• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(کنجریوں اور بدکاروں کی اولاد نے مجھے نہیں مانا)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(کنجریوں اور بدکاروں کی اولاد نے مجھے نہیں مانا)
جناب یحییٰ بختیار: اچھا اور پھر ایک تھا جی کہ: ’’کل مسلمانوں نے مجھے قبول کرلیا اور میری دعوت کی تصدیق کی مگر کنجریوں اور بدکاروں کی اولاد نے مجھے نہیں مانا۔‘‘
( آئینہ کمالات اسلام،ص۵۴۷،۵۴۸ )
آپ نے کہا کہ یہ اس کا مطلب اور ہے، عربی میں ’’کنجریوں اور بدکاروں‘‘ کا …
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: … اور آپ اس کو Explain (واضح) کریں گے۔
مرزا ناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: تو ایک تو یہ چیز ہے کہ حوالہ ہے اس قسم کا …
مرزا ناصر احمد: اس معنوں میں نہیں ہے… ’’نہیں مانیں گے‘‘ … نہیں مستقبل کے متعلق ، نہیں …
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزا صاحب! پہلی بات یہ ہے کہ یہ حوالہ ہے یا نہیں؟
مرزا ناصر احمد: ان الفاظ میں نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر … جن الفاظ میں ہے پہلے آپ وہ سنا دیجئے ، پھر اس کے بعد…
973مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: … پوزیشن Clear (واضح) ہوجائے گی۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، وہ ٹھیک ہے۔ (Pause)
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! یہ جو آپ ’’علیحدہ جماعت‘‘ کا کہہ رہے تھے، وہ ’’مسیح ناصری‘‘ والا حوالہ کہہ رہے ہیں آپ؟
مرزا ناصر احمد: نہیں، نہیں، میں علیحدہ… آپ نے فرمایا تھا کہ Impression (تأثر) ہے ایک دنیا میں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں میں… ایک حوالہ تھا جو ان کا (ایک رکن کی طرف اشارہ کرکے) آپ بتائیں گے؟ (مرزا ناصر احمد سے) میں نے کہا: وہ اسی Context میں آرہا ہے: ’’کیا مسیح ناصری نے اپنی امت پر ایسا نہیں کیا‘‘… مرزا بشیر الدین محمود نے…
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، وہ اسی میں…
جناب یحییٰ بختیار: وہ اسی میں اکٹھا آپ سنائیں گے؟
مرزا ناصر احمد: ہاں، اکٹھا ہی۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔ میں سمجھا کہ Separate (علیحدہ) ہے تو وہ…
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، نہیں۔ (Pause)
یہ حوالہ ہے جو میں پڑھ دیتا ہوں، اس کی میں تصدیق کرتا ہوں: (عربی)
974یہ ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ ۱۸۹۳ء میں ہے۔ اس میں آپ نے بہت سی کتب کا حوالہ دیا اور اس کے بعد یہ فرمایا ہے کہ: ’’اللہ تعالیٰ نے ان کتب میں حسن اسلام کے بیان کی مجھے توفیق عطا کی اور ہر مسلمان محبت ومودّت کی آنکھ سے ان کتب کی طرف دیکھے گا اور ان سے فائدہ اٹھائے گا اور مجھے قبول کرے گا اور میری دعوت کی تصدیق کرے گا، سوائے ان لوگوں کے جو ہدایت سے دور ہیں، جن کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگادی وہ اسے قبول نہیںکریں گے۔‘‘
اس مضمون کو دوسری جگہ آپ نے اس طرح بیان کیا ہے کہ: ’’مجھے اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کے لئے بھیجا ہے اور مجھے بشارت دی گئی ہے کہ تمام نوع انسانی اسلام کو قبول کرلے گی اور صرف وہی باقی رہ جائیں گے جن کی حالت چوہڑوں چماروں کی طرح ہوگی۔‘‘
اور بھی بعض جگہ آیا ہے تو ایک مؤلف کے حوالوں کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس قسم کے جو اس نے مضمون بیان کئے ہوں ان سب کو اپنے سامنے رکھا جائے۔
یہ جو عربی کا صیغہ ہے، یہ حال اور مستقبل ہر دو کے لئے استعمال ہوتا ہے … حال اور مستقبل ہر دو کے لئے اور دوسرا، حوالے ہمیں یہ بتارہے ہیں کہ یہاں مستقبل کے لئے ہے، حال کے لئے نہیں۔ معنی یہ نہیں کہ ’’قبول کرتے ہیں۔‘‘ جب یہ لکھا گیا تھا اس کے بعد لاکھوں آدمیوں نے قبول کرلیا۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ ’’ساری دنیا اسلام کو قبول کرے گی۔‘‘ اور جب میں نے کہا ’’قبول کرلیا لاکھوں نے‘‘ تومیری مراد غیرمسلموں کا اسلام قبول کرنا ہے۔ ہماری تبلیغ جو ہورہی ہے اس وقت افریقہ میں اور یورپ میں اور امریکہ میں، اس کے بعد لاکھوں نے قبول کیا اسلام کو اور975 بت پرستوں نے اپنے بت جلائے۔ ہمیں تصویریں آتی رہتی ہیں، وقفے وقفے کے بعد، ان لوگوں کی جو بت جلاتے ہیں۔ تو یہاں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس آخری زمانہ میں یہ مقدر کررکھا ہے کہ تمام نوع انسانی اسلام کو قبول کرلے گی اور صرف وہ باقی رہ جائیں گے جن کی حالت چوہڑوں چماروں کی طرح ہوگی اور ’’ذریۃ البغایا‘‘… ایسے گمراہ… آگے اس کی تشریح کی ہے: ’’ایسے گمراہ جن کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگادی‘‘…
صرف وہ اسلام کو قبول کرنے سے پیچھے رہ جائیں گے، باقی سارے قبول کرلیں گے۔ مستقبل کی بات ہے، حال کو کیوں لگائی جاتی ہے؟ (Pause)
 
Top