• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

چوبیسویں دلیل:جنت کا دروازہ آخری نبی ﷺ ہی کھلوائیں گے، جنت میں داخلے کے لئے عقیدئہ ختم نبوت ضروری

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
چوبیسویں دلیل:جنت کا دروازہ آخری نبی ﷺ ہی کھلوائیں گے، جنت میں داخلے کے لئے عقیدئہ ختم نبوت ضروری

لوگ جنت میں نبی کریم ﷺ کی شفاعت سے داخل ہوں گے آپ سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھلوائیں گے وہاں بھی قادیانی کا کوئی ذکر نہیں ملتا ہے۔اب اس موضوع پر احادیث ملاحظہ فرمائیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا
{ آتِیْ بَابَ الْجَنَّۃِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَأَسْتَفْتِحُ فَیَقُوْلُ الْخَازِنُ مَنْ أَنْتَ فَأَقُوْلُ مُحَمَّدٌ فَیَقُوْلُ بِکَ أُمِرْتُ أَن لَّا أَفْتَحَ لأَِحَدٍ قَبْلَکَ }

(مسند احمد ج۳ص۱۳۶ واللفظ لہ مسلم ج۱ص۱۸۸ حدیث رقم ۳۳۳)
ترجمہ: (میں قیامت کے دن آکر جنت کادروازہ کھلوائوں گاتو جنت کا داروغہ کہے گا آپ کون ہیں؟ میں کہوں گا میں محمد ہوں وہ کہے گا کہ مجھے آپ کے بارے میں حکم دیا گیا ہے کہ آپ سے پہلے کسی کیلئے دروازہ نہ کھولوں)
ایک روایت میں ہے کہ جب لوگ شفاعت کے لئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جائیں گے تو وہ فرمائیں گے
{ اِنِّیْ لَسْتُ ھُنَاکُمْ وَلٰکِنِ ائْتُوْا مُحَمَّدًاﷺ فَاِنَّہٗ خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ فَاِنَّہٗ قَدْ حَضَرَ الْیَوْمَ وَقَدْ غَفَرَلَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ وَمَا تَأَخَّرَ فَیَقُوْلُ عِیْسیٰ أَرَأَیْتُمْ لَوْ کَانَ مَتَاعٔ فِیْ وِعَائٍ قَدْخُتِمَ عَلَیْہِ ھَلْ کَانَ یُقْدَرُ عَلٰی مَا فِی الْوِعَائِ حَتّٰی یُفَضَّ الْخَاتَمُ فَیَقُوْلُوْنَ لَا ، قَالَ فَاِنَّ مُحَمَّدًا ﷺ خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ قَالَ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ فَیَأْتُونِّیْ فَیَقُوْلُوْنَ یَا مُحَمَّدُ اشْفَعْ لَنَا اِلٰی رَبِّکَ فَلْیَقْضِ بَیْنَنَا فَأَقُوْلُ نَعَمْ فَآتِیْ بَابَ الْجَنَّۃِ فَأَسْتَفْتِحُ فَیُقَالُ مَنْ أَنْتَ فَأَقُوْلُ مُحَمَّدٌ فَیُفْتَحُ لِیْ }

(مسند احمد ج۳ص۲۴۸)
( یہ کام میں نہ کروں گا لیکن تم محمدﷺ کے پاس جائو اس لئے کہ وہ خاتم النبیین ہیں وہ تشریف لائے ہوئے ہیں ان کی اگلی پچھلی خطائیں معاف کر دی گئی ہیں پھر عیسی علیہ السلام فرمائیں گے تم بتائو کہ اگر کسی ایسے برتن میں سامان ہو جس پر مہر لگادی گئی ہو(یعنی سیل بند کردیا گیا ہو) تو کیا مہر (یعنی سیل)توڑنے سے پہلے اس برتن کے اندر کی چیز کو حاصل کیا جا سکتا ہے وہ کہیں گے نہیں عیسی علیہ السلام کہیں گے پھر محمد ﷺ خاتم النبیین ہیںراوی کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پھر لوگ میرے پاس آئیں گے تو کہیں گے اے محمد ہماری اپنے پروردگار کے ہاں شفاعت کیجئے وہ ہمارے درمیان فیصلہ کرے تو میں کہوں گا ٹھیک ہے پھر میں جنت کے دروازے پر جائوں گا میں دروازہ کھلوائوں گا تو کہا جائے گا آپ کون ہیں؟ میںکہوں گا میں محمد ہوں تو میرے لیے جنت کا دروازہ کھول دیا جائے گا)قادیانیو جنت جاناچاہتے ہو تو ختم نبوت پر ایمان لے آؤورنہ جنت میں داخلہ کی امید مت رکھو ۔
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
 
Top