کثیف جسم
" اس جگہ اگر کوئی اعتراض کرے کہ اگر جسم خاکی کا آسمان پر جانا محالات میں سے ہے تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج اس جسم کے ساتھ کیوں کر جائز ہوگا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ سیر معراج اس جسم کثیف کے ساتھ نہیں تھا بلکہ وہ نہایت اعلیٰ درجہ کا کشف تھا"
(روحانی خزائن جلد 3 اِزالہ اوھام صفحہ 126)

حضور خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کا جسم اطہر نور الانوار تھا۔ آپ ﷺ جس طرح آگے دیکھتے تھے۔ اسی طرح آپ ﷺ پیچھے بھی دیکھتے تھے ۔ آپ ﷺ کے جسم مبارک پر کبھی مکھی نہ بیٹھی تھی۔ اس لیے آپ ﷺ کے جسم مبارک کا سایہ نہ تھا ۔ لیکن مرزا قادیانی بد بخت نے آپ ﷺ کے جسم اطہر کو کثیف لکھا ہے جو شان رسالت ﷺ میں بد ترین توھین کے زمرے میں آتا ہے ۔
آخری تدوین
: