(ڈائریکٹ اس پوائنٹ پر آئیں کہ مرزا نے سخت کلامی کیوں کی؟)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،ہاں تو یہ میں عرض کررہاتھا۔ میں یہ عرض کررہاتھا کہ اگر آپ ڈائریکٹ اس پوائنٹ پرآ جائیں کہ ان کے متعلق کیوں انہوں نے کہا؟ اگر انہوں نے مرزا صاحب کے متعلق باتیں کہی ہیں تب تو آپ پہلے وہ پڑھ کے سنادیجئے۔ پھر یہ کہیں کہ مرزا صاحب نے ان حالات میں یہ بات کہی یا نہیں کہی، یا یہ ان کا مطلب تھا جو…
مرزاناصر احمد: جی،اگر میں یہ سمجھوں کہ اس پس منظر کو سامنے لائے ہوئے میں اس مختصر سوال کا مختصر جواب نہیں دے سکتا تو پھر میرے لئے کیا ہدایت ہے آپ کی۱؎؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، پھر آپ جیسے مرضی ہے کریں۔ میں نے عرض کیاتھا، Request (درخواست)کی تھی۔(درخواست)
مرزاناصر احمد: میںنے سینکڑوں فتاویٰ میں سے اسی لئے صرف دو تین لئے ہیں…
732جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے،ٹھیک ہے۔
مرزاناصر احمد: …اورصرف یہ بتانامقصود ہے کہ اس زمانہ میں ایک فرقہ دوسرے فرقے کے خلاف بڑی سخت گوئی سے کام لے رہاتھا۔ میرامطلب یہ ہے کہ جس زمانہ کے متعلق سوال کیاگیا ہے اس زمانے کا پس منظر جب تک سامنے نہ ہو جواب کی میرے نزدیک سمجھ آ سکتی۔ اس کی خاطر میں نے صرف تین لئے ہیں، ورنہ تو کتابیں بھری ہوئی ہیں ان سے۔
اب یہ خلاصہ فتویٰ علمائے دین شریفین، جو دوسراحوالہ ہے،مندرجہ فتویٰ حرمین بردف ندوۃ العلمائ…(اپنے وفد کے ایک رکن سے) یہ کیا لکھاہے؟ (اٹارنی جنرل سے) ندوۃ النّبیین۔ ناشر مولوی امین عبدالرحیم احمد سلیمانی سیٹھ۔ مطبوعہ گلزار حسنی، واقع بمبئی۔ ۱۳۱۷ھ بمطابق ۱۹۰۰ئ۔ یہ حرمین شریف کا فتویٰ ہے،نمبر۲۔ میں نے تین سے زیادہ نہیں لئے اسی لئے: ’’وہ علی العموم کفار مرتدین ہیں۔ ان کے ہاتھ کا ذبیحہ… یہ تو میں پڑھ چکاہوں…یہ ہے: ’’بد مذہب جتنے ہیں سب گمراہ ہیں،فتنہ پرداز ہیں،ظالم ہیں…‘‘