• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کہیں گمراہ نہ ہوجاؤ!

تحریک اصلاح امت

رکن ختم نبوت فورم
بھائی یہ پیج تو دیکھئے، بڑی عجیب عجیب باتیں لکھی ہیں دین کی، ("احمد" نے اپنا سمارٹ فون لہراتے ہوے چِلَّاتے ہوے مطالعے میں مشغول بڑے بھائی "فاروق" کی توجہ حاصل کرنا چاہی۔)
اوفو! میرے مطالعے کے دشمن! اب کونسی سائٹ وزٹ کرلی، کونسا پیج؟ (درس نظامی کے فاضل مولانا فاروق قدرے برہمی کے لہجے میں گویا ہوے،۔)
احمد: بھائی یہ دیکھئے کیسے کیسے قرآنِ پاک اور حدیث سے دلائل لکھے ہوے ہیں۔
(مولانا فاروق صاحب نے چند منٹ ہی مطالعہ کرکے سر پکڑ لیا)
احمد: کہئے بھائی واقعی دلائل ہیں نا! مانتے ہیں نا؟ سافٹ ویئر انجنیئرنگ کے اسٹوڈنٹ احمد نے بڑے بھائی سے اتراتے ہوے استفسار کیا؟
فاروق: ارے برخوردار اللہ تمہیں گمراہ ہونے سے بچائے۔ یہ کیا غضب کر رہے تھے معلوم بھی ہے تمہیں؟
احمد: بھائی کیا ہوگیا آپ آج غصے میں کیسے آگئے، آپ تو غصہ نہیں کرتے کبھی۔
فاروق: میاں تم نے آج بات ہی ایسی کردی، یہ مقالہ اک باطل نظریات کے حامل گمراہ کُن شخص کا ہے اور تم اس کے ساتھ موافقت کا اظہار اور اسکے باطل نظریات کی تائید کرتے ہو۔
احمد: بھائی آپ مولوی لوگ بھی نا! ہر کسی کو گمراہ ٹھہرانے کا ٹھیکہ لئے ہوے ہیں، جو آپکی بولے بس وہی ٹھیک اور جو آپسے ہٹ کر بولے وہ گمراہ؟ واہ!۔
فاروق: احمد ایسا بلکل بھی نہیں جیسا تم نے سمجھا، بات کو سمجھو ذرا۔ بات اور ہے، بات حق اور باطل کی ہے۔ حضور خاتم انبیاء ﷺ، قرآن و سنت، صحابہ کرام، خیر القرون، اَئِمَّہ مجتہدین اور اسلافِ امت نے جس راستے کی تعلیم کی وہ یہ نہیں جس کی یہ صاحب تعلیم دیتے ہیں۔
احمد: بھائی آپ مولوی لوگ بھی بس باتیں بناتے ہیں۔
فاروق:
جی نہیں اک نقطہ بڑھالو۔ مولوی بات "بناتے" نہیں بتاتے ہیں۔
احمد (ٹھنڈا پڑگیا اور کہا): تو بھائی انہوں نے جو قرآن حدیث سے حوالے دئے وہ؟
فاروق: بَھیَّا ہر گمراہ اپنی گمراہ نظریات پر قرآن و حدیث سے ہی دلیل سناتا ہے مگر ہوتا گمراہ ہے۔
احمد: آپ کیا بات کر رہے ہیں بھائی وہ شخص بھلا کیسے گمراہ ہوگا جو قرآن پاک اور حدیث شریف سے دلیل دے؟
فاروق: ہاں بھائی واقعہ یہی ہے! وہ ایسے کہ گمراہ کہتے ہی اسے ہیں جو قرآن و سنت و صحابہ کرام و خیر القرون (اسلاف و اکابرین امت) سے ہٹ کر نظریہ لائے۔ ۔ ۔
احمد(بات کو کاٹتے ہوے): بھائی وہی تو کہہ رہا ہوں ان صاحب نے قرآن و حدیث سے ہی تو دلائل دئے ہیں نا، تو گمراہ کیسے؟۔
فاروق:
اچھا اب سمجھو بات کو:
قرآن پاک میں اللہ تعالی فرماتے ہیں:

أَفَرَءَيْتَ مَنِ ٱتَّخَذَ إِلَٰهَهُۥ هَوَىٰهُ

وَأَضَلَّهُ ٱللَّهُ عَلَىٰ عِلْمٍ

وَخَتَمَ عَلَىٰ سَمْعِهِۦ

وَقَلْبِهِۦ وَجَعَلَ عَلَىٰ بَصَرِهِۦ

غِشَٰوَةً فَمَن يَهْدِيهِ مِنۢ بَعْدِ ٱللَّهِ ۚ

أَفَلَا تَذَكَّرُونَ۔۔۔۔
ترجمہ:
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے (گمراہ ہو رہا ہے تو) خدا نے (بھی) اس کو گمراہ کردیا اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ اب خدا کے سوا اس کو کون راہ پر لاسکتا ہے۔ بھلا تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے۔
(سورہ جاثیہ: ۲۳)
دیکھو قرآن پاک سے ثابت ہورہا ہے کہ جو لوگ گمراہ ہوتے ہیں علم ہی کو بنیاد بناتے ہیں۔ آیت مبارکہ میں ہی غور کرو تو پتا چلتا ہے کہ اس سے اپنی ناجائز خواہشات ہی پورا کرنا مقصود ہوتا ہے ان گمراہوں کا۔ کبھی وہ حرام خواہش مال ہوتا ہے، تو کبھی شہرت و جاہ و تکبر (یعنی حق نہ ماننا۔ دوسروں کو اپنے سے کمتر سمجھنا ہوتا ہے)۔
احمد:
بھائی ماشاءاللہ! بات تو ٹھیک ہے، سمجھ آگئی مگر یہ دلائل جو قرآن پاک اور حدیث سے دئے ہیں انہوں نے انکا کیا جواب ہے؟
فاروق:
ارے بھائی انکا رد الحمدُلِلّٰہ بلکل مشکل نہیں اور یہ وہ باتیں ہر گز نہیں کہ جنکو پہلے کبھی اٹھایا نہ گیا ہو۔ میں تم کو وہ لٹریچر پڑھنے کو دونگا کہ انشاءاللہ دوبارہ کبھی اشکال نہ ہوگا اور الگ سے سمجھتے بھی رہنا مجھ سے جہاں سمجھ نہ آئے۔
آج صرف تم کو کچھ اصولی بات سمجھائے دیتا ہوں۔
حضور ﷺ نے فرمایا کہ:
قال رسول الله صلی الله علیه و سلم:
یکون فی آخر الزمان دجالون کذابون یأتونکم من الأحادیث بما لم تسمعوا أنتم و لا آباؤکم فإیاکم و إیاهم لا یضلونکم و لا یفتنونکم۔
ترجمہ:
آخری زمانے میں (بہت سارے) جھوٹے دجال (دھوکے باز) آئینگے، جو تمہیں ایسی باتیں بتائینگے جو نہ تم نے سنی ہونگی نہ تمہارے باپ دادا نے، پس تم لوگوں پر اور تمہارے باپ دادا پر لازم ہوگا کہ خبردار وہ تم لوگوں کو گمراہ نہ کرنے پائیں نہ فتنے میں مبتلاء کرنے پائیں۔
۔
بھائی حق والوں کو پہچاننے کی نشانی بتائے دیتا ہوں کہ جس کے اوپر قرآن حدیث سے دلائل دینا مشکل نہیں مگر سلیم العقل آدمی کو بغیر دلیل کے بات سمجھنا بھی مشکل نہیں۔
وہ یہ کہ انکا ہر قدم حضور ﷺ و خلفاء راشدین و صحابہ کے بقش قدم پر ہی ہوگا۔
«عليكم بسنّتي وسنّة الخلفاء الراشدين المهديّين فتمسّكوا بها ، وعضّوا عليها بالنواجذ ، وإيّاكم ومحدثات الاُمور ; فإنّ كلّ محدثة بدعة وكلّ بدعة ضلالہ
د: سنن ابن ماجة 1 : 20 [1/15 ، ح 42] ; سنن أبي داود 2 : 261 [4/200 ، ح 4607] .
حضور ﷺ نے فرمایا:
تم پر میرے طریقے اور خلفائے راشدین کے طریقے پر عمل لازم ہے، پس ان دونوں طریقوں سے چمٹ جاؤ اور داڑھوں سے مضبوط پکڑلو، دین میں گھڑی گئی نئی نئی باتوں سے بچنا! پس ہر وہ بات جو دین میں نئی ایجاد کی گئی وہ بِدْعَت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔
پس اس حدیث سے خوب ثابت ہوا کہ جس طرح دین میں عبادات اور عشق رسول ﷺ و عشق اہل بیت ؓ و حب صحابہ و محبت اؤلیاءاللہ کے نام پر نئی نئی چیزیں جو خیر القرون کے دور میں باوجود سبب و علت موجود ہونے کے نہیں کی گئی ایسی چیزیں بھی کرنا ناجائز ہے تو قرآن و حدیث کی ایسی تشریحات کرنا بھی ناجائز ہیں جو خلاف ہوں تواتر اور سلسلہ مبارکِ حضور ﷺ و صحابہ پھر تابعین پھر طبع تابعین پھر ان سے چلتے چلتے ہم تک صحیح و سالم و مستند و خالص ائمہ مجتہدینِ امت پھر علماءِ کرامِ اھلِ سنت والجماعت سنی حنفی (المعروف: دیوبندی علماء) کے، جن کے ذریعے ہم تک علم دین پہنچا ہے۔
اس لئے انٹرنیٹ بلا ضرورت شرعی استعمال نہ کرو کہ یہ تقوہ کا بھی دشمن ہے اور اسی طرح مقالاجات، ویڈیوز، آڈیو تکاریر، اشعار، کتب پڑھنے سے پہلے علماء و مفتیان اھلِ حق سے خوب استفسار کرلیا کرو۔ کہیں گمراہ نہ ہوجاؤ!

احمد:
اللہ آپکو خوش رکھے اور آپکو مزید ترقی عطا ہو اللہ تعالی نے مجھے بچالیا آپکے ذریعے سے۔

تحریک اصلاح امت۔​
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
السلام علیکم ورحمۃُ اللہ وبرکاتہ
آپ نے بہت اچھی عبارت تحریر کی ہے ۔ اور بہت اچھے انداز میں آپ نے بات کو سمجھانے کی کوشش کی ۔ اللہ آپ کے علم میں برکت عطا فرمائے آمین
محترم بھائی @تحریک اصلاح امت آپ سے گزارش ہے کہ ان عربی تحاریر پر عربی فونٹ لگا دیا کریں تاکہ آپ کی یہ تحریر مزید بہتر اور خوبصورت بھی نظر آئے ۔۔۔ اور ناظرین کا پڑھنے کے لیے جی ترسے ۔ جزاک اللہُ خیرا۔
(دوسری بات : فورم پر کسی بھی ویب سائیٹ سے مواد اس وقت تک کاپی نہ کریں جب تک کہ اس ویب سائیٹ کے ایڈمن صاحب آپ کو اجازت نہیں دیتے ۔ اگر آپ کو اجازت اس ویب سائیٹ کی جانب سے مل جاتی ہے تو یہاں پر ایک نئی لڑی اپنے نام سے بنا کر اس میں اپنا تعارف پیش کریں اور پھر اسی لڑی میں آپ اس اجازت نامے کا سکرین شارٹ لگائیں جزاک اللہُ خیرا۔) امید ہے کہ آپ ہماری مجبوریوں کو سمجھتے ہوئے ختم نبوت فورم انتظامیہ کے ساتھ تعاون فرمائیں گے۔ فی امان اللہ۔
upload_2009-5-11_4-55-21.png
upload_2009-5-11_4-55-41.png
 

تحریک اصلاح امت

رکن ختم نبوت فورم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
آپکی ہمت افزائی کا بہت شکریہ۔ در اصل میں موبائل سے لکھا کرتا ہوں۔ کمپیوٹر مُیَسَّر نہیں۔ آپ ہی درست فرمالیا کریں اگرچہ آپ کی مصروفیات بھی احقر کی طرح بہت ہونگی۔ مگر عذر قبول فرماکر رعایت رکھئے۔
تحریک اصلاح امت۔​
 

تحریک اصلاح امت

رکن ختم نبوت فورم
الحمدُللہ کسی اور ویب سائٹ کا مواد کاپی پیسٹ نہیں کیا۔ آپکی فہمائش کے لئے جزاک اللہ۔ ایسا ہی ہوگا انشاءاللہ بصورت کاپی پیسٹ۔​
 
Top