• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(وحی میں غلطی ہوسکتی ہے؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(وحی میں غلطی ہوسکتی ہے؟)
جناب یحییٰ بختیار: وحی میں بھی یہ ہوسکتی ہے؟
1547جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: دونوں میں؟
جناب عبدالمنان عمر: دونوں میں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Madam, shall we have a break for tea? And then we can continue; about 12 o'clock, twelve past 12: 00.
(جناب یحییٰ بختیار: محترمہ کیا ہمیں چائے کا وقفہ کرنا ہے؟ اس کے بعد بارہ بجے تک کارروائی چلتی رہے گی)
Madam Acting Chairman: The delegation is allowed to leave and then come back at 12: 00.
ہم آپ کو بلائیں گے بارہ بجے پھر، چائے کا وقفہ ہوگیا ہے۔
(محترمہ قائمقام چیئرمین: وفد کو بارہ بجے تک جانے کی اجازت ہے)
جناب یحییٰ بختیار: بارہ سوا بارہ بجے کے قریب پھر۔
مولانا صدرالدین: ٹھیک ہے جی۔ شکریہ۔
Madam Acting Chairman: The members may kindly keep sitting.
(محترمہ قائمقام چیئرمین: معزز ممبران تشریف رکھیں)
----------
(The Delegation left the Chamber)
(وفد اسمبلی ہال سے باہر چلا جاتا ہے)
----------
(Pause)
Madam Acitng Chairman: The members can have a break for tea for fifteen minutes.
(محترمہ قائمقام چیئرمین: معزز ممبران چائے کے وقفے کے لئے پندرہ منٹ ہیں)
Have you got to say any thing?
(کیا کوئی بات کرنا چاہتے ہیں آپ؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, nothing.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں کسی چیز کے بارے میں نہیں)
Madam Acting Chairman: Wecan break for fifteen minutes and come back at about 12 o'clock ......
(محترمہ قائمقام چیئرمین: ہم پندرہ منٹ کا وقفہ کریں گے اور بارہ بجے واپس آجائیں گے…)
Mr. Yahya Bakhtiar: About ......
(جناب یحییٰ بختیار: تقریباً۔۔۔۔۔)
Madam Acting Chairman: ...... for tea break, for tea. (محترمہ قائمقام چیئرمین: ۔۔۔۔۔۔ چائے کا وقفہ چائے کے لئے)
----------
1548[The Special Committee adjourned for tea break to meet at 12: 00 noon.]
(خصوصی کمیٹی کا اِجلاس چائے کے وقفے کے لئے ملتوی ہوا، بارہ بجے دوپہر ہوگا)
----------
[The Special Committee reassembled after tea braek, Madam Acting Chairman (Dr. Mrs. Ashraf Khatoon Abbasi) in the Chair.]
(خصوصی کمیٹی کا اِجلاس چائے کے وقفے کے بعد میڈم چیئرمین (اشرف خاتون عباسی) کی صدارت میں ہوا)
----------
محترمہ قائم مقام چیئرمین: یہ میں آنریبل ممبرز کی خدمت میں گزارش کرنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگوں کو پتا ہے کہ ہم اس کو جتنا جلدی ہوسکے ختم کرنا چاہتے ہیں اور پندرہ منٹ کے لئے بریک کرتے ہیں، پونے گھنٹے تک پھر کورم نہیں بنتا۔ تو مہربانی کرکے آج شام کو بھی، اگر آپ یہ دو تین دن تکلیف لے کے اور پورے ٹائم سے آجائیں تو ہم اس قصے کو جتنا جلدی ہوسکے، یہ ہم ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ہاں، بلالیجئے ان کو۔
اب گزارش ہے، جب یہ جگہ ہو رہی ہے، آپ مہربانی کرکے ذرا بولنا بھی چاہیں تو ذرا نیچی آواز میں بولیں، بڑی Disturbance ہوتی ہے۔
----------
(The Delegation entered the Chamber)
(وفد ہال میں داخل ہوا)
----------
Madam Acting Chairman: Yes, Attorney- General. (محترمہ قائمقام چیئرمین: جی اٹارنی جنرل صاحب!)
جناب یحییٰ بختیار: مولانا! میں آپ سے یہ سوال پوچھ رہا تھا اس وقت، ’’وحی‘‘ اور ’’اِلہام‘‘ کے بارے میں، آپ نے فرمایا کہ آپ کے نزدیک دونوں میں فرق نہیں ہے، مگر بعض لوگ فرق کرتے ہیں۔ پھر میں نے آپ سے پوچھا کہ کیا اس میں غلطی ہوسکتی ہے؟ آپ نے کہا سننے والے کی۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: ۔۔۔۔۔۔ اِجتہادی غلطی ہوسکتی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، ہوسکتی ہے۔ اگر نبی کو وحی آئے تو اس میں تو غلطی نہیں ہوسکتی؟
1549جناب عبدالمنان عمر: ٹھیک ہے۔
 
Top