• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کذبات مرزا 195(مرزا قادیانی کی اپنی عمر کے متعلق پیشن گوئی)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا 195(مرزا قادیانی کی اپنی عمر کے متعلق پیشن گوئی)

۱۹۵… ’’ان لوگوں کے منصوبوں کے خلاف خدا نے مجھے وعدہ دیا کہ میں اسی برس یا دو تین برس کم یا زیادہ تیری عمر کروں گا۔ تاکہ لوگ کمی عمر سے کاذب ہونے کا نتیجہ نہ نکال سکیں۔‘‘

(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۵، خزائن ج۱۷ ص۴۴)
ابوعبیدہ: یہ ’’خدائی وعدہ‘‘ مرزاقادیانی نے مندرجہ ذیل کتابوں میں درج فرمایا ہے۔
۱…(ازالہ خورد ص۶۳۵)،
۲…(سراج منیر ص۹۹)،
۳…(تریاق القلوب ص۱۳، خزائن ج۱۵ ص۱۵۲ حاشیہ)،
۴…(حقیقت الوحی ص۹۶، خزائن ج۲۲ ص۱۰۰)،
۵…(اربعین نمبر۳ ص۳۲، خزائن ج۱۷ ص۴۲۲)،
۶…(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۵، خزائن ج۱۷ ص۴۴)،
۷…(تحفہ ندوہ ص۲، خزائن ج۱۹ ص۹۳)
آئیے اب دیکھتے ہیں کہ مرزاقادیانی کی کل عمر کتنی ہوئی؟ اس کے لئے بھی ہم مرزاقادیانی کے اپنے الفاظ پیش کرتے ہیں تاکہ اتمام حجت ہو جائے اور مرزائی دوسرے لوگوں کے قول پیش کر کے اپنے نبی کو جھوٹا نہ کریں۔ تاریخ پیدائش!
(کتاب البریہ ص۱۵۹، خزائن ج۱۳ ص۱۷۷ حاشیہ، اخبار البدر قادیان مورخہ ۸؍اگست ۱۹۰۴ء) ’’میری پیدائش ۱۸۳۹ء،۱۸۴۰ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی ہے۔‘‘ تاریخ وفات: ہر ایک کو معلوم ہے کہ ۱۳۲۶ھ بمطابق ۱۹۰۸ء ہے۔ پس عمر مرزا ۱۹۰۸ء، ۱۸۴۰ء، ۶۸سال۔ پس مرزاقادیانی جھوٹے ثابت ہوئے۔
 
آخری تدوین :
Top