• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(کسی مسلمان کا جنازہ پڑھنا جائز نہیں)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(کسی مسلمان کا جنازہ پڑھنا جائز نہیں)
مرزاناصر احمد: ہاں! ریزلٹ یہی ہوتا۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: … کہ جو مرزاصاحب کو نبی نہیں مانتا، اس سے انکاری ہے۔ وہ کافر ہے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: اسے Lesser کیٹگری کہہ لیجئے۔ Milder کیٹگری کہہ لیجئے۔
مرزاناصر احمد: اگر وہ… نہیں، نہیں،… ’’جو کفردون کفر‘‘ ہم کہتے ہیں کہ ملت اسلامیہ سے خارج نہیں، مسلمان ہے۔ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ لیکن ان کی جو پوزیشن بنتی ہے244، ہمارے ان کے ساتھ تعلقات ہوتے ہیں، مختلف ہوتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ باوجود اس اختلاف کے احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھ لینی چاہئے تو ہم یہ کہتے ہیں کہ کوئی پابندی نہیں ہے کہ دیوبندی کے پیچھے احمدی نماز نہ پڑھے، لیکن آنحضرتa نے جو امامت کے متعلق شرائط
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ گویا فتاویٰ خلاف آنا، بہانہ تھا۔ رزلٹ ایک ہی ہے کہ جو بھی مسلمان ہے، یعنی قادیانی نہیں۔ چاہے اس نے فتویٰ دیا یا نہیں۔ کسی مسلمان کا قادیانیوں کے نزدیک جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔، ہائے قلابازیاں۔ اور مارے ندامت زمین میں دھنسنا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بتائی ہیں وہ شرائط پوری ہونی چاہئیں۔ وہ تو نبی اکرمa کی عائد کردہ ہیں اور ہم یہ کہتے ہیں کہ احمدیوں کا جنازہ پڑھنا جائز ہے۔ باوجود انکار کے، تو ہم کہتے ہیں کہ ان کا جنازہ پڑھنا بھی جائز ہے، نماز جنازہ جائز ہے۔ یہ مزید تفصیلات ہیں۔ سارا مل کے ایک نتیجہ نہیں نکالتا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، میں صرف یہ پوچھ رہا تھا کہ جہاں تک ان کا تعلق ہے، انہوں نے فتویٰ نہیں دیا۔ مگر یہ بھی اسی کیٹگری میں ہیں۔ جس میں باقی مسلمان ہیں، آپ کے نقطہ نظر سے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، اس فرق کے ساتھ کہ ان کو ہم احمدی کہیں گے اور باقیوں کو ہم احمدی نہیں کہیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: لیبل سے تو کوئی فرق نہیں پڑتا ناں جی؟
مرزاناصر احمد: نہیں، بڑا پڑتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: احمدی وہ کہیں اپنے آپ کو…
مرزاناصر احمد: اگر ہم یہ کہیں مثلاً… فرق اس طرح پڑتا ہے… کہ مثلاً اگر ہم کہیں کہ تم احمدی نہیں تو ہماری یہ نامعقول Agressiveness ہوگی۔ یہ تو فرق پڑ گیا ناں!
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں جی! میں کہتا ہوں کہ جہاں تک Treatment کا تعلق ہے…
245مرزاناصر احمد: نہیں! جہاں تک Treatment کا تعلق ہے۔ یہ ہے کہ ان کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ ان کے پیچھے نماز پڑھ لیں گے؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! جنازہ بھی ہوتا ہے۔ یہ فرق ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: باقی مسلمانوں کے ساتھ نہیں ہے یہ؟
مرزاناصر احمد: باقی مسلمانوں کا… وہ نماز جنازہ نہ پڑھنے کے ابھی میں نے فتوے آپ کو سنائے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں۔ وہ تو آپ نے سنائے ہیں۔
مرزاناصر احمد: یہ فرق ہے ناں!
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں…
مرزاناصر احمد: اگر کوئی شخص، اگر کوئی ایک Individual… بہت سارے اس وقت ہمارے ملک میں بھی، دنیا میں بھی ایسے مسلمان ہیں، جب ان سے آپ پوچھیں کس Sect سے، فرقہ سے تعلق ہے۔ تو کہتے ہیں ہمارا کسی فرقہ سے تعلق نہیں ہے۔ ہم مسلمان ہیں سیدھے سادے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو مرزاصاحب! پوزیشن یہ ہوگئی ناں جی کہ جو انکار کرتا ہے مرزاصاحب کی نبوت سے اس کے پیچھے آپ نماز پڑھ سکتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: جو انکار کرتا ہے اس کے پیچھے ہم نماز پڑھتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی!
مرزاناصر احمد: پڑھ رہے ہیں عملاً۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی! اور جنہوں نے فتوے دئیے ہیں ان کے پیچھے نہیں پڑھتے؟
246مرزاناصر احمد: یہی شکل بن گئی ہاں تو یہ شکل بن گئی۔
 
Top