پردہ یا فیشن
کیا آج کل استعمال ہونے والے برقعے یا عبائے پردہ کی بنیادی ضرورت کو پورا کررہے ہیں ۔ نت نئے ڈیزانوں والے تنگ اور چست برقعے بجائے پردے کے، غیروں کو اپنی طرف راغب کرنے کا باعث بن رہے ہیں ۔ سیاہ برقعے پر خوبصورت ڈیزائن کے نقش ونگار اور کشیدہ کاری ، رنگ برنگے اسکارف لیے ہوئے عورت دور سے ہی نگاہوں کا مرکز بن جاتی ہے ۔ اس پر برقعہ کا اس قدر چست ہونا کہ جسم کے اعضاء ظاہر ہواوربھی فتنے کا باعث بن رہا ہے
خدارا دین کو مذاق مت بنائیں حکم کی روح کو سمجھیں اور دین کو اپنی خواہشات کے تابع نہ کریں ۔اللہ کو اپنی مخلوق بہت پیار ی ہے اور پردے کاحکم اللہ نے عورت کی بہتری کے لیے ہی دیا ہے۔ جو عورت بھی پردے کو اللہ کا حکم سمجھ کر اور اسکی روح کو سمجھ کر کرے گی اور اپنی خواہش کو پسِ پشت ڈال دے گی وہ ان شاءاللہ بہت سی پریشانیوں سے بچی رہے گی ۔ اللہ ہم سب کو عقل سلیم عطا فرمائے ۔ آمین
