(چوہدری ظفر اﷲ خاں کی احمدیوں کے بارہ میں دہائی)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، انہوں نے یہ کہا، میں خود کہہ رہا ہوں، وہ کہتے ہیں کہ احمدیوں پر جو ظلم ہوا ہے، میں نے اس دن بھی کہا، میں نے کہا، جس کے خلاف بھی ظلم ہو، ہم Condemn (مذمت) کرتے ہیں۔ یہ بات غلط ہے کہ احمدی ہمارے بھائی نہیں ہیں۔ پاکستانی نہیں ہیں، ان کی Citizenship (شہریت) کے Rights (حقوق) نہیں ہیں، اس بات کو میں نہیں کر رہا ہوں، ظلم جس کے خلاف ہو، حکومت کا فرض ہے کہ اس کی مذمت کرے، یہ کہا۔ سوال یہ تھا مرزا صاحب! کہ چوہدری صاحب نے اپیل کی انٹرنیشنل باڈیز کی ایجنسیز کو، ریڈکراس کو، Commission of Human Rights, Amnesty International (حقوق انسانی کا بین الاقوامی کمیشن) کو کہ پاکستان میں جائیں، وہاں احمدیوں پر ظلم ہوا ہے۔ آپ ذِکر کر ہے تھے کہ ہندوستان میں ابھی تک مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، دہلی میں کئی سو مسلمان، کچھ عرصہ ہوا، مارے گئے۔
مرزا ناصر احمد: بالکل، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: چوہدری صاحب نے ان کے بارے میں تو کوئی اپیل نہیں کی آپ نے سنا ہے، انٹرنیشنل باڈیز کو، کہ جائیں وہاں، مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے؟ آپ نے سنا ہے کہ دوتین مہینے پہلے، چار مہینے پہلے، دہلی میں کافی ۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں۔
1278جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔ وہ تو کافی عرصے سے چل رہا ہے یہ ۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، جب سے Partition (تقسیم) ہوئی ہے۔