(پچاس الماریاں صرف انگریزوں کی تعریف میں)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں نے تو ایک جگہ پڑھا کہ پچاس الماریاں تو صرف انگریزوں کی تعریف میں انہوںنے لکھیں، تو وہ آپ کے پاس ضرور ہوں گی یہ؟
مرزا ناصر احمد: بالکل، وہ میں جہاد کے متعلق کہہ چکا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، وہ…
مرزا ناصر احمد: اگر آپ نے پہلوں کے حوالے پھر سننے ہیں تو میں دوہرادیتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، وہ میں پھر اس پر آؤں گا۔
مرزا ناصر احمد: اگر آپ سوال کرتے ہیں تو میں دوہرا دیتا ہوں جواب کو۔
944جناب یحییٰ بختیار: کون سا جی؟
مرزا ناصر احمد: یہی انگریزوں کے متعلق۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ تو میں بعد میں سوال پوچھوں گا آپ سے۔ یہ سوال میں پوچھوںگا کیونکہ ہر ایک پوائنٹ پر Clarification (وضاحت) ضروری ہے۔
مرزا ناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: میرے پاس سوال آیا تھا ’’پچاس الماریوں‘‘ کا تو اس واسطے ذکر کیا اس میں۔