(کس نے شروع کیا)
جناب یحییٰ بختیار: اور کس نے شروع کیا تھا یہ؟
جناب مسعود بیگ مرزا: یہ اصل میں یہ ایک بڑی تاریخی سی بحث ہے کہ اس کا آغاز کرنے والا کون شخص تھا؟ بظاہر جو معلومات ہمارے سامنے ہیں وہ ایک شخص ظہیرالدین اروپی تھا۔ اس نے ۱۹۱۱ء میں کچھ اس قسم کے خیالات کا اِظہار کیا اور مرزا صاحب کی نبوّت کو پیش کیا۔ اس سے غالباً… یہ تو محض قیاس آرائی ہے… اس سے غالباً مرزا محمود احمد صاحب نے یہ آئیڈیا مستعار لیا اور پھر اپنے خیالات کو اس کے سانچے میں ڈھال کر پھر اس بات کو آگے پھیلانا شروع کیا۔