• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ڈارک انرجی کا مختصر تحقیقی جائزہ

محمد المکرم

رکن ختم نبوت فورم
ڈارک انرجی کا مختصر تحقیقی جائزہ

تحریرازقلم : محمّد المکرّم

ڈارک انرجی کائنات کا ایک ایسا موامہ ہے جسے بڑے بڑے سائنسداں ماہر فلکیات اپنی تمام تر سائنسى سہولیات کو بروکار لا کر بھی حل کرنے میں قاصر نظر اتے ہیں -ڈارک انرجی آخر ہے کیا پہلے یہ جاننا ضروری ہے تا کہ قارئین کو سمجھنے میں آسانی ہو در اصل ڈارک انرجی کائنات کی ایسی پوشیدہ قوت ہے جو نہ نظر آتی ہے نہ اسکا کوئی سراغ ملتا ہے ماہرین کے مطابق ڈارک انرجی کل کائنات کا کم و بیش 75 فیصد حصہ ہے ڈارک انرجی کا احساس ماہر فلکیات کے مطابق حبل نامی ٹیلی سکوپ سے کائنات کے مشاہدے کے دوران کائنات میں موجود کہکشاؤں کے مسلسل دور ہوتے نظر انے سے ہوا اسے دوپلر افیکٹ سے میزر کر کے ماہرین نے اخذ کیا کہ کائنات مسلسل پھل رہی ہے ڈوپلرافیکٹ کیا ہے یہ جاننا بھی ضروری ہے ڈوپلرافیکٹ آسان لفظوں میں سمجھنے کے لئے مثال کے طور پہ اگر کوئی ستارہ ہماری طرف آرہا ہوتا ہے تو اسکی لائٹ کی فریکوئنسی بڑھ جاتی ہے اور لائٹ یلو نہیں رہتی بلکہ بلیو نظر اتی ہے اور اگر کوئی ستارہ ہم سے دور جا رہا ہے تو اسکی لائٹ کی فریکوئنسی کم ہو جائے گی اور وہ ریڈ نظر انے لگے گا جب ماہرین نے حبل نامی ٹیلی سکوپ سے کائنات کو دیکھا تو وہ ریڈ نظر آئی اس بات سے شوائد حاصل ہوۓ کہ واقعی کائنات پھیلتی جا رہی ہے پھر ماہرین میں یہ جاننے کی جستجو پیدا ہوئی کے یہ آخر کیا چیز ہے جو کائنات کو مسلسل وسعت دے رہی ہے کون سی طاقت ہے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود آج بھی جدید سائنس اس کے سورس کو جاننے سے قاصر ہے جب ہی اس کو ڈارک انرجی کا نام دیا گیا ہے -

الله رب عالمین فرماتا ہے -
سورة الذاريات - سورة 51
47: وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ
47: اور آسمانوں کو ہم ہی نے ہاتھوں سے بنایا اور ہم ہی اسے وسعت دے رہے ہیں

خالق کائنات الله رب عالمین جو تمام جہانوں کا اکیلا خالق و مالک ہے نے انسانوں کو صدیوں پہلے ہی اپنے آخری نبی و رسول محمّد عربی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پہ وحی فرما کے اس قوت کے بارے میں اگاہ کر دیا تھا جو آج سائنس نے جانی ہے لیکن اس کی حقیقت کیا ہے یہ صرف خالق کائنات الله رب عالمین ہی جانتا ہے یہ غیب کی بات ہے اس لئے یہ جاننا سائنس کے بس کی بات نہیں ہے سائنس جنتی بھی جدید سے جدید تر کیوں نہ ہو جائے تب بھی اس ڈارک انرجی کے راز کو افشاں کرنے سے قاصر ہی رہے گی عقلی پہلو سے ایک چوٹی سی مثال سے بات آسانی سے سمجھ اجاے گی کہ سائنس کیوں نہیں جان سکے گی مثال کے طور پہ ایک غبارہ ہے اس میں باہر سے کوئی ہوا بھر رہا ہے اور غبارہ مسلسل پھولتا جا رہا ہے تو کیا اس غبارے کے اندر جو رہتا ہے وہ یہ جان سکتا ہے کہ کیسے پھول رہا ہے ؟ ہر گز یہ نہیں جان سکتا کے یہ کیوں اور کس وجہ سے پھول رہا ہے کیوں کہ وہ اس غبارے سے باہر نکل ہی نہیں سکتا اور اسے علم ہی نہیں ہے غبارے کے باہر کا تو اسے اس بات کا قطعی علم نہیں ہوسکتا کہ باہر کیا ہو رہا ہے کائنات بھی اس غبارے کی مانند ہے -واللہ واعلم
 
Top