PROGRAMME FOR FURTHER SITTINGS OF THE COMMITTEE
(کمیٹی کے اگلے اجلاسات کا پروگرام)
Mr. Yahya Bakhtiar: (Addressing the Chair) Now Sir, the next subject is a heavy one, and if later it could be taken, because I do not want to start.....(کمیٹی کے اگلے اجلاسات کا پروگرام)
(جناب یحییٰ بختیار: جناب والا! اگلا موضوع نہایت ہی اہم ہے۔ اسے بعد میں لیں۔ (تو بہتر ہے) کیونکہ (اس میں موضوع کو) میں شروع نہیں کرنا چاہتا)
Mr. Chairman: I see. So, I think....
(جناب چیئرمین: میں سمجھ گیا، میرا خیال ہے…)
مرزاناصر احمد: شام کو ہو جائے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی انہوں نے یہ کہا ہے کہ وہ Speaker صاحب ابھی Explain (واضح) کریں گے کہ کل شروع کریں یا Monday (سوموار) کو کریں تو اس پر وہ کچھ کہیں گے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، جی، وہ تو ان کا… حکم دیں، جو حکم کریں گے وہ ہو جائے گا۔
851Mr. Chairman: I think now....
Mr. Abdul Hafeez Pirzada: Sir, I think that number of questions which have been asked in the cross- examination____ I was not here all along, I have been going through the record also____ notice has been claimed
or time has been claimed, because back references have to be made, and, therefore, we could break the cross- examination for a few days and then meet again so that it could be completed.
(جناب عبدالحفیظ پیرزادہ: جناب والا! جرح میں موجود سوالات پوچھے گئے۔ ان تمام کے دوران میں موجود نہ تھا میں ریکارڈ کا مطالعہ کرتا رہا ہوں۔ چونکہ گزشتہ حوالہ جات کے تعلق سے بات ہوگی۔ اس لئے مہلت اور وقت بھی مانگا جارہا ہے۔ اس لئے جرح کے دوران چند دنوں کا وقفہ کیا جاسکتا ہے اور اس کے بعد اجلاس منعقد کر کے ہم جرح مکمل کر سکتے ہیں)
Mr. Chairman: I think now we have to break the examination of the witness, because for six days we have been sitting. It has been strenuous on the Attorney- General, it has been strenuous on the members of the Delegation, and also....
(جناب چیئرمین: میرا خیال ہے کہ اب گواہ پر جرح میں وقفہ کرنا ہوگا۔ چھ روز سے اجلاس ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اٹارنی جنرل اور وفد کے ممبران زیربار رہے ہیں اور علاوہ ازیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, you informed me that the National Assembly is meeting on Monday the Tuesday, and then comes the Pakistan Day. Se we would not sit here for three days and then start. So, I would request, sir....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب والا! آپ نے فرمایا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار اور منگل کو ہوگا۔ اس کے بعد یوم پاکستان آجاتا ہے۔ اس طرح تین دنوں تک اجلاس نہیں ہوگا اور اس کے بعد ہم کام شروع کریں گے)
Mr. Chairman: There is no likelihood of the examination being finished today?
(جناب چیئرمین: گواہ کے بیان کے ختم ہونے کا آج امکان نہیں ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, that is not possible, not even tomorrow, because the subject is so vast.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں جناب والا! یہ کل بھی ممکن نہیں ہوگا۔ کیونکہ موضوع بہت وسیع ہے)
Mr. Chairman: And then so many things have to come. (جناب چیئرمین: اور تب تو کئی انواع کی باتیں ہوں گی)
Mr. Yahya Bakhtiar: Yes, and they also need time, because I have given some references, they have to look them up. So, instead of three or four days, we will have to after a week or ten days, if to Mirza Sahib it is convenient.
(جناب یحییٰ بختیار: چونکہ میں نے کچھ حوالے دئیے ہیں جو کہ (وفد) کو تلاش کرنے ہیں۔ اس لئے انہیں بھی وقت درکار ہوگا۔ اگر مرزا صاحب کو قبول ہو تو ہم ہفتہ عشرہ کے بعد دوبارہ کام کر سکتے ہیں)
Mr. Chairman: So the delegation is permitted to leave without fixing any date. The delegation will be informed two days earlier, It will around....
(جناب چیئرمین: بغیر آئندہ تاریخ مقرر کے۔ وفد کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ (آئندہ تاریخ سے) دو روز قبل وفد کو اطلاع کر دی جائے گی۔ یہ قریب قریب…)
Mr. Abdul Hafeez Pirzada: .... Two days before the actual date. (جناب عبدالحفیظ پیرزادہ: پکی تاریخ سے دو روز قبل)
852Mr. Chairman: Yes, the next date shall be decided by the steering committee or by the House or by the chairman and the law Minister and the Attorney- General, as decided; and they will be informed two or three days earlier, Anyhow, it will be within ten days. But it will be after 14th.
(جناب چیئرمین: ٹھیک ہے۔ پکی تاریخ یا تو سٹیرنگ کمیٹی یا ایوان یا چیئرمین اور وزیرقانون اور اٹارنی جنرل مقرر کریں گے۔ جیسا کہ فیصلہ ہوچکا ہے۔ وفد کو دو یا تین روز پہلے اطلاع کر دی جائے گی۔ تاہم یہ دس دن کے اندر اندر ہوگی۔ مگر ۱۴؍تاریخ کے بعد)
Mr. Abdul Hafeedz Pirzada: In fairness we could say that there will be no possibility of meeting until 15th or 16th.
(جناب عبدالحفیظ پیرزادہ: صاف صاف بات یہ ہے کہ ۱۵یا۱۶ تاریخ تک اجلاس ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے)
Mr. Chairman: 15th or 16th, yes.
(جناب چیئرمین: ٹھیک۔ ۱۵،۱۶ تاریخ)
Mr. Yahya Bakhtiar: And a day after that.
(جناب یحییٰ بختیار: اور اس کے ایک دن بعد بھی ہوسکتی ہے)
Mr. Chairman: Yes, a day after.... because there are so many engagements.
(جناب چیئرمین: جی ہاں! ایک دن بعد… کیونکہ بہت سی مصروفیات ہیں)
مرزاناصر احمد: آٹھ دس دن کے بعد…دو دن پہلے اطلاع کر دیں گے؟
جناب یحییٰ بختیار: یہی میں کہہ رہا ہوں۔
جناب چیئرمین: تقریباً اٹھارہ انیس، بیس، اکیس Whatever is decided. (جو بھی فیصلہ ہو)
جناب یحییٰ بختیار: اگر آپ شام کو بھی Meet (اجلاس) کرتے ہیں تو Sunday (اتوار) کو پھر نہیں۔ پھر اس کے بعد Monday (سوموار) کو نیشنل اسمبلی Fix ہوچکی ہے۔ Thursday (جمعرات) کو بھی ہوچکی ہے۔ پھر Independence Day (آزادی کا دن) ہے۔
مرزاناصر احمد: نہیں مجھے تو کوئی اعتراض نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: چار دن اگر ہم ایسے بیٹھے رہیں یہاں تو اس سے بہتر ہے کہ ہفتہ ہو یا دس دن ہوں تاکہ آپ بھی جا کے دیکھ سکیں۔ میں بھی جا کے کچھ آرام کر سکوں۔
Mr. Chairman: No, no. It is too much on the nerves of the honourable members of committee....
(جناب چیئرمین: نہیں، نہیں۔ معزز اراکین کمیٹی کے اعصاب پر شدید دباؤ ہوگا)
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, it is a strain on me it is a strain on.....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب والا! یہ میرے لئے بھی شدید اعصابی دباؤ کا باعث ہے)
853Mr. Chairman: I know, on the Attorney- General, and on the witness also.
(جناب چیئرمین: مجھے معلوم ہے۔ گواہ اور اٹارنی جنرل دونوں کے لئے ہی)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، وہ Physical Strain تو ہوتا ہے۔
You are well- acquainted with the facts, with the Islamic law, I am not.
(آپ اسلامی قانون سے پوری پوری واقفیت رکھتے ہیں۔ جب کہ میں نہیں)
مرزاناصر احمد: بہرحال، اب یہ ہوا کہ آٹھ دس دن کے بعد ہوگا، اور جو آخری Final تاریخ مقرر کی جائے گی…
جناب یحییٰ بختیار: کم ازکم ایک ہفتہ تک نہیں ہوگا جی۔
مرزاناصر احمد: ہاں وہ اس سے کوئی تین دن پہلے…
جناب چیئرمین: تین دن پہلے آپ کو اطلاع دے دی جائے گی۔
Three days earlier the members of the delegation will be informed. Thank you very much. And no proceedings have to be disclosed. The honourable members may keep sitting.
(تین روز قبل وفد کے اراکین کو مطلع کر دیا جائے گا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ! اجلاس کی کارروائی قطعاً افشاء نہیں کی جائے گی۔ معزز اراکین تشریف رکھیں)
(The delegation left the Chamber)
(وفد ہال سے باہر چلا گیا)
Mr. Chairman: Yes, any honourable member who would like to say?
(جناب چیئرمین: جی کوئی معزز رکن کچھ کہنا چاہتے ہیں…)
یہاں ایک ہمارا Procedure ہے کہ آدھا گھنٹہ پھر تقریریںہوتی ہیں بعد میں۔
The reporters are free, they can go, they can have recess. (رپورٹرز (پریس والے) فارغ ہیں وہ جاسکتے ہیں)
Now we will meet as National Assembly on Monday at 6: 00 pm. (اب ہم قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار کو شام چھ بجے کریں گے)
----------
(The Special Committee adjourned sani die)
----------