(پچاس الماریاں)
جناب یحییٰ بختیار: وہ کہتے ہیں کہ ’’پچاس الماریاں‘‘… اور مرزاصاحب غلط نہیں کہیں گے۔
1172مرزاناصر احمد: نہیں، میں کب کہتا ہوں کہ غلط کہیں گے۔ میرا جواب تو سن لیجئے۔ مہربانی کر کے۔ کہتے ہیں ’’پچاس الماریاں جو ہیں وہ بھر گئیں۔‘‘ تو اس کا مطلب ہے، میرے نزدیک… میں نے ابھی Rough اندازہ اپنے ذہن میں کیا ہے… کہ عام سائز کی الماری ہو تو یہ کوئی دوہزار، اڑھائی ہزار Volumes (جلدیں) نسخے یہ بھر دیتے ہیں ان کو۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک ہی کتاب کی دو ہزار کاپیاں رکھیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، یہی مراد ہے۔ یہ تو نہیں کہ دو ہزار…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، مرزاصاحب! یہ دیکھیں ناں وہ فرماتے ہیں…
مرزاناصر احمد: اتنی لکھی ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ کتابوں کی فہرست بھی موجود ہے۔ کتابوں کی فہرست بھی موجود ہے، ایک کتاب نہیں ہے اور یہاں لکھتے ہیں وہ…
مرزاناصر احمد: ہاں، وہ کتابوں کی فہرست کون سی ہے؟