• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

پچیسویں دلیل:کلمہ طیبہ مضبوط پھلدار درخت کی طرح ہے(ابراہیم۲۴)، عقیدئہ ختم نبوت کار آمد نقدی کی طرح

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
پچیسویں دلیل:کلمہ طیبہ مضبوط پھلدار درخت کی طرح ہے(ابراہیم۲۴)، عقیدئہ ختم نبوت کار آمد نقدی کی طرح ہے

مسلمانوں کا کلمہ پاکیزہ درخت کی طرح مضبوط ہر وقت مفیداور ہر جگہ کام آنے والاہے اورعقیدئہ ختم نبوت کار آمد نقدی کی طرح ہے عقیدہ ختم نبوت کی مناسبت سے یہاں { مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ }کا مؤمن سے ربط بتایا جاتا ہے بچہ پیدا ہو تودائیں کان میں اذان بائیں میں اقامت کہی جاتی ہے (تحفۃ الاحوذی ج۵ص۱۰۷) وضو کے بعد کلمہ شہادت کی تعلیم دی جاتی ہے ، جب بچہ سات سال کا ہوجائے تو اس کو نماز کا حکم دیاجائے اور جب دس سال کا ہوجائے تومار کر نماز پڑھائی جائے پانچوں نمازوں کے لئے اذان واقامت کہی جاتی ہے۔
مؤذن ومکبر اس میں کلمہ پڑھتا ہے اور سننے والا جواب میں اس کو دہراتاہے خوش نصیب ہے وہ جو کلمہ پڑھتا ہوا دنیا سے جائے ۔ قبر میںیہ کلمہ کام آتا ہے مومن سے جب نبی ﷺ کی بابت پوچھا جاتاہے تو کہتاہے { نَبِیِّیْ مُحَمَّدٌ }(میرے نبی محمد ﷺ ہیں) حشر میں شفاعت کی درخواست کرتے ہوئے کہیں گے{ یَا مُحَمَّدُ أَنْتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ وَخَاتَمُ الْاَنْبِیَائِ } (بخاری طبع کراچی ج۲ص۶۸۵مسلم طبع بیروت ج۱ص۱۸۵ ) تو جو لوگ ختم نبوت کا عقیدہ نہیں رکھتے ان کو ہمیشہ دوزخ میں جلنا پڑے گا ۔

یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
 
Top