدین کے ساتھ حسن سلو ک کی اسلامی تعلیمات کا سن کر ایک بڑھیا کا قبول اسلام

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
والدین کے ساتھ حسن سلو ک کی اسلامی تعلیمات کا سن کر ایک بڑھیا کا قبول اسلام
ایک مسلمان مبلغ یورپ گیا ،گاڑی کے انتظار میں اسٹیشن پر بیٹھے ہوئے اُس کی نظر ایک بڑھیا پر پڑی عمر ستر کے قریب ،ہاتھ میں ایک سیب لیئے، اپنے بچے کھچے دانتوں کی مدد سے کھانے کی کوشش میں مصروف۔ یہ آدمی اُس کے قریب جا کر بیٹھا۔
بڑھیا کے ہاتھ سے سیب لیکر کاٹا اور باریک قاشیں بنا کر بڑھیا کو دیں ،بڑھیا سیب لیتے ہوئے رو پڑی اس آدمی نے پوچھا؛ آپکو کس بات پر رونا آیا ہے؟
بڑھیا بولی؛ مجھے کسی سے بات کیئے بھی دس سال ہو گئے ہیں، اور تو اور، میرے اپنے بچوں نے میری لوٹ کر خبر نہیں لی۔ تم نے میرے ساتھ اتنی ہمدردی کیوں کی ہے؟
اس آدمی نے کہا؛ جس دین کا میں پیروکار ہوں وہ مجھے والدین کی خدمت و اطاعت کا حکم دیتا ہے۔ میرے ملک میں، جہاں میں رہتا ہوں، میری ماں میرے ساتھ ہی ایک ملکہ کی طرح رہتی ہے۔ میں اور میری اولاد اس کے سامنے خدمت کیلئے حاضر رہتے ہیں۔ یہ سب کچھ ہمیں کسی اور نے نہیں، ہمارے دین اسلام نے سکھایا ہے۔
بڑھیا والدین کے ساتھ حسن سلوک کی اسلامی تعلیمات سن کر بہت متاثر ہوئی ،، اور پھر کلمہ پڑھ کر دین اسلام قبول کرلیا -
 
Top