• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کسی بهی مشہور شخصیت نے مرزا قادیانی کو نبی تسلیم نہیں کیا؟!!

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
کسی بهی مشہور شخصیت نے مرزا قادیانی کو نبی تسلیم نہیں کیا؟!!

انیسویں صدی عیسوی میں مذاہب کے تقابلی جائزہ Comparative Study کو عروج حاصل ہوا، اس کی وجہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی ترقی تهی جس کی بدولت تمام مذہبی اسکالرز اور مستشرقین کو دنیا بهر میں پهیلے تمام مذاہب کے لٹریچر تک رسائی حاصل ہو گئی. مذاہب کے ان تقابلی جائزوں کی بدولت ہزاروں مشہور و معروف غیر مسلم علمی شخصیات نے اسلام قبول کر لیا. اسلام کی سچائی کا اس سے بڑھ کراور کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اسلام کے علاوہ دنیا بهر میں پهیلے دوسرے مذاہب جیسے عیسائیت، یہودیت، بدھ مت، ہندو ازم اور قادیانیت / مرزائیت کو اس دور میں کسی بهی مقتدر علمی شخصیت نے سند قبولیت نہ بخشا جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ دنیا میں صرف اسلام ہی واحد سچا مذہب ہے اور باقی تمام مذاہب باطل اور شیطانی قوتوں کے زیر اثر دھوکا اور فریب کی مدد سے پروان چڑهے.

جدید مذہب قادیانیت کے بانی جهوٹے نبی مرزا غلام احمد قادیانی نے خود کو مامور من اللہ مشہور کیا اور اپنی جهوٹی نبوت اور مسیحیت کا خوب پرچار کیا اور خود کو نبی کریم ﷺاور حضرت عیسی علیہ السلام کا دوسرا جنم قرار دیا۔ مرزا قادیانی نے بائبل اور قرآن کے حوالوں سے خود کو تمام روئے زمین کے انسانوں کا نجات دہندہ قرار دیا اور اپنی ذات کوحضرت عیسی علیہ السلام سے بھی برتر اور افضل ثابت کرنے کی کوشش کی، مرزا قادیانی لکھتا ہے """خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح (حضرت عیسی علیہ السلام) سےاپنی تمام شان میں بڑھ کر ہےاور اس نےاس دوسرے مسیح کا نام غلام احمد رکھا۔ """ (روحانی خزائن 18صفحہ233) یہ ایک حقیقت ہے کہ دور جدید میں زیادہ تر عیسائی مذہبی اسکالرز اور مستشرقین نے ہی گہری تحقیق سے تمام رائج الوقت مذاہب کو پرکها جس کے نتیجہ میں سینکڑوں معروف عیسائی مذہبی اسکالرز نے اسلام کے گوشہ عافیت میں پناه لے لی، لیکن مقام حیرت ہے کہ کسی معروف عیسائی مذہبی علمی شخصیت نے محمد ثانی اور مسیح موعود مرزا قادیانی کو نبی تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی ان لوگوں نےمرزا قادیانی کے افکار اور نظریات کو قابل اعتناء سمجھا۔

قادیانیوں نے روائتی مکر و فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرزا قادیانی کے لٹریچر کا تقریبا دس فیصد منتخب حصہ ہی انگریزی اور دوسری بڑی زبانوں میں منتقل کیا اور مرزا قادیانی کی مسلمانوں، عیسائیوں اور ہندووں کو گالیاں اور دشنام دہی ، فحش زبان، جھوٹی پیشنگوئیوں اور ان کی فضول توجیحات ، حضرت عیسی علیہ السلام اور ان کی والدہ ماجدہ حضرت مریم علیہ السلام کے خلاف بہتان طرازیاں اور بیہودہ زبان، قرآن و حدیث پر سینکڑوں جھوٹ اور خودساختہ تفسیر و تشریح، متضاد دعوے، انگریز حکمرانوں کی حد سے زیادہ چمچہ گیری اور عجیب و غریب الہامات سے مزین نوے فیصد تھرڈ کلاس لٹریچر یہ دھوکے باز قادیانی ہضم کر گئے اور اس مواد کا انگریزی میں ترجمہ ہی نہیں کیا ۔ اس زبردست مذہبی فراڈ کو کوئی بھی مسلمان قادیانیوں کی آفیشل ویب سائٹز پر ملاحظہ کر سکتا ہے جہاں پر مرزا قادیانی کی کتابوں کے مجموعہ" روحانی خزائن" کا ترتیب وار اور تسلسل کے ساتھ ترجمہ کسی بھی یورپین زبان میں موجود نہیں ۔یقینا قادیانیوں کے لیئے یہ حقیقت شرمندگی اور خجالت کا باعث ہو گی کہ مرزا قادیانی کو اتنا صاف اور شفاف کرنے کے باوجود کوئی مشہور مذہبی اسکالر یا مستشرق متوجہ نہ ہوا کہ جس سے دنیا بھر کی نگاہیں مرزا قادیانی کی طرف مڑ جاتیں۔

مندرجہ بالا حقائق سے یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہوتی ہے کہ مرزا قادیانی اینڈ کمپنی نے زیادہ تر بھولے بھالے اور اسلامی تعلیمات سے محروم مسلمانوں کا ہی شکار کیا اور ""محبت سب کیلئے ، حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں اور ملاں جھوٹا، ملاں بدمعاش اور مولوی مردود"" کی گردان سے برین واشڈ اورجاہل قادیانیوں کو مطمئن کر دیا۔ عیسائیت کی اعلی قیادت کو بھی معلوم تھا کہ مرزا قادیانی جھوٹا نبی اور جھوٹا مسیح ہے اور اس میں اتنا دم خم نہیں کہ یہ کسی بھی موقع پر ہمارے مذہب کیلئے خطرہ بن سکے اس لیئے انہوں نے ان مرتدین کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور اس خود کاشتہ پودے کی مسلسل آبیاری کی تا کہ مسلمانوں میں ارتداد پھیل جائے اور یہ اصلی محمد مصطفے ﷺ کو چھوڑ کر نقلی محمد مرزا قادیانی کے گرد جمع ہو جائیں۔
 

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
اردو سپیکنگ قادیانیوں کو اس پوسٹ سے عبرت حاصل کرنی چاہیئے کیونکہ قادیادنی اعلی قیادت کو بهی معلوم ہے کہ مرزا قادیانی کا لٹریچر اس قابل نہیں کہ اس کو من و عن دوسری زبانوں میں منتقل کیا جا سکے............اس کا صاف مطلب ہے کہ اردو سپیکنگ قادیانی انتہائی احمق اور برین واشڈ ہیں کہ وہ مرزا قادیانی کی مکمل کتابیں پڑهتے ہیں اور مرزا قادیانی کے ناقابل اشاعت مواد پر واہ واہ اور سبحان اللہ کا نعرہ بلند کرتے ہیں.
 
Top