• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 141 (کیا خاتم الانبیاء سے پچھلے نبیوں کی وفات ثابت ہوتی ہے؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 141 (کیا خاتم الانبیاء سے پچھلے نبیوں کی وفات ثابت ہوتی ہے؟)

۱۴۱… ’’ہمارے نبیﷺ کا خاتم الانبیاء ہونا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت کو ہی چاہتا ہے۔‘‘

(ایام الصلح ص۱۴۶، خزائن ج۱۴ ص۳۹۲)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! آپ نے اپنی کتاب (براہین احمدیہ حصہ۵ ص۸۶، خزائن ج۲۱ ص۱۱۳) پر لکھا ہے کہ: ’’میں اپنے ماں باپ کے لئے خاتم الولد ہوں۔‘‘
تو کیا اس سے آپ کا یہ مطلب تھا کہ جناب کی پیدائش سے آپ کے بہن بھائی سب مرگئے۔ یا یہ کہ آپ کے بعد کوئی اور لڑکا یا لڑکی آپ کے والدین کے ہاں پیدا نہ ہوا۔ یقینا پچھلے معنی مراد ہیں۔ جیسا کہ خود آپ نے اس کے بعد اس کے معنی یہی لکھے ہیں تو پھر اسی طرح خاتم الانبیاء کے تشریف لانے سے ’’پہلے نبیوں‘‘ میں سے اگر کوئی موجود ہو تو اس کا مرنا لازم نہیں آتا۔
ہمارا تو عقیدہ یہ ہے کہ سابقہ نبیوں میں سے ایک کیا اگر سب کے سب بھی زندہ ہوں تو بھی ختم نبوت میں فرق نہیں آتا۔ کیونکہ آپﷺ سب سے آخری نبی بنے۔ ہاں کسی اور آدمی کا رسول پاکﷺ کے بعد ماں کے پیٹ سے پیدا ہوکر نبی بننا یہ ختم نبوت کے منافی ہے۔ جیسا کہ آپ کے بعد آپ کی (مرزاقادیانی کی) والدہ کے پیٹ سے کسی اور بچہ کا پیدا ہونا آپ کے خاتم الاولاد ہونے کے منافی ہے۔ (تریاق القلوب) میں آپ نے یوں لکھا ہے: ’’میں ابھی لکھ چکا ہوں کہ میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی۔ جس کا نام جنت تھا اور پہلے وہ لڑکی پیٹ میں سے نکلی تھی اور بعد اس کے میں نکلا تھا اور میرے بعد میرے والدین کے گھر اور کوئی لڑکا یا لڑکی نہیں ہوا اور میں ان کے لئے خاتم الاولاد تھا۔‘‘ (تریاق القلوب ص۱۵۷، خزائن ج۱۵ ص۴۷۹)
اب ظاہر ہے کہ مرزاقادیانی کے خاتم الاولاد ہونے سے ان کے سابقہ بہن بھائیوںکی موت لازم نہیں آتی۔ بلکہ ان کی ماں کے پیٹ سے اولاد پیدا ہونے کا سلسلہ منقطع ہوگیا۔ اسی طرح خاتم النبیین کے معنی یہ ہیں کہ رسول پاکﷺ کی بعثت کے ساتھ ہی نئے نبیوں کی پیدائش کا سلسلہ بند ہوگیا نہ کہ پہلے زندہ نبیوں کی موت کا باعث ہوگیا۔ آیت ’’میثاق النبیین‘‘ تو تمام نبیوں کی موجودگی میں حضرت رسول کریمﷺ کی بعثت کو بھی ختم نبوت کے منافی نہیں بتلاتی۔ بلکہ ان میں سے بعض کی زندگی کا ثبوت بہم پہنچاتی ہے۔ خود رسول پاکﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر ’’موسیٰ زندہ ہوتے تو یقینا میری اطاعت کرتے۔‘‘ یہ نہیں فرمایا کہ اگر وہ زندہ ہوتے تو میرے آنے سے مر جاتے۔ فتدبر یا مرزا!
 
Top