• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(کلمہ کے معنی میں مسلمانوں سے ہمیں اختلاف ہے)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(کلمہ کے معنی میں مسلمانوں سے ہمیں اختلاف ہے)
مرزاناصر احمد: ہاں! اگر وہ خدا جو سبحان اﷲ وبحمدہ سبحان اﷲ! بھی اس کے متعلق آتا ہے اور الحمدﷲ بھی اس کے متعلق آتا ہے… اس کا تصور یہ ہے کہ وہ ہر قسم کے عیوب اور نقائص اور کمزوریوں سے پاک اور مبرا ہے، منزّہ ہے اور تمام تعریفیں جو ہیں وہ اسی کی ہیں اسی کو جاتی ہیں۔ تمام صفات حسنہ سے وہ متصف ہے اور ہر قسم کی برائی اور عیب سے وہ پاک ہے۔ یہ اس سے یہ ابتداء ہے، عنوان بن جاتا ہے۔ اﷲتعالیٰ کے تصور کا۔ جس وقت ہم اس کی کوئی عیب… ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتایا ہے کہ کوئی عیب جو انسانی دماغ میں کبھی آسکتا ہے۔ آتا رہا ہے یا آئندہ آئے گا۔ اﷲتعالیٰ کی ذات میں وہ عیب نہیں پایا جاتا اور ہر قسم کی خوبی اور بڑائی جو ہے اس کا مرجع اﷲتعالیٰ کی ذات بنتی ہے۔ کسی اور مخلوق کی وہ ذا ت ہی نہیں بنتی۔ اب یہ تصور، میں نے بڑا مختصر کیا ہے۔ کیونکہ اچھے لمبے حوالے میں نے اپنے محضر نامے میں یہاں پیش کر دئیے ہیں۔ اس تصور کے مقابلہ میں اگر ہمیں کسی ایسی کتاب میں، جس کا تعلق کسی دوسرے فرقے کے ساتھ ہے۔ یہ لکھا ہوا ملے کہ اﷲتعالیٰ نعوذ باﷲ! چوری کر سکتا ہے تو جب یہ ملے، ہم کہیں گے کہ ہمارا ’’لا الہ الا اﷲ‘‘ لفظ وہی ہیں۔ لیکن ہمارا ’’لا الہ الا اﷲ‘‘ مختلف ہے اور جس310 وقت… یہ ایک حصہ میں نے لیا ہے۔ ایک مثال دی ہے صرف۔ دوسرا حصہ ہے محمد رسول اﷲ۔ کلمہ کے اس حصے میں بھی ہمارا معنوی اختلاف بنتا ہے۔ جو شان اور جو عظمت اور جو جلال ہمیں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی طرف سے تعلیم کے لحاظ سے، زور دے کر نبی اکرمa کے جلال اور عظمت اور شان کا ہمیں علم ہوا ہے۔ جس وقت ہم مقابلہ کرتے ہیںدوسروں کے ساتھ تو زمین وآسمان کا فرق ہے۔ مثلاً اگر اس کے مقابلہ میں ہمیں کوئی ایسا فرقہ نظر آئے جو یہ کہے کہ محمدa کی شان کو حاصل کرنے کے لئے چار دفعہ متعہ کر لیں کافی ہے تو ہم کہیں گے کہ ہمارا محمدرسول اﷲ اور ہے اور اس فرقے کا اور ہے۔ تو یہ جو ہے کہ ’’ہمارا کلمہ اور ہے۔‘‘ معنوی لحاظ سے ہے، لفظی لحاظ سے نہیں۔ اتنا فرق ہے کہ ہم We cannot subscribe to those notions. ورنہ لفظی لحاظ سے تو ایک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں سمجھتا ہوں کہ آپ کا Interpretation جو ہے نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، ہر…
مرزاناصر احمد: ارکان کے متعلق۔
جناب یحییٰ بختیار: …ارکان کے متعلق مختلف ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! مختلف ہے اور باقی فرقوں کا بھی باہمی اختلاف ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک اور کچھ غلط فہمی سی شاید ہے کہ نائیجیریا میں مسجد ہے۔ اس پر کلمہ جو لکھا ہوا ہے۔ اس کی فوٹو آئی تھی۔ اخباروں میں، اور "Africa Speaks" میں کہ ’’لا الہ الا اﷲ احمد رسول اﷲ‘‘ ایسا Impression پڑتا ہے۔ May be it is ’’محمد رسول اﷲ‘‘… But the general impression is at first sight... I did see it. ’’احمد رسول اﷲ‘‘
311مرزاناصر احمد: جی! جو ایک مسجد ایجے بودے (Ijebuode) نائیجیریا میں، وہاں جامع مسجد کے اوپر کلمہ لکھا گیا۔ جو وہاں کے لوگوں نے لکھا۔ اس کے متعلق یہاں یہ شور مچایا گیا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! "Africa Speaks" آپ کی پبلی کیشن ہے، اس میں Quote ہوا ہے۔
مرزاناصر احمد: ٹھہر جائیں جی! میں آرہا ہوں۔ میں اسی میں ہوں… اس کے متعلق یہاں شور مچایا گیا کہ یہ دیکھو یہ کلمہ مختلف ہے۔ اوّل تو یہ ہے کہ ہم نے سینکڑوں مساجد بنائیں اور ان میں سے صرف ایک مسجد کو منتخب کر کے یہ شور مچانا کہ ان کا کلمہ مختلف ہے۔ یہ تو دل کو نہیں لگتی بات۔ لیکن ابھی میری بات نہیں ختم ہوئی۔ میں اس کو Reinforce کرتا چلا جاؤں گا۔ جب تک کہ آپ قائل نہیں ہو جاتے۔ اب یورپ میں ہماری مساجد ہیں، خود نائیجیریا میں بیسیوں ہماری مساجد ہیں، گھانا میں مساجد ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ دوسرے یہ کہ جن لوگوں میں، نائیجیریا میں، اس کے اس علاقے میں۔ ایک سٹیٹ کا اچھا بڑا ٹاؤن ہے یہ ایجے بودے، وہاں یہ مسجد ہے، وہاں کے کسی عالم نے یہ اعتراض نہیں کیا کہ کلمہ اور لکھ دیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہاں احمدیوں کے علاوہ اور بھی مسلمان ہیں؟
مرزاناصر احمد: وہاں احمدی شاید پانچ، دس پرسنٹ ہوں گے اور بڑے بڑے علماء ہیں، ان کی تنظیمیں ہیں۔ شہر ہے وہاں! یہ چھوٹا سا گاؤں نہیں، شہر ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: انہوں نے اس بات پہ اعتراض نہیں کیا کہ ’’لا الہ الا اﷲ احمد رسول اﷲ‘‘ کیوں لکھا ہے آپ نے؟
312مرزاناصر احمد: انہوں نے یہ اعتراض ہی نہیں کیا کہ کوئی ذرا سا شوشہ بھی غلط ہو کلمہ کا۔ کیا ہی نہیں۔ جن کے… ہر وقت وہ مینارہ ان کے سامنے ہے جس کے اوپر یہ لکھا ہوا ہے۔ میں وہاں گیا، میں نے اس کا افتتاح کیا، اسی وجہ سے وہ آئی اور اس میرے اس جلسے میں کم ازکم دو، تین ہزار ایسے دوست تھے ہمارے جو احمدی نہیں تھے اور ان کے سامنے وہ کلمہ لکھا ہوا تھا اور انہوں نے وہاں اعتراض نہیں کیا اور سب سے آخر میں میں یہ کہتا ہوں کہ رابطہ عالم اسلامی نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ بلکہ انہوں نے… یہ رابطہ عالم اسلامی کا یہ مجلہ ہے مئی کا… اور اس میں یہ مسجد کی تصویر شائع کر دی۔ یہ تصویر شائع کر دی اور ایک نوٹ لکھا اور اس نوٹ میں کوئی یہ اعتراض نہیں اٹھایا گیا کہ یہ کلمہ بدلا ہے۔ بلکہ بالکل صاف پڑھا جاتا ہے۔ ’’محمد رسول اﷲ‘‘ ایک اور رسم الخط میں۔ بات یہ ہے کہ قرآن کریم صرف اس رسم الخط میں نہیں لکھا گیا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھنا چاہتا تھا مرزاصاحب! کہ یہ ’’محمدرسول اﷲ‘‘ Actually لکھا گیاہے؟
مرزاناصر احمد: یہ ہے ہی، بغیر شبہہ کے یہ آپ دیکھ لیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! مجھے تو کوئی…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، یہ رابطہ عالم اسلامی کا ہے مجلہ، یہ ہمارا نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، "Africa Speaks" کا میں ذکر کر رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، وہی ہے تصویر۔ وہی تصویر رابطہ عالم اسلامی نے شائع کی ہے۔ اسی مسجد کی وہی تصویر۔ لکھا ہوا ہے کہ یہ احمدیوں نے یہ تصاویر شائع کی ہیں۔ وہیں سے ہم نے لی ہیں۔ یہ مکہ سے نکلتا ہے یہ رسالہ۔
313جناب یحییٰ بختیار: دیکھیں جی! مجھے تو یہ ’’لا الہ الا اﷲ احمد رسول اﷲ‘‘ معلوم ہوتا ہے ابھی۔
مرزاناصر احمد: بات سنیں، میں نے تو یہ کہا ہے کہ اس میں جو نوٹ ہے اس میں بھی اعتراض نہیں کیاگیا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ میں نہیں کہہ رہا ہوں۔ مگر…
مرزاناصر احمد: رسم الخط ہے یہ۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہ کہ وہ اگر محمد کو اس طریقے سے لکھیں کہ میم کو نیچے سے شروع کر کے…
مرزاناصر احمد: نیچے سے اٹھاتے ہیں، نیچے وہ میم کا موٹا ہے…
جناب یحییٰ بختیار: پھر ہوسکتا ہے کہ وہ محمدؐ ہو۔
مرزاناصر احمد: نہیں، اس میں…
جناب یحییٰ بختیار: مگر میرے خیال میں Impression جو پڑتا ہے…
مرزاناصر احمد: یہ ایک ہے خط کوفی۔ وہ میرے خیال میں اگر یہاں قرآن کریم آئے تو ایک شخص بھی اس کو صحیح نہ پڑھ سکے۔ ایک ہے خط مراکو۔ ابھی چند ہفتے ہوئے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب! میرا خیال یہ تھا کہ Actually یہ ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ لکھا ہوا ہے؟ یہ میں Clarify کرانا چاہتا تھا۔
مرزاناصر احمد: Acutally یہی لکھا ہوا ہے۔ وہاں جو لوگ رہتے ہیں۔ ہمارے ساتھ اختلاف رکھنے والے بھی، انہوں نے اعترض نہیں کیا۔ رابطہ عالم اسلامی نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔ ساتھ ایک نوٹ دیا ہے۔
314جناب یحییٰ بختیار: یہ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔ مرزاصاحب! کہ جو وہاں ہیں وہ Actually دیکھ سکتے ہیں۔ ان کو میم نظر آتا ہوگا۔ مگر فوٹو سے صاف نظر نہیں آتا۔
مرزاناصر احمد: بات یہ ہے کہ اس فوٹو میں بھی یہ جو محمدؐ کی میم ہے دوسری۔ اس کے اوپر تشدید نظر آرہی ہے تو احمد پر وہ تشدید کہاں ہوتی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مگر یہاں جو ہے وہ الف پر…
مرزاناصر احمد: یہاں جو ہے اس کے اوپر تشدید… (مداخلت) نہیں، نہیں، یہ وہ ہے رسم الخط، یوں اوپر لے جا کے… (مداخلت) ہاں، مختلف ہے۔ ہمارے سے رسم الخط مختلف ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! تو پھر میم… (مداخلت) ہاں! ایسے کر کے…
مرزاناصر احمد: مختلف ہے، ہمارے سے رسم الخط مختلف ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ صرف پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ ’’احمد‘‘ نہیں ہے۔ ’’محمد‘‘ ہے؟
مرزاناصر احمد: ہو ہی نہیں سکتا۔ ’’احمد‘‘ صرف ایک جگہ ہم نے یہ ’’احمد‘‘ بنادینا تھا؟ جب کہ دنیا کی ہر مسجد ’’محمد، محمد‘‘ پکار رہی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: یہاں یہ امپریشن تھا کہ You are beginning now, slowly, you are....
Mirza Nasir Ahmad: ہاں! We are beginning form Ijebuode where we are only 5 to 10 percent!
Mr. Yahya Bakhtiar: That was the impression given to me; that is why I wanted a clarification.
مرزاناصر احمد: کوفی رسم الخط کا بھی میم نیچے سے اوپر اٹھتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! نہیں جی! میں یہ پوچھ رہا تھا…
315مرزاناصر احمد: یہ مراکو کا یہ ایک وہاں سے تحفہ آگیا تھا مجھے۔ ساتھ یہ بھی آیا تھا کہ عام آدمی جو ہے وہ اس کو پڑھ کر دکھائے تو ہم جانیں ہمارا رسم الخط…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب! میں صرف یہی کہنا چاہتا تھا کہ آپ Clarify کر دیں کہ یہ صرف ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ہے، بس۔
مرزاناصر احمد: ہے ہی یہ۔ جب سے ہم پیدا ہوئے، ہوش نہیں سنبھالی تھی تو ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ ہمیں سکھایا گیا اور اب یہ اعتراض ہوگیا، عجیب بات ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! میں آپ سے یہ جو سوالات پوچھ رہا ہوں، صبح سے کہ احمدی اپنے آپ کو باقیوں سے علیحدہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اختلافات ہیں اور آپ نے Explain کیا کہ کس حد تک اختلافات ہیں، تو اسی میں کیا جب آپ کہتے ہیں: ’’ہم ایک علیحدہ قوم ہیں۔‘‘ تو اس کا Sense کیا ہوتا ہے؟ مطلب؟ آپ کہتے ہیں جی کہ ’’ہم ایک علیحدہ قوم ہیں۔‘‘
مرزاناصر احمد: دیکھیں ناں! ہم مثلاً…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی! میں…
مرزاناصر احمد: ہاں جی! میں بتا رہا ہوں ہم علیحدہ بھی ہیں اور ذبیحہ دوسرے فرقوں کا کھانا جائز بھی سمجھتے ہیں اور ابھی میں نے پہلی Sitting میں بتایا تھا کہ وہ ذبیحہ بھی حرام۔ ہم علیحدہ قوم بھی ہیں اور دوسروں کا آپس میں فتویٰ یہ ہے کہ اگر ایک دوسرے سے شادی ہو جائے، مختلف۔ احمدیوں سے باہر دو فرقوں کی۔ تو اولاد جو ہے وہ محروم الارث ہے، وراثت سے محروم ہو جائے گی۔ لیکن ہم، باوجود اس کے کہ یہ پسند نہیں کرتے کہ ہماری بیٹی دوسرے میں جائے یا دوسرے کی بیٹی یہاں آئے۔ لیکن وراثت سے ہم محروم نہیں کرتے۔ ہمارا جو ہے فتویٰ۔ وہ شرعی نہیں ہے۔ وہ تمام حقوق جو شرع نے د316ئیے ہیں وہ اس کے باوجود کہ شادی جو ہے وہ ہمارے نزدیک پسندیدہ نہیں۔ وہ ان کو سارے حقوق ملتے ہیں۔ ذبیحہ ہم کہتے ہیں کہ جائز ہے بالکل، حالانکہ آپس میں دوسرے فرقوں کے فتاویٰ جو ہیں اس میں ذبیحہ حرام کر دیا ہے۔ محروم الارث کر دیا ہے تو ہمارے اختلاف باقیوں سے اس کی نسبت کم ہیں جو باقیوں کے باہمی اختلافات ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کے ان سے اختلافات Interpretation پر ہیں Essentials of Islam جتنے بھی ہیں؟
مرزاناصر احمد: Interpretation میں ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہی آپ نے ابھی کہا۔
مرزاناصر احمد: اور عملاً جو… Interpretation کا اختلاف عملاً جو ظاہر ہوا وہ اس سے کم اختلاف ہے جو دوسرے فرقوں کا باہمی اختلاف ہے۔ یہ اس سے زائد میں نے کہا۔
جناب یحییٰ بختیار: اور پھر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ آپ ان کو کافر بھی سمجھتے ہیں کسی ایک Sense میں…
مرزاناصر احمد: ایک Sense میں۔
جناب یحییٰ بختیار: … کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔
مرزاناصر احمد: لیکن ملت اسلامیہ سے خارج نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اب سوال یہ آتاہے کہ جب مسلمان… اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ مسلمان کافر ہیں، دائرہ اسلام سے خارج ہیں جو مرزاغلام احمد کو نبی نہیں مانتے…
مرزاناصر احمد: اور امت محمدیہ کے فرد ہیں اور مسلمان ہیں۔
317جناب یحییٰ بختیار: ہاں! وہ امت محمدیہ کے فرد رہتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں! فرد رہتے ہیں۔ لیکن مسلمان نہیں ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر مسلمان! جو مرزاغلام احمد کو نہیں مانتے نبی اور وہ کہتے ہیں: ’’جوان کو نبی مانتا ہے وہ کافر ہے اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ تو اس کا بھی وہی مطلب ہوا؟
مرزاناصر احمد: اور… نہیں، یہ مطلب تو اس کا وہ بتائیں گے۔ کسی اور کے لئے میں مطلب نہیں بتاسکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر آپ کسی کو کافر کہیں وہ آپ کو کافر کہہ سکتا ہے۔ کوئی آپ کو کافر کہے آپ ان کو کافر کہہ سکتے ہیں۔ آپ کہتے جی کہ فتوے لوٹتے رہتے ہیں ایک دوسرے کے خلاف۔ اگر آپ ان کو کہیں ’’کافر ہیں‘‘ اور وہ اسمبلی میں یہ ریزولیوشن پاس کریں کہ آپ کافر ہیں…
مرزاناصر احمد: ہم نے کسی کو…
جناب یحییٰ بختیار: … But اس Sense میں کہ اسلام کے دائرے سے خارج لیکن ملت میں رہیں، تو آپ کو اعتراض نہیں ہوگا؟
مرزاناصر احمد: مجھے یہ اعتراض نہیں ہوگا کہ وہ کہتے کیوں ہیں۔ مجھے اعتراض یہ ہو گا کہ وہ غلط کیوں کہتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیںجی! غلط، تو وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ غلط کہہ رہے ہیں۔ یہ تو ان کا بھی اعتراض ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! پھر Interpretation میں جانا پڑے گا ناں! میں نے جان کے یہ لفظ بولا ہے۔ Interpretation میں جانا پڑے گا ناں۔
318جناب یحییٰ بختیار: یہ تو وہ ہے:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

من ترا حاجی بگویم
تو مرا حاجی بگو

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھئی! آپ مجھے کافر کہیں اور میں آپ کو کافر کہوں تو یہ تو سلسلہ چلتا رہتا ہے تو اس لئے
You cannot deny me the right if you claim this right?
مرزاناصر احمد: پھر نتیجہ کیا نکلا؟
جناب یحییٰ بختیار: تو آپ کو تو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ اگر یہ اسمبلی یہ ریزولیوشن پاس کر دے کہ احمدی دائرہ اسلام سے خارج ہیں، مسلمان نہیں؟
مرزاناصر احمد: اگر یہ نہیں۔ اس واسطے کہ وہ Mislead کرے گا۔ میں یہ کہتا ہوں کہ آپ کو اس میں کیا اعتراض ہوگا کہ اگر یہ اسمبلی یہ ریزولیوشن پاس کر دے کہ سارے دوسرے فرقے غیرمسلم اکثریت ہیں؟ دوسری طرف بھی ساتھ ہی آپ غور کریں ناں۔
جناب یحییٰ بختیار: اختلاف اتنے زیادہ ہیں کہ یا ہم نام بدلیں یا آپ نام بدلیں، اس پر تو آپ Agree کرتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، آپ ایک طرف کی بات کرتے ہیں، اس کا جو دوسرا رخ ہے وہ سامنے نہیں لاتے۔ جب آپ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں کیا اعتراض ہے اگر یہ اسمبلی ہمیں غیرمسلم اقلیت قرار دے، تو ساتھ آپ کو یہ بھی سوچنا چاہئے آپ کو…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں نے، میں نے… (مداخلت)
مرزاناصر احمد: دوسرا یہ ہے کہ دوسروں کو کیا اعتراض ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: … میں نے ’’غیرمسلم اقلیت‘‘ نہیں کہا، میں نے کہا "Outside the pale of Islam."
319مرزاناصر احمد: یعنی ملت اسلامیہ سے باہر؟
جناب یحییٰ بختیار: Outside the pale of Islam یعنی اسلامی دائرے سے خارج۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، وہ تو ملت اسلامیہ سے خارج بنتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں نے یہ ٹرانسلیشن… "Outside of pale of Islam" کا اردو میں ٹرانسلیشن کیا کریں گے؟
مرزاناصر احمد: ملت اسلامیہ سے خارج۔
جناب یحییٰ بختیار: اور ’’دائرہ اسلام سے خارج‘‘ کا انگریزی میں ترجمہ کیا کریں گے؟
Mirza Nasir Ahmad: Out of the circle.
Mr. Yahya Bakhtiar: Out of the circle of Islam?
مرزاناصر احمد: ہاں! دائرے کے معنی ہی سرکل ہیں۔ Pale کہاں سے آگیا دائرہ اسلام کا معنی؟
Mr. Yahya Bakhtiar: All right. If the National Assembly passes a Resolution that Ahmadis are outside the circle of Islam, you have no objection?
(جناب یحییٰ بختیار: اگر قومی اسمبلی قرارداد پاس کردیتی ہے کہ احمدی اسلام کی سرکل سے باہر ہیں تو آپ کو پھر کوئی اعتراض نہ ہوگا)
Mirza Nasir Ahmad: No, with the addition of the phrase that they are within the pale of Islam.
(مرزاناصر احمد: نہیں۔ مگر اس فقرے کی زیادتی کے ساتھ کہ وہ اسلام کے دائرہ کے اندر رہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: With the pale of Islam but outside the circle of Islam?
(جناب یحییٰ بختیار: اسلام کے دائرہ کے اندر مگر اسلام کی سرکل سے باہر؟)
Mirza Nasir Ahmad: Outside the circle of Islam and....
320پھر اس کے ساتھ ساتھ ہر فرقے کے متعلق یہی کہیں۔ نہیں، ہمارے فتوے کے لحاظ سے نہیں، آپس کے باہمی فتاویٰ کے لحاظ سے۔ نہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ آپ ایک فرقے کو چن کے۔ جب سارے فرقہ ہائے اسلامیہ کے حالات ایک جیسے ہیں۔ تو آپ کہتے ہیں کہ ایک فرقے کے متعلق ہم یہ پاس کر دیتے ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، مرزاصاحب!…
مرزاناصر احمد: … اور دوسروں کے متعلق نہیں کریں گے۔ That is not fair.
جناب یحییٰ بختیار: … میرا مطلب یہ ہے کہ اگر سارے فرقے مل جائیں اور یہ کہیں جی کہ بریلوی کریں تو ٹھیک ہے؟ اگر سارے فرقے نہیں ملیں تو میں تو نہیں کر سکتا ہوں ناں۔
مرزاناصر احمد: سارے فرقے مل گئے ہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہاں تو اسمبلی میں یہ Impression مجھے ملتا ہے کہ…
مرزاناصر احمد: اسمبلی، اسمبلی جو ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں سر! ان کے لئے یہ سب پروگرام ہے۔ اگر وہ کہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
مرزاناصر احمد: نہیں جی! اور کوئی دو گاؤں مل کے اپنا فتویٰ دے دیں…
جناب یحییٰ بختیار: یہ تو ناممکن ہے…
مرزاناصر احمد: … اور، اور یہ جو ہیں افریقہ کے ممالک، وہ اپنے فتوے دے دیں…
جناب یحییٰ بختیار: اگر ایک مولوی صاحب کسی مسجد میں فتویٰ دے دیتے ہیں۔
I do not attach importance; but if it is National Assembly of Pakistan, I do. (میں تو اہمیت نہیں دیتا مگر اسمبلی)
321مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، نائیجیریا والے کیا فتویٰ دیں گے؟
جناب یحییٰ بختیار: وہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کا فتویٰ ضروری ہے That will also be considered by the National Assembly (اس کے لئے اسمبلی سوچ بچار کرے گی) اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ اسمبلی نہیں بلکہ دنیا کے مسلمان…
مرزاناصر احمد: ہاں! سارے دنیا کے ممالک کا فتویٰ۔ نیشنل اسمبلی جو ہے وہ پاکستان کے مسلمانوں کی نمائندہ نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے۔
مرزاناصر احمد: … یہ پاکستان کے عوام کی نمائندہ ہے۔ یہ عوامی نیشنل اسمبلی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ آپ درست فرمارہے ہیں۔ جہاں تک میرے علم میں ہے…
مرزاناصر احمد: اگر دنیا کے سارے ممالک کی Assemblies اس بات پر اتفاق کر لیں یعنی یو۔این۔او میں ہو جائے تو پھر ہم سمجھیں گے کہ ہم اس معاملے کو خدا پر چھوڑتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ابھی ایک دنیا کے مسلمانوں کی ایک Representative باڈی… If you consider it موتمر عالم اسلامی نے تو یہ…
مرزاناصر احمد: رابطہ عالم اسلامی، موتمر نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: رابطہ عالم اسلامی، انہوں نے ایک فتویٰ دیا ہے…
مرزاناصر احمد: انہوںنے فتویٰ جو دیا ہے، وہ… اس میں یہ کہا ہے کہ سارے مسلمانوں والے کام کرتے ہیں۔ یہ ابھی جو آپ کے پاس ہے وہ؟ آپ رکھیں گے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مجھے… میں نے…
مرزاناصر احمد: اچھا! ہاں، پڑھ لیجئے۔
322جناب یحییٰ بختیار: انہوں نے کہا ہے کہ
They are outside the pale of Islam; that is what I understand. (وہ دائرے سے خارج ہیں۔ میں یہی سمجھا ہوں)
مرزاناصر احمد: وہ، وہ ان کا جو ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ لبادہ اسلام کا ہی اوڑھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اور کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مساجد بنارہے ہیں، ہسپتال کھول رہے ہیں۔ یتامیٰ کی خبر گیری کر رہے ہیں۔ یہ قرآن کریم کی اشاعت کر رہے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ لیکن سب ظاہر ہے۔ اندر سے تو کافر ہیں۔ یہ کوئی دلیل ہے؟ اندر سے تو کافر ہیں: ہل شق عقد قلبہ
آنحضرتﷺ نے فرمایا کیا آپ نے اس کا دل چیرا تھا؟ کون ہے دنیا کی طاقت جو دل چیر کر فتویٰ دے؟
جناب یحییٰ بختیار: میں مرزاصاحب! Reasoning میں نہیں جارہا ہوں۔ ایک فتویٰ جب آجاتا ہے تو…
مرزاناصر احمد: Well، اگر Reasoning میں نہیں جارہے تو میں تو بغیر Reasoning کے بات نہیں کرتا۔
جناب یحییٰ بختیار: میں یہ کہتا ہوں کہ فی الحال۔ انہوں نے فتویٰ دیا ہے۔ Reasoning پر میں نہیں کہتا کہ میں… نا نہیں… اس سٹیج پر۔ انہوں نے فتویٰ دیا ہے۔ اس کی Reasoning اس کے بعد میں آتی ہے۔ وہ Short Order ان کا یہ ہے…
مرزاناصر احمد: اور وہ جو بیس فتوے ان کے متعلق ہیں، شیعہ کے متعلق، اور جو حرمین شریف کے فتاویٰ محمد بن عبدالوہاب اور ان کے متبعین کے خلاف، بارہ سال انہوں نے حج نہیں کرنے دیا وہابیوں کو۔ ساری اپنی تاریخ بھول جائیں گے ہم؟ اب جلدی میں ایک فیصلہ کرنے کے لئے تاریخ کے اوراق بھول جائیں گے ہم؟
323جناب یحییٰ بختیار: نہیں، تو آپ یہ کہتے ہیں کہ مسلمانوںکی اسلامک Summit وغیرہ کوئی فیصلہ کر دے تو پھر آپ مانیں گے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، میں یہ کہتا ہوں۔ اصل جو میں کہتا ہوں۔ کوئی اسلامک Summit کا میں نے نام نہیں لیا۔ میں نے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک کی اکثریت کی Legislative Assemblies اگر فیصلہ کر دیں تو ہم اس معاملہ کو غلط سمجھتے ہوئے بھی اﷲ پر چھوڑ دیں گے۔
 
Top