(پچاس الماریوں کا سائز؟)
مرزا ناصر احمد: جی۔ الماریوں کا سائز بھی آیا ہوا ہے۔ اس سوال میں؟
جناب یحییٰ بختیار: مجھے نہیں پتہ جی اس کا۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، سوال میں، میں پوچھ رہا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ تو آپ بتائیں گے ناں جی، آپ کے پاس…
مرزا ناصر احمد:نہیں، میں کیوں بتاؤں گا؟
جناب یحییٰ بختیار: یعنی آپ کو علم ہوگا کیونکہ گھر میں آپ کے پڑی ہوں گی۔
مرزا ناصر احمد: اچھا جی۱؎۔ یہ چند نمونے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ابھی اس کی کیا ضرورت ہے، مرزا صاحب؟
مرزا ناصر احمد: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جو یہ دعویٰ ہے کہ ’’میں نے سب کچھ نبی اکرمﷺ …‘‘