• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 124 (آیت وما محمدالارسول اور مرزا قادیانی کی دھوکا بازیاں)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 124 (آیت وما محمدالارسول اور مرزا قادیانی کی دھوکا بازیاں)

۱۲۴… ’’پھر آیت ’’ وما محمد الا رسول قد خلت من قبلہ الرسل ‘‘ سے موت (عیسیٰ علیہ السلام) ثابت ہوئی۔‘‘

(ایام الصلح ص۱۳۹، خزائن ج۱۴ ص۳۸۴)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! ۱۸۹۲ء سے پہلے ۵۲سال تک بھی یہ آیت کبھی آپ نے پڑھی تھی؟ اگر پڑھی تھی اور ضرور پڑھی تھی تو پھر اس وقت اس کے خلاف کیوں حضرت مسیح علیہ السلام کو زندہ مانتے رہے۔ افسوس آپ کی مجددیت پر۔
آپ جیسے دھوکہ بازوں کا سدباب کرنے کے لئے خدا نے اس آیت میں ’’ ماتت ‘‘ (مرگئے) کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ صرف ’’ خلت ‘‘ کا لفظ بیان فرمایا ہے تاکہ تمام ان لوگوں پر حاوی ہو سکے۔ جو اس دنیا سے گزر گئے ہیں۔ خواہ بذریعہ موت یا بذریعہ رفع جسمانی۔ یقینا یہاں ’’ خلت ‘‘ کا لفظ بجائے ماتت کے اس واسطے استعمال کیاگیا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام موت سے اس وقت تک ہمکنار نہیں ہوئے ہیں۔
 
Top