• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘71(مردوں کے زندہ ہونے والے معجزے پر مرزا قادیانی کا دجل،ادھوری عبارت پیش)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 71 (مردوں کے زندہ ہونے والے معجزے پر مرزا قادیانی کا دجل،ادھوری عبارت پیش کی)

۷۱… ’’ واذ قتلتم نفسا فادراتم فیہا واﷲ مخرج ماکنتم تکتمون ‘‘ ایسے قصوں میں قرآن شریف کی کسی عبارت سے نہیں نکلتا کہ فی الحقیقت کوئی مردہ زندہ ہوگیا تھا اور واقعی طور پر کسی قالب میں جان پڑ گئی تھی… اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ طریق علم عمل الترب یعنی مسمریزم کا ایک شعبدہ تھا۔‘‘

(ازالہ اوہام ص۷۴۹،۷۵۰، خزائن ج۳ ص۵۰۲،۵۰۴)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی اس آیت کریمہ سے اگلی آیت اگر آپ نے پڑھی ہوتی تو شاید آپ کو سمجھ آجاتی۔ سنئے: اس کے بعد اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں: ’’ فقلنا اضربوہ ببعضہا کذلک یحیی الموتی ویریکم آیتہ لعلکم تعقلون ‘‘ {پھر ہم نے کہا کہ مارو اس کو (یعنی اس مردہ انسان کو) اس (گائے کے گوشت) کا ٹکرا (دیکھو) اس طرح اﷲ زندہ کرتا ہے مردوں کو اور دکھاتا ہے تم کو اپنی نشانیاں تاکہ تم لوگ سمجھو۔}
اس آیت کے معنی تمام امت کے علماء مفسرین اور مجددین (مسلمہ قادیانی) نے یہی کئے ہیں کہ وہ مردہ فی الواقعہ زندہ ہوگیا تھا اور یہ معجزہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تھا۔ آپ اسے مسمریزم قرار دے رہے ہیں۔ کیا جھوٹ کے سرسینگ ہوتے ہیں؟
 
Top