(پیر مہر علی شاہ گولڑویؒ کی اہانت،معاذاﷲ)
جناب یحییٰ بختیار: اب مرزا صاحب میں کچھ اورسبجیکٹ کی طرف آتاہوں۔ تھوڑی دیر کے لئے۔ کچھ حوالے نہیں مل رہے۔ مرزا صاحب کے زمانے میں کچھ اورعلماء اوربزرگ تھے۔ خداجانے ان سے بھی Controversy رہی یا مخالفت رہی یا کیا بات تھی۔ یہ تو Context آپ بتائیں گے۔ مگر یہ ہے کہ کیا مرزاصاحب نے حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑہ شریف مرحوم کو ملعون کہا؟
مرزاناصر احمد: کہاں؟حوالہ کیا ہے اس کا؟
جناب یحییٰ بختیار: اس میں شعر ہے عربی میں: ’’میرے پاس ایک خط آیا۔ ایک جھوٹے آدمی کی طرف سے جو تزویر کر رہا تھا۔ تلبیس کررہا تھا۔ وہ کتاب خبیث کی تھی اور جیسے بچھو ڈنگ مارتے ہیں۔ تو میں نے کہاکہ تیرے لئے ہلاکتیں ہوں اے گولڑے کی زمین!تو ملعون ہوگئی ہے ایک ملعون کے سبب سے ، اس لئے تو ہلاکت میں پڑے گی۔‘‘
(اعجاز احمدی، ضمیمہ نزول المسیح، ص۷۵، خزائن ج۱۹ص۱۸۸)
557Mr. Chairman: The librarian may hand over the book to the witness. (جناب چیئرمین: لائبریرین کتاب گواہ کو دیں)
جناب یحییٰ بختیار: میں دو چار اوربھی پڑھ لیتاہوں تاکہ آپ اکٹھے دیکھ لیں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ٹھیک ہے۔