• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي۔۔۔۔ بعدی سے مراد وفات؟؟؟

غلام نبی قادری نوری سنی

رکن ختم نبوت فورم
وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي ۔۔۔۔ بعدی سے مراد وفات؟؟؟
سوال۔۔ عیسی علیہ السلام نے فرمایا میرے بعد احمد آئے گا، بعد سے مراد وفات ہے۔ اگر حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات نہین ہوئی تو نبی اکرم ﷺ کیسے آگئے،۔
جواب حاضر ہے۔
وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءهُم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ (الصف آیت نمبر 6)
ترجمہ۔ اور جب مریم کے بیٹے عیسی (علیہ السلام) نے کہا کہ اے (میری قوم ) نبی اسرائیل ! میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں مجھ سے پہلے کی کتاب تورات کی میں تصدیق کرنے والا ہوں اور اپنے ۔۔۔بعد۔۔۔آنے والے ایک رسول۔ کی میں تمہیں خوشخبری سنانے والا ہوں جس کا نام احمد ﷺ ہے۔
وضاحت۔
بعد سے مراد وفات نہیں ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے۔
وَإِذْ وَاعَدْنَا مُوسَى أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِن بَعْدِهِ وَأَنتُمْ ظَالِمُونَ (البقرہ آیت نمبر 51)
ترجمہ،۔ اور ہم نے حضرت موسٰی علیہ السلام سے 40 راتوں کا وعدہ کیا پھر تم نے اس کے :بعد: بچھڑا پوجنا شروع کر دیا اور ظالم بن گئے )
حضرت موسٰی علیہ السلام کے 40 راتوں کے لیے کوہ طور پر چلے جانے کے ۔۔۔بعد۔۔ پیچھے سے قوم نے بچھڑا پوجنا شروع کر دیا تھا ۔ جبکہ حضرت موسٰی علیہ السلام نے وفات نہیں پائی تھی بلکہ وہ زندہ تھے لہذا (بعد) کے معنی وفات نہیں، جو معنی اس جگہ بعد کے ہیں وہی معنی کلام مسیح علیہ السلام میں بھی ہیں۔
 
Top